بادیان/ fennel/ Foeniculum vulgare
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
رازیانج |
English Name |
Bitter fennel، कॉमन फेनेल،Common fennel، इण्डियन स्वीट फेनेल،Indian sweet fennel، Fennel fruit،फेन्नेल फ्रूट |
Bengali |
मौरी،Mouri، पान मौरी،Pan mori |
Gujrati |
वरीयाली ،Variyaali वलीआरी ،Valiaari |
Hindi Name |
सौंफ, बड़ी सौंफ ،badi saunf |
Latin name |
|
Persian Name |
Razianaj، Rajyana،رازیانہ،بادیان |
Urdu Name |
سونف |
Sindhi |
NA |
Marathi |
बड़ी सेपू ،Badi sepu सौंफ،Saunf |
Panjabi |
सोम्पू،Sompu،सोंफ،Saunf |
Sanskrit |
छत्रा, शालेय, शालीन, मिश्रेया, मधुरिका, मिसि |
ماہیت
بادیانCommon fennel مشہور تخم ہیں جن کی رنگت سبزی یا زردی مائل ہوتی ہے، بو خوشگوار اور مزہ شیریں ہو تا ہے ۔ بادیان ایک پودے کے خوشبو دارسبزی مائل زردرنگ کے تخم یعنی پھل میں جوسوۓیاز یرہ کے مانند گچھوں میں لگتے ہیں ۔
بادیان Common fennel کامزہ شیر یں قدرے تلخ ہوتا ہے اس کا پودا تقریبا ایک گز بلند ہوتا ہے، پورے پودے سے خوشبو آتی ہے، اس کے پھول پانچ پنکھڑیوں والے چھتر دار ہوتے ہیں ۔ بادیان Foeniculum vulgare پودے کی جڑ زردی مائل سفید ہوتی ہے، تخم اور جڑ بادیان اور بیخ بادیان کے نام سے دوا استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ پودا ہندوستان کے اکثر علاقوں میں پیدا ہوتا ہے ۔
مزاج
گرم و خشک
افعال
· منضج بلغم وسوداء
· منضج کا سر ریاح
· مقوی معدہ
· مدر بول و حیض
· مئولد شیر
· مقوی بصر
· مفتح سد ہ
· مطیب دہن
· روغن
· Vermicide(قاتل کرم شکم )
استعمال
بادیانCommon fennel بلغمی و سودادی امراض، انضاج بلغم و سوداء کے لیے دو سری ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں ۔ سونف Foeniculum vulgare جگر طحال اور گردوں کے سدوں کو کھولنے کے لیے پلاتے ہیں۔ سونف درد شکم ریحی، نفخ شکم اور ضعف معدہ میں مستعمل ہے، احتباس بول و حیض میں استعمال کراتے ہیں۔
دودھ بڑھانے کے لیے سونف کا سفوف بنا کر ہمراہ شیر گاۓکے کھلاتے ہیں۔ تقویت بصر کے لیے سفوف کر کے کھلاتے ہیں اور اس کے جوشاندہ یا بادیان سبر کے پانی میں سرمہ کو کھرل کر کے آنکھوں میں لگاتے ہیں۔
بیخ بادیان کا جوشاند بلغمی و سودادی امراض میں خلط بلغم وسودا کونضح دینے کے لئے استعال کیا جا تا ہے ، بادیان Foeniculum vulgare کا سفوف ضعف معدہ ، نفخ شکم، سد ہ کبد ،سدۂ طحال، بخرالفم، در دشکم، احتباس بول و حیض اور ضعف بصر میں استعمال کیا جا تا ہے ۔
نفع خاص
مقوی معدہ وبصر
مصلح
· کشنیز
· صندل سفید
بدل
تخم کرفس
مقدار خوراک
5سے7گرام
کیمیاوی تجزیہ
Pectine
lodin
Vit. A
مشہور مرکب
· جوارش زرعونی سادہ
· شربت زوفا مرکب
· حلواےچوب چینی
· حب مغز بادام ساده،
بادیان کی جڑ
ماہیت
یہ درخت بادیان کی جڑ ہے اس کا رنگ سفیدی مائل ہو تا ہے۔
مزاج
گرم و خشک
افعال
· منضج بلغم
· مدربول و حیض
استعمال
بیخ بادیان کو بلغمی امراض میں منضج بلغم کے لیے بکثرت استعمال کرتے ہیں ادرار بول و حیض کے لیے بھی مستعمل ہے۔
مقدار خوراک
5سے7ماشہ