Silk Cotton Seed in urdu (1)

پنبہ دانہ/ Silk Cotton Seed/ Gossypium herbaceum

پنبہ دانہ/ Silk Cotton Seed/ Gossypium herbaceum

Silk Cotton Seed in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

حب القطن

English Name

Levant cotton, Silk Cotton Seed

Bengali

کپاس بیچی

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Gossypium herbaceum

Farsi

پنبہ دانہ

Persian Name

NA

Urdu Name

تخم کپاس،بنولہ

Sindhi

ککڑا

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

 پنبہ دانہ (بنولہ) Silk Cotton Seed تخم کپاس کو کہتے ہیں جو کہ مشہور چیز ہے۔ پنبہ دانہ Gossypium herbaceum کا مغز نکال کر استعمال کیا جاتا ہے۔کپاس کے پودے کا تخم ہے جس کا مفر دوا استعمال کیا جا تا ہے ، اس کے پودے ۳-۵ فٹ لمبے ہوتے ہیں ، پتے کے کنارے تین سے سات جگہ پھٹے ہوتے ہیں۔

پنبہ دانہ Silk Cotton Seedپھول گھنٹی نما زرد سرخ اور بیگنی رنگ کا ہوتا ہے ، اس کے پھل (ڈوڈہ) مخر وطی شکل کے ہوتے ہیں، جن کے اندر روئی بھری ہوتی ہے، روئی سے چمٹے ہوۓہرڈوڈو میں ۵-۷عد و تخم ہوتے ہیں، اس کا پودا ہندوستان ، پاکستان ،مصر اور امریکہ میں پایا جا تا ہے۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

 مقام پیدائش

 ہندو پاک اور امریکہ

مزاج

 گرم و تر بدرجہ دوم۔

 افعال

·      مسمن بدن

·      مولد شیر

·      منفث ومخرج بلغم

·      جالی

·      مولد شیر

·      مدر بول

 استعمال

مغز پنبہ دانہ Silk Cotton Seed کی کھیر پکا کر یا اس کا حریرہ دیگر ادویہ کے ہمراہ بنا کر تسمین بدن، تقویت باہ، تولید منی و شیر کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ پنبہ دانہ منفث ومخرج بلم ہونے کی وجہ سے کھانسی میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ پنبہ دانہ جالی ہونے کے باعث جھائیں وغیرہ پر چہرے کو صاف کرنے کے لئے طلاء مستعمل ہے۔ پنبہ دانہ مقوی باہ اور مسمن بدن معاجین میں شامل کیا جاتا ہے۔

 نفع خاص

 ملین سینہ ہے۔

 مضر

·      گرم امزجہ کے لئے۔

·      گردوں کے لئے مضر ہے۔

 مصلح:

 خمیرہ بنفشہ یا شربت بنفشہ۔

بدل

·      تخم کیکر

·      قرطم

 مقدار خوراک

 3سے5گرام

 مزید تحقیقات

مغز پنبہ دانہ میں حسب ذیل اہم اجزاء پائے گئے

·      مواد نشاستہ (کاربوہائیڈریٹس)

·      مواد لحمیہ (پروٹین)

·      معدنیات (منرلس)

·      روغن مواد نشاستہ (کاربوہائیڈریٹس)

 شکر اور اس کی کئی قسمیں خصوصاً پینہ دار کی ایک اہم شکر ہے مواد لحمیہ میں گلوبیولنس۔

 گلوٹینس

پلٹیونس (ہافمین) پروٹیوس

امائنو ایسڈ کی بھی کافی مقدار پائی جاتی ہے جو کہ استحالہ میں ایک اہم کار کن کی حیثیت رکھتا ہے۔ معدنیات میں فاسفورس، کیلشیم، فولاد، پٹاشیم، سوڈیم، مینگنیشیم، مینگنیز ایمونیم ،جس، گندھک، کلورین اور تانبہ کے اجزاء پاۓجاتے ہیں۔

 دیگر روغنی تخم اور مغز کے مقابلہ میں مغز پنبہ دانہ میں فاسفورس کی مقدار سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔اس لئے ہڈیوں کے لئے بھی قوت بخش ہے، مغز پسنہ دانہ وٹامن بی مرکب کا ایک بہترین ذریعہ ہے اس کے تمام انواع اس میں پاۓجاتے ہیں۔

 وٹامن اے، وٹامن ڈی اور وٹامن ای بھی موجود ہیں اس لحاظ سے جسمانی ساخت واعضاء کی تقویت کے لئے مغز پنہ دانہ ایک سستی اور بہترین دوا ہے۔

Glubulines,

Amino acids,

Carbohydrate

Raffinose,

Minerals: Ca, P, K, Na, Mg, Mng, Fe, Cu, S.

Vitamins: B. Complex Vit. A, D, E.

Glucoside: Quercimeritrin.

 مشہور مرکبات

·      معجون آرد خرما

·      معجون پنبہ دانہ

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں