باو بڑنگ/ Embelia/ Embelia ribes Burm
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
برنج کابلی |
English Name |
Embelia |
Bengali |
برنکا |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
واوڑنگ |
Latin name |
|
Persian Name |
ببڑنگ کابلی |
Urdu Name |
باو بڑنگ |
Sindhi |
داورنگ |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
باو بڑنگ Embelia) (سیاہ مرچ کے برابر خاکستری رنگ کے چکنے اور گول تخم ہیں جن کے اندر مغز سفید ہو تا ہے۔ باوبڑنگ ایک بیلدار نبات کے پھل میں جو فلفل سیاہ کے برابر مگر چکنے اور رنگت میں سیاہی مائل بھورے ہوتے ہیں ۔ باو بڑنگکے اندر سفید مغز نکلتا ہے، ذائقہ کسیلا اور خوشگوار ہوتا ہے، اس کا پودا ایک سے ڈیڑھ فٹ اونچا ہوتا ہے ۔
باو بڑنگ Embelia) ( کی شاخیں کھر دری اور گانٹھ دار ہوتی ہیں ، پتے گول ۲-۵ انچ لمبے ہوتے ہیں اور پھول چھوٹے چھوٹے سبزی مائل سفید ہوتے ہیں ، یہ پودے پہاڑی علاقوں کے علاوہ بنگال،آسام اورسیلون میں بھی پاۓ جاتے ہیں۔
مزاج
گرم و خشک بدر جہ دوم
افعال
·
قاتل کرم شکم
·
مسہل بلغم غلیظ و سودا
·
نافع درد و کرم دندان
·
ہاضم
·
مشتہی
استعمال
باو بڑنگ Embelia) (کرم شکم خصوصا حب القرع کے قتل و اخراج کے لیے بکثرت استعمال کیا جا تا ہے۔ باو بڑنگ Embelia ribes Burm مسہل بلغم غلیظ و سوداء ہونے کی وجہ سے مفاصل سے اخراج بلغم کے لیےاچھا ہے ۔درد دندان و کرم دندان میں اس کے جوشاندہ سے مضمفہ کراتے ہیں۔
باو بڑنگ Embelia ribes Burm کا سفوف پیٹ کے ہرتم کے کیڑوں خصوصا حب القرع Tape worm کے ہلاک اور اخراج کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ۔ وجع المفاصل میں جوڑوں سے بلغم وسودا کو خارج کرتا ہے، کرم دندان ، در دندان میں اس کے جوشاندہ سے کلیاں کرائی جاتی ہیں ۔
باو بڑنگEmbelia ribes Burm بچوں کی بد ہضمی اور ضعف ہضم جیسی شکایات میں بطور خاص استعمال کیا جا تا ہے، کچھ کے مطابق یہ صرف Ascariasisمیں مفید ہوتا ہے Hookاور Tape wormمیں اس کا کوئی رول نہیں ہے۔
نفع خاص
دافع کرم امعاء
مضر
امعاء کے لیے۔
مصلح
·
·
مصطکی
بدل
ترمس
مقدار خوراک
1سے3گرام
مزید تحقیقات
مزید تحقیقات کے مطابق اس میں سے مندرجہ ذیل اجزاء علیحدہ کئے گئے
·
تیزاب
·
لطیف روغن
·
ٹے نین
Embelic acid
Resinoid
Aluminium embalate
مشہور مرکبات
·
اطریفل قنیل
·
حب دیدان
·
اطریفل دیدان
·
معجون سرخس