Itrifal Deedan

 اطریفل دیدان پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کا  یونانی علاج

ہمارے جسم میں پیدا ہونے والے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے ایک بہترین یونانی دوا ہے, اطریفل دیدان کو سینکڑوں سالوں سے ہمارے جسم سے کیڑے مارنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. یہ دوا حیرت انگیز طور پر بہت ہی زیادہ مفید اور محفوظ مانی جاتی ہے. اطریفل دیدان سے ہم کیچوے اور کدو دانہ کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں.

 اس کا نام اطریفل دیدان کیوں رکھا گیا

 اصل میں دیدان کے معنی کیڑوں کے ہیں. کیونکہ یہ دوا آنتوں کے اندر پیدا ہونے والے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے اس لیے یہی وجہ ہے کہ اس کا نام اس کے مخصوص کام پر رکھا گیا ہے.

 اطریفل دیدان کا جز خاص

 اطریفل دیدان میں خاص طور پر باؤ بھڑنگ کا استعمال کیا جاتا ہے, اس لیے یہ اس کا جز خاص مانا جاتا ہے.

 اطریفل دیدان پائے جانے والے اجزاء

  • باد بٹرنگ ۱۲۰ گرام
  • تر بد سفید ۶۰ / گرام
  • حب النیل ( کالا دانہ ) ۶۰ / گرام
  • قسط تلخ ۶۰ گرام
  • کمیله ۱۳۶ گرام
  • ترمس ۶ سر گرام
  • افستین رو می ۳۶ گرام
  • پوست ہلیلہ کابلی ۳۶ / گرام
  • در منه ترکی ۳۶ گرام
  • افتیمون ۱۳۶ گرام
  • نمک سونچر (نمک لاہوری) 32گرام
  • رائی 32 گرام 
  • حفل 32 گرام 
  • روغن بیدانجیر حسب ضرورت 
  • سعد کوفی 32 گرام 
  • راسن (ز تحصیل شامی 32 گرام 
  • پوست ہلیلہ زرد 32 گرام
  • آمله ۱۳۶ گرام 
  • شهد 2  کلو ۳۰۰ گرام

اطریفل دیدان کو کیسے بنایا جاتا ہے

 اطریفل دیدان کو ہم مندرجہ ذیل طریقے سے بنا سکتے ہیں.

پوست ہلیلہ زرد، پوست ہلیلہ کابلی اور آملہ کا سفوف تیار کر کے روغن بیدانجیر میں چرب کر لیں۔ اور ہلیلہ جات کے علاوہ نسخہ کی بقیہ دواؤں کا سفوف تیار کر کے شہد کے قوام میں شامل کریں اور بعد میں ہلیلہ جات کا سفوف شامل کر کے اچھی طرح سے ملادیں۔

اگر ہم اس طریقے سے دوا کو بنائیں گے تو یقین مانیں ایک اچھی اور بہترین دوا بن سکتی ہے جو ہمارے پیٹ کے کیڑوں کے لیے نہایت اثر دار ثابت ہوگی. پیٹ کے کیڑے مارنے کے بعد جو کھانا ہم کھائیں گے وہ جسم میں جذب ہو کر ہمارے لیے توانائی کا ایک خزانہ ثابت ہو سکتا ہے.

 اطریفل دیدان کے فائدے

 اس دوا کا اصل فائدہ یہ ہے کہ یہ  ہماری ٓانتوں میں پائے جانے والے کھینچوے اور کدو دانہ کو مارتی ہے اور ہمارا جسم ایک بہت بڑے عذاب سے بچ جاتا ہے.

 اطریفل دیدان کی مقدار خوراک

 اس دوا کو 10 سے 15 کا ہم ہر روز رات کو سوتے وقت کھائیں اس دفعہ کو مسلسل تین روز تک استعمال کرنے کے بعد کوئی ہلکی دست اور دوا کھائیں اور تقریبا ایک ہفتے کے بعد دوبارہ سے تین دن تک اس دوا کا استعمال کریں.

 نوٹ

 اس دفعہ کو معالج کے مشورے کے بعد استعمال کریں. 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں