Opium poppy (1)

افیون/ Opium/ Papaver somniferum

 افیون/ Opium/ Papaver somniferum

Opium in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

افیون،لبن،الخشخاش

English Name

Opium

Bengali

آپھن

Gujrati

اپو

Hindi Name

अफीम

Latin name

Papaver somniferum

Persian Name

NA

Urdu Name

افیون

Sindhi

آفیم

Marathi

آفو

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

 افیون Opium نبات خشخاش کے پھلوں (کو کنار(اور پوست ( چھال) کا رس ہے جو ان میں شگاف کرنے سے نکلتا ہے اور بعد ازاں خشک ہو کر منجمد ہو جاتا ہے۔ یہ خشخاش کے پھلوں (Capsules) سے حاصل شدہ منجمد مادہ ہے افیونPapaver somniferum  در أصل دودھ جیسی سفید رطوبت (Latex) ہے جوخشک ہونے کے بعد منجمد ہو جاتی ہے۔

 افیون Opium کی رنگت اولا خاکستری اس کے بعد بھورے رنگ کی پھر کچھ دنوں بعد سیاہی مائل اور آخر میں سیاہ ہو جاتی ہے اس کا مزہ نہایت تلخ اوراس میں خاص قسم کی بو ہوتی ہے ،افیون Papaver somniferum حاصل کر نے کے لئے اس کے خام پھل ( ڈوڈہ) میں شام کے وقت چاروں طرف عمودی طور پر ہلکا سا شگاف دیا جا تا ہے جس سے Latexمترشح ہوکر منجمد ہو جا تا ہے۔

 صبح کے وقت افیون کو الگ کر لیا جا تا ہے پھل کے اندر کئی خانوں میں سفید یا سیاہ رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں ۔افیون Papaver somniferumکے علاوہ یہ تخم اور پھل کا پوست، خشخاش اور پوست خشخاش کے نام سے دواء مستعمل ہیں ،۔ افیون کا پودا2 گز لمبا ہوتا ہے جس پر کئی رنگ کے پھول آتے ہیں ،سفید پھول والا پوداز یادہ پایا جا تا ہے ۔ افیون کی کاشت ہندوستان میں راجستھان ، یو پی ، بہار اور افغانستان، ایران و چین میں کی جاتی ہے ۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

افسنتین/Worm wood 

مقام پیدائش

 پاکستان کے شمالی پہاڑی علاقوں میں اس کی پیداوار بکثرت ہے۔

 مزاج

سردوخشک 4

افعال

·      مخد ر

·      منوم

·      مسکن اوجاع

·      مسد د

·      قابض شدید

·      حابس الدم

·      ممسک

·      دافع تپ ہاۓ موسی

 استعمال

افیون Opium مخد راورمسکن ہونے کی وجہ سے درد سر، در د أعصاب، ذات الجنب، درد کمر، وجع مفاصل، درد دندان ، درد گوش و چشم، عرق النساء اور تقریبا تمام اعضاء کے اوجاع کو تسکین دینے کے لیے طلاء و تمریخاو قطورا مستعمل ہے ۔

افیون منوم ہونے کے باعث سرسام صفراوی و دموی، مالیخولیا، جنون، سہر وغیرہ اور اوجاع باطنی میں کھلاتے ہیں جس سے مریض کو نیند آ کر مرض میں بہت کچھ افاقہ ہو تا ہے۔ افیون قابض ہونے کی وجہ سے اسہال و پچپش کو بند کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے، لیکن جب کہ پچپش سدہ کی وجہ سے ہو تو ایک مسہل کے ذریہ سدوں کا اخراج کرلیا جاۓتو بہتر ہے۔

افیون حابس الدم ہونے کے باعث ہر ایک عضو کے جریان خون خصوصاً امعاء کے جریان خون کو روکنے کے یے شربا وحقنا مستعمل ہے۔ مخد رو مسکن ہونے کی وجہ سے جملہ اقسام کی کھانسی میں استعمال کی جاتی ہے۔ خصوصا اس کھانسی کے لیے نہایت مفید ہے جو عصبی ہیجان کے سب بار بار آتی ہے اور بلغم کم خارج ہو تا ہے، لیکن جب کہ شعب ریہ بلغم سے پر ہوں تو اس صورت میں افیون مضر ہوتی ہے ۔

 مانع نوازل ہونے کے باعث مرض سرعت میں بکثرت استعمال کیا جا تا ہے۔ موسمی بخاروں کے دور کرنے اور اسقاط حمل کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا کرتے ہیں۔ اسقاط یا وضع حمل کے لیے درد کو رفع کرنے کے لیے بھی کھلاتے ہیں۔ افیون کے زیادہ مقدار میں کھانے سے مریض اس قدر گہری نیند میں سوجا تا ہے کہ وہ بالکل بے خبر ہو تا ہے اور اس کو جگا نا   دشوار ہو تا ہے۔

 جلد، بدن سرداور چپچپی ہو جاتی ہے، نبض کمزور اور سست چلنے لگتی ہے، تنفس بھی سست ہو جا تا ہے آخر کار خراٹےاور سانس آنے لگتا ہے اور دم بند ہو کر مریض انتقال کر جا تا ہے۔ افیون خوردہ کو قے کرائیں یا بذریہ انبوبہ معدی معدے کو بخوبی دھو کر آب زرد گل معصفر یا جوشاندہ بنولہ پلائیں یا ہینگ یا جند بید ستر کھائی ہوئی افیون کی مقدار کے برابر کھلائیں۔

 نفع خاص

·      مسکن اوجاع

·      حابس نزلات

 مضر

قواۓظاہری و باطنی

مصلح

·      زعفران

·      جند بید ستر

 بدل

 اجوائن خراسانی

 مقدار خوراک

 25سے 50 ملی گرام

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تجزیہ سے افیون میں سے کئی ایک جوا ہر موثر کو علیحدہ کیا گیا ہے جن میں ۱۸ تو ابتدائیہ کہلاتے ہیں اور ۸ ثانویہ اس کے علادہ کچھ مواد معتدلہ بھی پائے جاتے ہیں لیکن ان تمام جوا ہر موثرہ میں سے ایک جو ہر موثر جیسے مارفین کانام دیا گیا ہے اس کو خاص اہمیت حاصل ہے خصوصا دافع درد، تسکین اور تنویم کی غرض سے اس کا انجکشن تجویز کیا جا تا ہے جو فوری طور پر عمل کر تا ہے اور مریض کو بہت جلد درد سے نجات مل جاتی ہے۔

 یہ عام طور پر” مارفیا” کے نام سے مشہور ہے اس کا استعمال خاص اور نازک حالتوں میں ہی کیا جانا چاہیے ۔  مارفین یا مارفیا کوئی نئی دوا نہیں ہے افیون ہی سے علیحدہ کی گئی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ مارفیا نہایت قلیل مقدار میں استعمال کی جاتی ہے۔

Morphine

Codein

Papaverine

Narcein

Narcotine

Theban

 مشہور مرکبات

·      بر شعشا

·      حب پیچش

·      حب سل

·      قرص مثلث

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں