بیدانجیر/ Castor oil plant/ Ricinus communis

بیدانجیر/ Castor oil plant/ Ricinus communis

بیدانجیر/ Castor oil plant/ Ricinus communis

Castor oil plant in urdu
نام

زبان

نام

Arabic Name

 خروع

English Name

Castor oil plant

Bengali

بھیرانڈ

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Ricinus communis

Persian Name

بیدانجیر،ایرونڈی

Urdu Name

بیدانجیر

Sindhi

ہیرن جودن

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

بیدانجیر Castor oil plant کا درخت متوسط قد کا ہو تا ہے، پتے بڑے بڑے چار پانچ حصوں میں منقسم ہونے کی وجہ سے پنجہ دست سے مشابہ ہوتے ہیں اور ان پر سفید رنگ کے خطوط کھنچے ہوتے ہیں۔ بیدانجیر Castor oil plant کی شاخیں ہلکی اور مجوف ہوتی ہیں۔ پھل گچھوں میں لگتے ہیں اور ان کے اوپر باریک بار یک خار لگے ہوتے ہیں۔

 بیدانجیر Castor oil plant کے اندر سے تخم نکلتے ہیں جو پستہ سے بڑے اور باریک، سخت اور چکنے محلط پوست میں محفوظ ہوتے ہیں۔ تو ڑنے پر سفید مغز نکلتا ہے، اس مغز کو کولہو میں دبا کر روغن نکالا جاتا ہے جو کہ روغن بیدانجیر )ارنڈ کا تیل) کے نام سے مشہور ہے اور بکثرت مستمعل ہے۔

 بیدانجیر Ricinus communis کا بیان علیحدہ کیا جاۓگا اس جگہ برگ بیدانجیر اور تخم بیدانجیر کا ذکر کرنا مقصود ہے۔ بیدانجیر کا درخت متوسط قد کا ہوتا ہے اس کے پتے بڑے چوڑے اور کنارے۴-۵ حصوں میں منقسم ہونے کی وجہ سے پنجہ دست کی طرح معلوم ہوتے ہیں ۔ اس پر سپاری کے برابر گچھوں میں خار دار پھل لگتے ہیں ۔

پھل کے اندر چکنے ، چمکدار اور چتکبرے تخم پاۓ جاتے ہیں جن کے اندرسفید مغز نکلتا ہے ۔

 بیدانجیر Ricinus communis کے مغز سے روغن حاصل کیا جا تا ہے، شروع میں یہ روغن زردی مائل غلیظ ہوتا ہے بعد میں بے رنگ ، رقیق اور شفاف ہو جا تا ہے ۔اس کے لیے تخم اور روغن دوا مستعمل ہیں ۔

 مقام پیدائش

 ہندوستان ،پاکستان کے تقریبا تمام مقامات میں بکثرت پیدا ہوتا ہے۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

گرم و خشک بدرجہ دوم

 افعال

مغز تخم بید انجیر

·      محلل و مسکن اورام و اوجاع

·      جالی

·      مسہل قوی

·      ملین صلابات

·      مدر حیض

·      قاتل کرم شکم

·      تریاق مارگزیدہ

·      مسہل اخلاط ثلآثہ

·      مسہل بلغم

قوت اسہال روغن بیدانجیر Ricinus communis کی بہ نسبت مغز بیدانجیر میں زیادہ ہے اور برگ اگرچہ افعال میں ضعیف ہیں لیکن ان میں تریاقیت زیادہ ہے۔

 استعمال

بیدانجیر Ricinus communis مغز تخم بیدانجیرامراض بلغمی مثلا فالج، لقوہ، رعشہ ، سرفہ، ضیق النفس ، قولنج استسقاء، وجمع المفاصل وغیرہ میں کھلانے سے بلغم ومائیت کا اخراج کر کے امراض مذکور میں نفع پہنچاتا ہے نیز صلابت عضلات اور ہر ایک قسم کے سخت اورام کو تحلیل کرنے کے لیے اندرونی و بیرونی طور پر مستعمل ہے۔

بیدانجیر Castor oil plant جالی ومحلل اور مسکن ہونے کی وجہ سے کیل کلف، جرب، نقرس وجع مفاصل وغیرہ میں اس کا ضماد کیا جاتا ہے۔ عضلات شکم کی صلابت میں بھیٹر کے دودھ کے ساتھ مثل کھیر کے پکا کر باندھنے سے عضلات نرم ہو جاتے ہیں۔

 محلل و مسکن اورام و اوجاع ہونے کے باعث برگ بیدانجیر کو تیل سے چپڑ کر نیم گرم کر کے باندھتے ہیں اورام پستان میں سرکہ کے ہمراہ پیس کر ضماد لگاتے ہیں اور ان کی بھجیا بنا کر اور اورام حلق پر باندھتے ہیں۔

تریاق مار گزیدہ ہونے کے باعث کو نپل بید انجیر کو پانی میں میں چھان کر مار گزیدہ کو پلاتے ہیں قے اور اسہال جاری ہو کر سمیت دفع ہو جاتی ہے اور ثقل مقام مار گزیدہ پر باندھتے ہیں نیز مذکورہ بالا تراکیب سے بتکرار پلانے سے بیش اور افیون کا زہر بھی بذریہ قے اور اسہال دفع ہو جاتا ہے۔

مغز تخم بیدانجیر کے سفوف کو بلغمی امراض جیسے فالج ،لقوہ، رعشہ، کھانسی، ضیق النفس، قولنج ، استقاءاور وجع المفاصل میں استعمال کیا جا تا ہے ، صلابت اورام ، جوڑوں کے درد،کلف و نمش میں ضمادا مستعمل ہے۔

 برگ بیدانجیر نیمکوب یا باریک پیس کر مضاد کی شکل میں اورام کی تحلیل اوردرد کی تسکین کے لئے مقام ماؤف پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ روغن بیدانجیر کا حلیب مزمن زمیر اور قولنج |

 نفع خاص

·      مسہل

·      غلط روی

·      محلل اورام

مضر

معدہ کے لیے مضر ہے۔

 مصلح

·      کثیرا

·      مصطلی

 بدل

·      جمال گوٹہ

·      حب السلاطین

مقدار خوراک

 مغز تخم بید انجیر ۳ دانہ سے ۵ دانہ تک اور برگ بید انجیر ۸ماشہ سے ایک تولہ تک۔ روغن۱۰-۲۰ لی لیٹر۔

کیمیاوی تجزیہ

Mucilage

Ricinolic acid

Ricin

Ricinine

Toxalbumin

مشہور مرکب

·      تریاق پیچش

·      روغن چہار برگ 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں