Bengal kino tree in urdu (1)

پلاس پاپڑہ/ Bengal kino tree seed/Butea frondosa

 پلاس پاپڑہ/ Bengal kino tree seed/Butea frondosa

Bengal kino tree seed in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

Bengal kino tree seed

Bengali

Palash gach

Gujrati

Khakda

Hindi Name

پلاس پاپڑہ

Latin name

Butea frondosa

Farsi

تخم ڈھاک،ٹیسو

Persian Name

پلاہ

Urdu Name

پلاس پاپڑہ

Sindhi

چھاچھرو

Marathi

Palas

Panjabi

کھوہ بوٹی بیج

Sanskrit

پلاش بیج

ماہیت

 پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed (ڈھاک پاپڑه) درخت ڈھاک کے تخم ہیں جو پیسے کے برابر بڑے اور گول حجم میں باریک اور وزن میں ہلکے ہوتے ہیں ان کا پوست زرد اور مغز سفید مائل بہ زردی ہو تا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہی

مزاج

 گرم و خشک بدرجہ سوم۔

 افعال

·      کاسر ریاح

·      قاتل کرم شکم

·      دافع تپ رابع

·      جالی

·      مفرح تریاق مارگزیده

·      کثردم

·      مقرح

·      تریاق زہر ( سانپ بچھو )

 استعمال

پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed قتل واخراج کرم شکم کیلئے سفوف یا مطبوخ کی شکل میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ پلاتے ہیں۔ پلاس پاپڑہ  تپ ربع کو دور کرنے کی غرض سے ہم وزن مغز کر بخوہ کے ہمراہ گولیاں بنا کر تپ ربع کے دورے سے قبل کھلاتے میں خصوصاً جب کہ بذریعہ مسل تنقیہ مواد کر لیا گیا ہو۔

پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed جالی ومفرح ہونے کے باعث امراض جلد یہ خصوصاً قوبا کے لئے طلاء استعمال کرتے ہیں۔ پلاس پاپڑہ  قرحہ ڈال کر تمام فاسد مواد کو بہا دیتا ہے ۔جالی ہونے کے باعث بیاض چشم کے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

پلاس پاپڑہButea frondosa عضو مخصوص کو دراز کرنے والے طلاؤں میں بھی شامل کرتے ہیں اور صرف اسی کا روغن بذریعہ پتال جنتر نکال کر طلاء عضو مخصوص پر لگاتے ہیں۔ مار وعقرب گزیدہ کے لئے شرباوضماداً مستعمل ہے۔

پلاس پاپڑہ Butea frondosaکوسفوف یا جوشاندہ کی شکل میں دیدان امعاء اور جمی ربع میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ امراض جلد خصوصا قوبا میں ضمادا مستعمل ہے ۔ قوبامیں قرحہ پیدا کر کے تمام فاسدہ مادوں کو خارج کر دیتا ہے ۔

امراض چشم مثلا بیاض عین اور سانپ بچھو کے کاٹے ہوۓمریضوں میں شر بأوضماداً استعمال کیا جاتا ہے۔اسکوسعوط کے طور پر استعمال کرنے سے صرع میں فائدہ ہوتا ہے۔

 نفع خاص

 مخرج دیدان

 مضر

 امعاء کے لئے۔

 مصلح

 عرق گلاب۔

 بدل

 رائی

مقدار خوراک

500ملی گرام سے 1 گرام

کیمیاوی تجزیہ

Glucoside (Butein, Butin, Butrin)

Lipolytic

Proteolytic enzyme

Oil

Resin

مشہور مرکب

 حب د یدان

 

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں