Willow in urdu (1)

بیدسادہ/ Willow/ Salix alba

 بیدسادہ/ Willow/ Salix alba

Willow in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

 خلاف ضفصاف

English Name 

Willow

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Salix alba

Persian Name

لیلی مجنوں،کھواگاوالا

Urdu Name

بیدسادہ

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

بیدسادہ Willow ایک درخت ہے جو مرطوب مقامات پر پیدا ہوتا ہے ،پتے باریک باریک ایک بالشت تک لمبے ہوتے ہیں ،پھول زرد رنگ کے لگتے ہیں جو بشکل سنبلہ خوشہ ملائم مخملی ہوتے ہیں۔ بیدسادہ Salix alba درخت کے پتے اور پھول بھی بطور دواء مستعمل ہیں ۔بید مشک اس کی ایک قسم ہے۔

بیدسادہ Willow کا درخت مرطوب مقام پر پیدا ہوتا ہے اس کے پتے باریک اور ایک بالشت کے بقدر لمبے ہوتے ہیں ، پھول زردخوشہ نما اور مخملی ہوتے ہیں، پتے اور پھول دواء مستعمل ہیں جومزہ میں تلخ و تیز ہوتے ہیں۔ پھول سے عرق کشید کیا جا تا ہے ،شکوفہ سے کشید شدہ عرق زیادہ بہتر ہوتا ہے ۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

پتے سرد و خشک

 پھول سردا تر

  افعال

·      مسکن حرارت

·      مقوی مفرح قلب

·      مدربول

·      مسکن در د

·      مفتح سد و جگر

·      مسکن الم

 استعمال

 بیدسادہWillow کے پتوں کے فرش پر سونا گرم مزاج اشخاص کے لیے جگر اور قلب کی حرارت اور خونی و صفراوی بخاروں کو دفع کرنے کے لیے مفید ہے۔ بیدسادہSalix alba کے تازہ پتوں کا پانی خونی دستوں کو بند کرنے کے لیے پلایا جاتا ہے، نیز تازہ پتوں کا نچوڑا ہوا پانی درد گوش کو تسکین دینے کے لیے کان میں قطور کرتے ہیں۔ سدہ جگر و یرقان، ورم طحال کو زائل کرنے کے لیے پلاتے ہیں۔

 بیدسادہ Salix alba کے تازہ پھولوں کے سونگھنے سے دماغ کو فرحت حاصل ہوتی ہے اور گرم درد سر زائل ہو جاتا ہے۔ بیدسادہسے عرق بھی کشید کیا جاتا ہے جو کہ مسکن ہونے کی وجہ سے خفقان حار، تپ جد ری اور گرم بخاروں میں مستعمل ہے۔

تازہ پتیوں کا پانی مختلف قسم کے بخار، اسہال ، سدہ جگر، یرقان اور ورم طحال میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ تازہ پھولوں کے سونگھنے سے فرحت اور انبساط حاصل ہوتا ہے اور درد سرختم ہوجا تا ہے، پھولوں کا عرق خفقان حار، تپ دق، چیچک کے بخار اور دیگر حمیات حارہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔وجع الاذن میں پتوں کا رس قطورا مستعمل ہے ۔

نفع خاص

 مقوی قلب ودماغ تپ حار کے لیے مفید ہے۔

 مصلح

 عرق گلاب اور شکر-

 بدل

 عرق نیلوفر

مقدار خوراک

·      تازہ پتوں کا پانی5سے7گرام

·      عرق 30سے50ملی لیٹر

مضرت

 تہی گاہ کے امراض کے لئے مضر ہے ۔

مشہور مرکب

·      عرق بید ساده

·      عرق مرکب مصفی خون بنسخہ کلاں

·      عرق گل نیب 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں