پرسیاوشاں/ Maidenhair fern/ Adiantum capillus
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
شعرالارض،شعرالجبال،شعرالجن |
English Name |
Maidenhair fern |
Bengali |
گوپاےلتا |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
ہنسراج |
Latin name |
|
Farsi |
NA |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
پرسیاوشاں |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
کھوہ بوٹی |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
پرسیاوشاں Maidenhair fern ایک بوٹی ہے جو حوض، تالابوں ،کنوؤں کے کناروں، سایہ دار اور نم ناک زمینمیں پیدا ہوتی ہے۔ پرسیاوشاںکے پتے برگ کشنیر کے مشابہ اور چھوٹے ہوتے ہیں۔ شاخیں باریک باریک اور سیاہ سرخی مائل ہوتی ہیں یہ بوٹی مع شاخ اور پتوں کے دواء مستعمل ہے۔ اس کی قوت چھ ماہ میں کمزور اور ایک سال میں زائل ہو جاتی ہے۔
پرسیاوشاں Maidenhair fern ا یک مفروش بوٹی ہے جو نمناک ،سایہ دار مقامات ، کنکر یلی زمین اور کھنڈرات میں پائی جاتی ہے، اس کے پتے برگ کشینز کے مشابہ بر سیاہی مائل یا بنفشی مائل ہوتے ہیں ۔ پرسیاوشاں Adiantum capillus کی شاخیں نہایت بار یک سیاه سرخی مائل ہوتی ہیں ،، اس پر پھل پھول نہیں آتے، پوری بوٹی دوا مستعمل ہے، پرسیاوشاں کشمیر میں بکثرت پائی جاتی ہے اس کے علاوہ افغانستان ، ایران اور ہندوستان کے کچھ حصوں میں پائی جاتی ہے ۔
مقام پیدائش
· ہندوستان
· افغانستان
· ایران
آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہو
مزاج
معتدل بقول بعض بہ گرمی و خشکی۔
افعال
· محلل
· ملطف
· مفتح
· منضج بلغم
· جالی
· مدربول
· مدر حیض و نفاس
· دافع حمی
· منفث بلغم
· تریاق سموم
استعمال
پرسیاوشاں Adiantum capillus محلل،ملطن، مفتح اور منضج بلغم ہونے کے سبب سے ذات الصدر، نزلہ ، زکام، کھانسی و ضیق النفس میں استعمال کیا جاتا ہے اور حمیات بلغمی میں بطور منضج ادویہ منضج کے ساتھ مستعمل ہے۔
پرسیاوشاں Adiantum capillusمدربول اور مدر حیض ونفاس ہونے کے علاوہ اخراج مشیمہ کے لئے دیا جا تا ہے۔ جالی اور محفف ہونے کی وجہ سے قروح رطبہ داء الثلعب اور داء الحیہ کے نافع ہے اور انہی وجوہ سے اس کو باریک پیس کر قلاع وشور دہن اطفال میں ذروراً استعمال کیا جاتا ہے۔
پرسیاوشاںمحلل ہونے کے باعث ضماداً صلابات خنازیر اور دیگر اورام کو تحلیل کرتا ہے اس کے جوشاندہ کا پیناگزیدہ مار رسگ دیوانہ کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
جوشاندہ کی شکل میں نزلہ زکام، کھانسی ،ضیق النفس ، ذات الجنب ، ذات الریہ، حمیات بلغمیہ ، احتباس بول و حیض اور عسر بول و حیض میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ مختلف قسم کے قروح، قلاع دہن و بثو روہن میں زرور ، داء الثعلب ، داء الحیہ، صلابت اورام اور خنازیر میں ضماداً مستعمل ہے ، سانپ اور پاگل کتے کے کاٹے میں اس کا جوشاندہ پلا یا جا تا ہے ۔
نفع خاص
سودا و صفراو بلغم کا مسہل اور دافع نزلہ ہے۔
مضر
امراض طحال میں
مصلح
مصطلی اور گل بنفشہ۔
بدل
· گل بنفشہ
· اصل السوس
مقدار خوراک
5سے7گرام
مشہور مرکبات
· مطبوخ بخار
· لعوق سپستان
· شربت مدر طمث
کیمیاوی تجزیہ
Bitter principle (capillerin)
Tannin
Mucin
Terpinoids
Filicinuic acid
Gallic acid
Sugar