ضعف ہضم یعنی ہاضمہ کی کمزوریDyspepsiaکا گھر میں علاج کیسے کریں

ضعف ہضم یعنی ہاضمہ کی کمزوریDyspepsiaکا گھر میں علاج کیسے کریں

Dyspepsia in urdu
ہاضمہ کی کمزوری

ہاضمہ کی کمزوری Dyspepsiaسے تقریبا آجکل ہر شخص پریشان ہو ہی جاتا ہے۔جو غذا ہم کھاتے ہیں اگر وہ کافی دیر تک ہمارے معدے میں پڑی رہے اور دیر سے ہضم ہو تو اس کو صاف ہضم یا خادمہ کی کمزوری کہتے ہیں۔

اگر دیکھا جائے تو اس میں معدہ اور آنتوں کی ساخت اور بناوٹ میں کوئی خلل نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ صرف فعل ہضم میں خرابی Dyspepsiaکی وجہ سے سے مسئلہ ہوتا ہے۔

دوستو اگر ہم اس کے اسباب ڈھونڈنے چلے تو اس کے بہت سارے اسباب ہیں جن میں سے چند ایک میں نیچے درج کر رہا ہوں۔

·       کھانے کو وقت پر نہ کھانا

·       پیٹ بھرنے کے بعد بھی کھانا

·       کھانا کھانے کے فورا بعد کسی کام میں لگ جانا

·       بغیر چبائے کھانا کھانا

·       کھانا کھانے کے دوران زیادہ پانی پینا

یہ وہ اسباب ہے جو زیادہ تر ہر کسی شخص میں پایے جاتےہیں۔

اب کچھ علامات کے بارے میں بھی بات کرتے ہیں

اس مرض میں بھوک بہت کم لگتی ہے جس کی وجہ صرف یہ ہے کہ کھانا کافی دیر تک ہمارے معدے میں پڑا رہتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹ میں گرانی محسوس ہوتی ہے اور کبھی کبھی ڈھکاریں بھی آتی ہے ہیں اور کچھ اوقات مر یض کو قبض کی شکایت رہتی ہے۔

دوستو اب ذرا اس کے علاج اور تدابیر کے بارے میں بات کرتے ہیں

1۔شیخ کا قول ہے کہ فلفل سیاہ نظام ہضم پر بہت زیادہ اثر کرتی ہے۔

2۔خردل یعنی رائی ایک ایسی دوا ہے جس کی مدد سے غذا بہت جلدی ہضم ہو جاتی ہے ہے۔

3۔دوستوں زنجبیل کو آپ تنہا کھائیں یا کسی غذا کے ساتھ استعمال کریں یہ ہمارے نظام ہضم پر اچھا اثر  ڈال کے غذا کو ہضم ہونے میں کافی مدد کرتا ہے۔

4۔اگر ہم مرکبات کی بات کریں تو جوارش مقوی معدہ  6 گرام اور جوارش انارین  6 گرام کھانے کے بعد استعمال کریں کافی افاقہ ہوگا۔

آپ کو یہ بھی پسند آیگا


WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں