Aegle marmelos in urdu (1)

بیل گری/ Bael fruit/ Aegle marmelos

 بیل گری/ Bael fruit/ Aegle marmelos

Bael fruit in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

 سفرجل ہندی، سفرجل سندھی

English Name

Bael tree, Bel fruit, Indian bael

Bengali

Bel

Gujrati

Beli

Hindi Name

बेल, श्रीफल

Latin name

Aegle marmelos

Farsi

NA

Persian Name

Beh hindi,Bal,Shukl

Urdu Name

بیل گری

Sindhi

NA

Marathi

Bael,Bili,Bolo

Panjabi

NA

Sanskrit

बिल्व, शाण्डिल्य, शैलूष, मालूर, श्रीफल, कण्टकी, सदाफल, महाकपित्थ, ग्रन्थिल, गोहरीतकी, मङ्गल्य, मालूर, त्रिशिख, अतिमङ्गल्य, महाफल, हृद्यगन्ध, शौल्य, शैलके पत्ते, के पत्तेश्रेष्ठ, त्रिके पत्ते, गन्धके पत्ते, लक्ष्मीफल, गन्धफल, दुरारुह, त्रिशाखके पत्ते, शिवम्, सत्यफल, सुनीतिक, समीरसार, सत्यधर्म, सितानन, नीलमल्लिक, पीतफल, सोमहरीतकी, असितानन, कंटक, वातसार, सत्यकर्मा

ماہیت

 بیل گری Beal fruit بیل کا گودا ہے اور بیل ایک پھل ہے جو انار کے برابر اور اس سے بڑا بھی ہو تا ہے۔ خام ہونے کی حالت میں سبز اور نرم ہو تا ہے لیکن پختہ ہونے کے بعد زرد رنگ اور بہت سخت ہو جاتا ہے۔ پختہ پھل کا مغز شیریں خوش مزہ خوشبودار مائل بزردی ہو تا ہے، بیل کا درخت بڑا ہوتا ہے۔

بیلگری Beal fruit بیل کا مغز (Pulp) ہے جسے چھلکوں سے علیحد ہ کر کے خشک کر لیا جاتا ہے۔ اس کا رنگ مغز زردی مائل سرخ اور مز ہ شیر یں خوشبودارادر لعابی ہوتا ہے۔ بیل گری Aegle marmelos کا درخت بڑے قد کا ہوتا ہے پھل موٹے مضبوط اور سخت چھلکوں والا وزنی ہوتا ہے، یہ تازہ حالت میں سبز ، پختہ ہونے پرزرد ہو جاتا ہے ۔ یہ ہندوستان کے اکثر علاقوں میں پایا جا تا ہے ۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مقام پیدائش

·      ہندوستان

·      پاکستان

 مزاج

 دوسرے درجہ میں سرد اور تیسرے درجہ میں خشک ہے۔

 افعال

·      قابض

·      حابس الدم

·      مقوی معدہ

·      اس کے درخت کی جڑ کی چھال دافع بخار ہے۔

·      ملین

·      خشک

·      ہاضم

·      مفرح

·      نافع ذیابیطس

 استعمال

بیل گری Beal fruit قابض ہونے کی وجہ سے پرانے دستوں ،سنگر ہتی پیچس کو بند کرتی ہے۔ بیل گری Aegle marmelos زحیر صادق کے لئے مفید ہے اور اپنی قوت قابضہ کی وجہ سے مقوی معدہ ہے ۔حابس الدم اور قابض ہونے کے باعث ہر قسم کے نزف الدم کے لئے نافع ہے، چنانچہ دستوں میں خون آنے کے وقت نیز کثرت حیض وغیرہ میں استعمال کی جاتی ہے۔

قبض کو دفع کرنے کے لئے تازوبیل کا گودا مستعمل ہے۔معدہ وامعاء کی گرمی کو دور کرنے کے لئے اس کا شربت استعمال کیا جا تا ہے۔ بیلگری Aegle marmelosکو سفوف کی شکل میں مختلف قسم کے اسہال وزحیر ، معدہ کی حاداور مزمن بیماری اور ہرقسم کے جریان خون میں استعمال کیا جا تا ہے۔ بیل گری Aegle marmelos کی چھال کا جوشاندہ حمی میں اور تازہ پتی کا رس یا عصارہ ذیابیطس میں مفید ہوتا ہے ۔

نفع خاص

 نافع زحیر اور قابض ہے۔

مضر

مسدد،موجب بواسیر ہے۔

مصلح

 شکر

بدل

 سبوس اسپغول

مقدار خوراک

سفوف کی حالت میں ۲ ماشہ سے ۳ ماشہ تک۔ اور نقوع میں ۳ ماشہ سے ۵ ماشہ تک مستعمل ہے۔

 مزید تحقیقات

بیل پھل کی یہ دوائی تاثیراسی وجہ سے نہیں ہے کہ اس میں ٹے نین پایا جاتا ہے جیسا کہ اور دواؤں میں ہوتا ہے بلکہ یہ اثر اس کی لعابیت اور پیکٹین کی موجودگی کی وجہ سے ہے۔ خام پھل میں قابض حموضات بھی موجود ہوتے ہیں۔

Protein

Fibre

Calcium

Phosphorus

Thiamine

Riboflavin

Gum (galactore, arabinose)

Carotene

Vit.C

مشہور مرکب

·      شربت بیلگری

·      معجون ذرب

·      دواء براۓ  اسہال

·      سفوف ہندی 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں