برہم ڈنڈی/ اونٹ کٹارا/ Globe thistle/ Tricholepis elongata

برہم ڈنڈی/ اونٹ کٹارا/ Globe thistle/ Tricholepis elongata

 برہم ڈنڈی/ اونٹ کٹارا/ Globe thistle/ Tricholepis elongata

Globe thistle in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اشکل الجمل

English Name

Camel’s thistle، Globe thistle

Bengali

बाबला, बबूल

Gujrati

Shuliyo،Utkanto،Utkato

Hindi Name

ऊटकटेरा, उटकंटो, ऊँटकंटा

Latin name

Tricholepis elongata

Persian Name

Ashtarkhar

Urdu Name

اونٹ کٹارا

Sindhi

لبھ

Marathi

Kadechubak,Utanti

Panjabi

NA

Sanskrit

उत्कण्टक, उत्तुण्डक, कंटफल, रक्तफूला, कण्टालु , उटाटि

ماہیت

اونٹ کٹارا Globe thistle دراصلایک قسم کی بوٹی ہے جو کہ نصف گز تک بلند ہوتی ہے، اونٹ کٹارا کی رنگت سبز سفیدی مائل ہوتی ہے شاخیں بار یک، اس کا پھول اول گول نکلتا ہے اور شگفتہ ہونے پر کٹوری نمانیلا سرخی مائل ہو جا تا ہے۔

 اونٹ کٹارا Globe thistleکے چاروں طرف بار یک اور نازک کانٹے ہوتے ہیں اوراس بوٹی کے تمام اجزاء تلخ ہوتے ہیں۔ برہم ڈنڈی ایک خار دار بوٹی ہے جو ۱-۲فٹ اونچی ہوتی ہے، اس کے پتے چھوٹے ، شاخیں بار یک ، پھول کٹوری نما پتلے اور سرخی مائل ہوتے ہیں ۔

پودے کے ہر حصہ میں بار یک کانٹے ہوتے ہیں اور اونٹ کٹارا Globe thistle کے تمام اجزاء خاص طور پر پتی اور جڑ دواء استعمال کئے جاتے ہیں، جن کا مزہ نہایت تلخ ہوتا ہے، یہ پودے ہندوستان میں پتھریلی زمینوں ،کھنڈرات وبنجر جگہوں پر پاۓجاتے ہیں ۔

مقام پیدائش

 پنجاب میں عموما جھاڑیوں کے اندر پیدا ہوتی ہے۔

آپ اسکو پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

گرم و خشک

 افعال

·      مقوی جسم

·      مقوی حافظہ

·      مصفی خون

·      دافع تپ ہاۓ کہنہ

·      مد رصفراء

·      قاتل کرم

·      مد رحیض

·      مقوی چشم

·      محرک

استعمال

 برہم ڈنڈی Tricholepis elongata کا سفوف شیر گاؤ کے ہمراہ جسم کو تقویت بخشنے، حافظہ کو قوی کرنے اور نیز جریان و سیلان منی کو روکنے کے لیے استعمال کرایا جا تا ہے ۔ اونٹ کٹارا تصفیہ خون کی غرض سے نقوعات میں مستعمل ہے۔ سیاہ مرچوں کے ہمراہ پانی میں پیس کر بھی پلاتے ہیں۔

اونٹ کٹارا Tricholepis elongata کوخارش، پھوڑے پھنسی اور دیگر امراض جلدی وفساد خون میں نہایت مفید ہے تپ ہاۓکہنہ کے لیے دیگر ادویہ کے ہمراہ بطور جوشاندہ و خیسانده استعمال کرتے ہے۔

اونٹ کٹارا  Camel’s thistle کوجلدی امراض، امراض فساد دم جیسے برس، جذام، قروح و بثور، پھوڑے پھنسی ، جرب وحکہ مختلف قسم کے بخار ملیر یا، احتباس بول و حیض، دیدان امعاء، یرقان ، ورم کبد اور امراض چشم میں جوشاندہ یا خیساند ہ کے طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ برہم ڈنڈی Camel’s thistle کا سفوف شیر گاؤ کے ہمراہ تقویت جسم اور قوت حافظہ کو بڑھانے کے لئے مستعمل ہے۔

 نفع خاص

مصفی خون ہے۔

 مضر

 خشکی پیدا کرتی ہے۔

 مصلح

شہد خالص۔

بدل

 منڈی نیل کنٹھی۔

 مقدار خوراک

3سے5گرام تک اور سبز کو ایک تولہ تک استعمال کرسکتے ہیں۔

کیمیاوی تجزی

Protopene

Berberine

Resin

Sugar

مشہور مرکب

جب مصفی خون

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں