افیون/ Opium/ Papaver somniferum
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
افیون،لبن،الخشخاش |
English Name |
Opium |
Bengali |
آپھن |
Gujrati |
اپو |
Hindi Name |
अफीम |
Latin name |
|
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
افیون |
Sindhi |
آفیم |
Marathi |
آفو |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
افیون Opium نبات خشخاش کے پھلوں (کو کنار(اور پوست ( چھال) کا رس ہے جو ان میں شگاف کرنے سے نکلتا ہے اور بعد ازاں خشک ہو کر منجمد ہو جاتا ہے۔ یہ خشخاش کے پھلوں (Capsules) سے حاصل شدہ منجمد مادہ ہے افیونPapaver somniferum در أصل دودھ جیسی سفید رطوبت (Latex) ہے جوخشک ہونے کے بعد منجمد ہو جاتی ہے۔
افیون Opium کی رنگت اولا خاکستری اس کے بعد بھورے رنگ کی پھر کچھ دنوں بعد سیاہی مائل اور آخر میں سیاہ ہو جاتی ہے اس کا مزہ نہایت تلخ اوراس میں خاص قسم کی بو ہوتی ہے ،افیون Papaver somniferum حاصل کر نے کے لئے اس کے خام پھل ( ڈوڈہ) میں شام کے وقت چاروں طرف عمودی طور پر ہلکا سا شگاف دیا جا تا ہے جس سے Latexمترشح ہوکر منجمد ہو جا تا ہے۔
صبح کے وقت افیون کو الگ کر لیا جا تا ہے پھل کے اندر کئی خانوں میں سفید یا سیاہ رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں ۔افیون Papaver somniferumکے علاوہ یہ تخم اور پھل کا پوست، خشخاش اور پوست خشخاش کے نام سے دواء مستعمل ہیں ،۔ افیون کا پودا2 گز لمبا ہوتا ہے جس پر کئی رنگ کے پھول آتے ہیں ،سفید پھول والا پوداز یادہ پایا جا تا ہے ۔ افیون کی کاشت ہندوستان میں راجستھان ، یو پی ، بہار اور افغانستان، ایران و چین میں کی جاتی ہے ۔
آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں
مقام پیدائش
پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں اس کی پیداوار بکثرت ہے۔
مزاج
سردوخشک 4
افعال
· مخد ر
· منوم
· مسکن اوجاع
· مسد د
· قابض شدید
· حابس الدم
· ممسک
· دافع تپ ہاۓ موسی
استعمال
افیون Opium مخد راورمسکن ہونے کی وجہ سے درد سر، در د أعصاب، ذات الجنب، درد کمر، وجع مفاصل، درد دندان ، درد گوش و چشم، عرق النساء اور تقریبا تمام اعضاء کے اوجاع کو تسکین دینے کے لیے طلاء و تمریخاو قطورا مستعمل ہے ۔
افیون منوم ہونے کے باعث سرسام صفراوی و دموی، مالیخولیا، جنون، سہر وغیرہ اور اوجاع باطنی میں کھلاتے ہیں جس سے مریض کو نیند آ کر مرض میں بہت کچھ افاقہ ہو تا ہے۔ افیون قابض ہونے کی وجہ سے اسہال و پچپش کو بند کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، لیکن جب کہ پچپش سدہ کی وجہ سے ہو تو ایک مسہل کے ذریہ سدوں کا اخراج کرلیا جاۓتو بہتر ہے۔
افیون حابس الدم ہونے کے باعث ہر ایک عضو کے جریان خون خصوصاً امعاء کے جریان خون کو روکنے کے یے شربا وحقنا مستعمل ہے۔ مخد رو مسکن ہونے کی وجہ سے جملہ اقسام کی کھانسی میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصا اس کھانسی کے لیے نہایت مفید ہے جو عصبی ہیجان کے سب بار بار آتی ہے اور بلغم کم خارج ہو تا ہے، لیکن جب کہ شعب ریہ بلغم سے پر ہوں تو اس صورت میں افیون مضر ہوتی ہے ۔
مانع نوازل ہونے کے باعث مرض سرعت میں بکثرت استعمال کیا جا تا ہے۔ موسمی بخاروں کے دور کرنے اور اسقاط حمل کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا کرتے ہیں۔ اسقاط یا وضع حمل کے لیے درد کو رفع کرنے کے لیے بھی کھلاتے ہیں۔ افیون کے زیادہ مقدار میں کھانے سے مریض اس قدر گہری نیند میں سوجا تا ہے کہ وہ بالکل بے خبر ہو تا ہے اور اس کو جگا نا دشوار ہو تا ہے۔
جلد، بدن سرداور چپچپی ہو جاتی ہے، نبض کمزور اور سست چلنے لگتی ہے، تنفس بھی سست ہو جا تا ہے آخر کار خراٹےاور سانس آنے لگتا ہے اور دم بند ہو کر مریض انتقال کر جا تا ہے۔ افیون خوردہ کو قے کرائیں یا بذریہ انبوبہ معدی معدے کو بخوبی دھو کر آب زرد گل معصفر یا جوشاندہ بنولہ پلائیں یا ہینگ یا جند بید ستر کھائی ہوئی افیون کی مقدار کے برابر کھلائیں۔
نفع خاص
· مسکن اوجاع
· حابس نزلات
مضر
قواۓظاہری و باطنی
مصلح
· زعفران
· جند بید ستر
بدل
مقدار خوراک
25سے 50 ملی گرام
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے افیون میں سے کئی ایک جوا ہر موثر کو علیحدہ کیا گیا ہے جن میں ۱۸ تو ابتدائیہ کہلاتے ہیں اور ۸ ثانویہ اس کے علادہ کچھ مواد معتدلہ بھی پائے جاتے ہیں لیکن ان تمام جوا ہر موثرہ میں سے ایک جو ہر موثر جیسے مارفین کانام دیا گیا ہے اس کو خاص اہمیت حاصل ہے خصوصا دافع درد، تسکین اور تنویم کی غرض سے اس کا انجکشن تجویز کیا جا تا ہے جو فوری طور پر عمل کر تا ہے اور مریض کو بہت جلد درد سے نجات مل جاتی ہے۔
یہ عام طور پر” مارفیا” کے نام سے مشہور ہے اس کا استعمال خاص اور نازک حالتوں میں ہی کیا جانا چاہیے ۔ مارفین یا مارفیا کوئی نئی دوا نہیں ہے افیون ہی سے علیحدہ کی گئی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ مارفیا نہایت قلیل مقدار میں استعمال کی جاتی ہے۔
Morphine
Codein
Papaverine
Narcein
Narcotine
Theban
مشہور مرکبات
· بر شعشا
· حب پیچش
· حب سل
· قرص مثلث