Aconite in urdu (1)

بیش/ Aconite/ Aconitum napellus

 بیش/ Aconite/ Aconitum napellus

Aconite in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

 بیش،خال،الذیب،خانق الذیب

English Name

Monk’s-hood, Aconite, Wolfsbane

Bengali

تیلیا مکھ

Gujrati

چھناک

Hindi Name

سنکھیا

Latin name

Aconitum napellus

Farsi

بیش ناک،بچھناک

Persian Name

NA

Urdu Name

بیش

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

میٹھا تیلیا، میٹھا زہر

Sanskrit

وش

ماہیت

 بیشAconite مخروطی شکل کی چھوٹی چھوٹی سیاہ رنگ کی سمی جڑ یں ہوتی ہیں جن کو چبانے سے منہ میں سنسناہٹ پیدا ہوتی ہے۔ بیش ایک پودے کی جڑ ہے، جو مخروطی شکل کی چھوٹی اور سیاہ ہوتی ہے، اس میں خاص قسم کی بو پائی جاتی ہے اور مزہ تلخ ہوتا ہے ۔

 بیش Aconite کے اندر سمیت پائی جاتی ہے، اس کو منھ میں رکھنے سے زبان وغیرہ میں جھنجھناہٹ اور سنسناہٹ ہونے لگتی ہے،اس لئے اس کو مد بر کرنے کے بعد دوا استعمال کیا جا تا ہے۔ بیش اور جدوار ایک جیسی ، ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والی اور ایک ہی جگہ پائی جانے والی جڑیں ہیں اس لئے ان میں تفریق کرنا ضروری ہے ۔

 بیش Aconite چھوٹی ،سیاہ ، خاص بو والی اور مزہ میں تلخ ہوتی ہے جبکہ جدوار کچھ بڑی، ہلکی سیاہ ، بو سے خالی اور کچھ شیر یں ہوتی ہے ، بیش کے پودے ہمالیہ کے علاقوں اور یورپ کی پہاڑیوں پر پاۓجاتے ہیں۔

 اقسام

بیش اٹھارہ قسم کا بیان کیا جاتا ہے۔

مقام پیدائش

برصغیر میں کوہ ہمالیہ پر یورپ میں کوہ ایلپس پر پیدا ہوتا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

 مزاج

 گرم و خشک بدرجہ چہارم

افعال

·      دافع بخار

·      مسکن وجع

·      مقامی مخدر

·      مدر بول و حیض

·      نافع اکثر امراض سوداویہ و بلغمیہ

·      محلل اورام

·      مخدر مقامی

·      مہیج جلد

 استعمال

 بیش Aconitum napellus کو دافع بخار ہونے کی وجہ سے مدبر کرنے کے بعد دیگر مناسب ادویہ کے ہمراہ گولیاں بنا کر استعمال کرتے ہیں، لیکن تحقیقات جدیدہ سے بیش ایسے بخاروں میں زیادہ مفید ثابت ہوا ہے جو کسی عضو کے ورم و التہاب کی وجہ سے ہوں۔ حمیات ورمیہ اورذات الجنب وغیرہ ۔

چونکہ بیش Aconitum napellus مسکن وجع بھی ہے لہذا بخار کو رفع کرنے کے ساتھ ہی درد کو بھی تسکین بخشتا ہے۔ مسکن وجع اور مقامی مخدر ہونے کے باعث بیرونی طور پر عصبی دردوں مثلا شقیقہ ،عصابہ ،عرق النساء وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے ۔

بیشکواکثر مقوی باہ ادویہ میں بھی داخل کیا جاتا ہے۔ بیش عضو کے اندر تحریک پیدا کرتا ہے جس سے اس کی طرف دوران خون تیز ہو جاتا اور تقویت عضو کا سبب بن جاتا ہے اور چونکہ اخیر میں خدر پیدا کرتا ہے اس لئے ایسے مریض کو جن کا عضو ذ کی الحس ہو اس قسم کے طلاء فائدہ بخش ہوتے ہیں اور ادرار حیض بھی کرتا ہے ۔

خصوصاً اسے احتباس حیض میں جو کہ سردی لگنے سے لاحق ہو بیش Aconitum napellus کو بعض امراض سوداویہ بلغمیہ مثلا جذام، برص، ضیق النفس اور قروع خبیشہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ بیش چونکہ ایک سمی دوا ہے لہذا اس کو مد بر کرنے کے بعد استعمال کرنا چاہئے۔

اس کو مد برکرنے کے بعد دیگر مناسب ادویہ کے ہمراہ مختلف قسم کے بخاروں خاص طور پر کسی عضو کے درمی کیفیت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بخار جیسے ذات الریہ، ذات الجنب کی صورت میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ عصبی درد، شقیقہ ،عصابہ، عرق النساء، وجع المفاصل اور باہ کے امراض میں داخلی اور خارجی طور پر خصوصا طلاء کی شکل میں استعمال کیا جا تا ہے ، نیز برص، جذام، ضیق النفس اور قروح خبینہ میں بھی مستعمل ہے ۔

بیش کو مدبر کرنے کا طریقہ

اس کی تدبیر یہ ہے کہ ایک ہانڈی میں دو سیر دودھ ڈال کر اور بیش 2تولہ کو اس کے درمیان معلق کر کے نرم آگ پر پکائیں یہاں تک کہ کھویا بن جائے اس کے بعد گرم پانی سے دھو کر کام میں لائیں۔ پیش کو زیادہ مقدار میں کھانے سے تھوڑی دیر کے بعد زہریلی علامات شروع ہو جاتی ہیں مثلاً منہ اور مری میں شدید جھنجھناہٹ اور سوزش ہو کر بے حسی پیدا ہو جاتی ہے۔

 پیٹ میں بھی شدیدسوزش پیدا ہو جاتی ہے، قے آتی ہے جلد بدن سرد اور چپچپی ہو جاتی ہے۔ بکثرت پسینہ آنے لگتا ہے،تمام جسم پر چیونٹیاں سی ریگلتی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اور آنکھوں کی ٹکٹکی بندھ جاتی ہے سانس دقت سے آتا ہے اور عضلات کمزور ہو جاتے ہیں اس لئے ٹانگیں لڑکھڑانے لگتی ہیں۔

جسم کی تمام قوتیں ضعیف ہو جاتی ہیں ،یہاں تک کہ ضعف کی وجہ سے غشی آنے لگتی ہے اور بعض اوقات  تشنج ہونے لگتا ہے۔ آخر کار مسموم کا دم بند ہو کر یاغشی کے سبب سے راہی ملک عدم ہو تا ہے۔

ایسی حالت میں مسموم کو بار بار قے کرائیں اور معدے کو بخوبی دھو ڈالیں اس کے بعد دواء المسک یا مشک یا جدوار استعمال کرائیں جدید تحقیقات سے کچلہ یا جو ہر کچلہ بھی اس کا تریاق ثابت ہوا ہے۔

 نفع خاص

بعض کا خیال ہے کہ اس کو مد بر کر کے استعمال کرنا ہر مرض کے لئے مفید ہے۔

مضر

·      غیر مدبر سم قاتل ہے

·      محرور ین کے لئے مضر ہے

 مصلح

·      برگ بیدابخیر

·      قے کرانا

·      جدوار خطائی

 مقدار خوراک

 25سے50ملی گرام

 مزید تحقیقات

 اکثر اطباء نے پوست بیخ کبر کو نیز جدوار کو اس کے زہر کا تریاق بتایا ہے۔ حالیہ تحقیقات سے جو ہر کچلہ اور جو ہر بیروج بھی اس زہر کے تریاق ثابت ہوۓہیں۔

Benzaconine

Aconitine

Neopelline

مشہورمرکبات

·      حب نقرہ

·      اکسیر سرخ 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں