برنجاسف/ Yarrow/ Achillea millefolium
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
شویلا |
English Name |
Yarrow |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
گندار |
Latin name |
|
Persian Name |
بوئے مادر ان |
Urdu Name |
برنجاسف |
Sindhi |
گودڑ |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
برنجاسف Yarrow افسنتین کے مانند ایک بوٹی ہے جس کا تنا ایک گز تک بلند ہو تا ہے، اس کی شاخیں بار یک پتے چھوٹے چھوٹے پھول ثبت (سوۓ) کے مانند چھتردار زرد اور سفید اور نیل گوں ہو تے ہیں۔ برنجاسف Achillea millefolium بوٹی پر ایک قسم کی چپکنے والی رطوبت لگی رہتی ہے۔
اگر آپ اس کو گھر پر منگواناچاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں
پورے پودے کا مزہ تلخ ہوتا ہے، پتے اور پھول زیادہ تر دواء استعمال کئے جاتے ہیں ، یہ پودے ایران ، افغانستان ، ہندوستان ، کشمیر اور شمالی علاقوں میں پاۓجاتے ہیں ۔
اقسام
برنجاسفکی دو قسمیں ہیں اور دونوں افعال وخواص میں یکساں ہیں۔
مزاج
اول درجہ میں گرم اور دوسرے درجہ میں خشک ہے۔
افعال
· مسکن
· محلل
· ملطف
· اور مفتح
· مدر بول و حیض
· مفتت سنگ گردہ و مثانہ
· دافع بخار
· محلل اورام احتشاء
· محرک
· معرق
· مفتح سدد
استعمال
برنجاسفYarrow مسخن محلل اور مفتح ہونے کی وجہ سے اورام احشاء میں استعمال کیا جاتا ہے انہیں افعال سے اور نیز مدر ہونے کی وجہ سے اس کے جوشاندہ کا پینا اور اس سے نطول کرنا ،آبزن کرنا، احتباس بول، احتباس حیض، عسر ولادت، اخراج مشیمہ اور صلابت رحم کے لیے مفید ہے۔ تپ بلغمی کو جس میں کہ جگر بھی ماؤف ہو فائدہ بخشتا ہے۔
برنجاسفYarrow کا جوشاند و ورم جگر ، ورم طحال ، ورم رحم دیگر اورام احشاء ،مختلف قسم کے بخار ، یرقان ، استقاء اور ضعف معدہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔احتباس بول و حیض اور عسر ولادت میں برنجاسف Achillea millefolium کے جوشاندہ سے آبزن کرایا جا تا ہے۔ احتباس بول میں مقام مثانہ پر نطوا مستعمل ہے ، اس کے پتوں کی دھونی سے کیڑے مکوڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔
نفع خاص
اور ام احشاء کے لیے مفید ہے۔
مضر
گردہ کے لیے۔
مصلح
بدل
· بابونہ
· افسنتین
مقدار خوراک
3سے5گرام تک
کیمیاوی تجزیہ
برنجاسف Achillea millefoliumکے اندر Chamazulene پا یا جا تا ہے جوکلل اورام اثر رکھتا ہے۔
Alkaloid
Achillien
مشہور مرکب
· عرق برنجاسف
· ضماد کبد