آس/ حب الآس/ Myrtus Communis Linn
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
حب الآس |
English Name |
Myrtle |
French Name |
N. A |
German Name |
N. A |
Hindi Name |
N. A |
Latin name |
|
Persian Name |
آس |
Urdu Name |
آس |
ماہیت
آس Myrtle کا پودا جھاڑی دارہوتا ہے۔ مہندی کے پردےے مشابہ ہو تا ہے۔ اس کی بلندی ۲۰۔۳۰سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔ پتے چھوٹے چھوٹے ایک سنٹی میٹرلمبے نوکدار، نرم اور سبز ہوتے ہیں جن سے ایک خاص مہک آتی ہے ۔پھل سفید ہوتے ہیں۔ پھل سیاہی مائل ہوتے ہیں، جن میں چھوٹے چھونے گوں سخت سفید بیج یا یا جاتا ہے ۔
جو خشک ہوکرسیاہی مایل ہوجاتے ہیں۔ آس Myrtleکے پودے اکثر مقامات پر پائے جاتے ہیں ۔ دہرہ دون کے باغ نباتات میں اس پودے کی بی کاشت کی جاتی ہے۔ دوا کے طور پرپتے ، پھل اور تخم استعمال کیے جاتے ہیں۔ پتے برگ مورد اور پھل حب آلاس کے نام سےبازار میں ملتے ہیں۔
برگ مورد اور حب آلاس Myrtle کا استعمال بہت قدیم زمانے سے چلا آرہا ہے۔ یہ اعزاز اطبائے یونانی قدیم کوہی حاصل ہے کہ انہوں نے ہی سب سے پہلے اس دوا کوطبی دنیا میں بالخصوں ادو یہ مفردہ کی فہرست میں شامل کر کے متعارت کروایا ۔ چنانچہ اس دوا کاذکر دیسقوریدوس نے بھی اپنی کتاب میں کیا ہے۔اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ دوا تقریبا دو ہزار سال قبل ہی دریافت کرلی گئی تھی۔ اور اتنا عرصہ گذر نے کے بعد بھی اس کا استعمال معمول مطب میں ہے۔
آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں
آس Myrtle ایک بڑا درخت ہے اس کا پھل اور پتے بطور دواء مستعمل ہیں۔ پھل سیاہ مرچ سے کسی قدر بڑے سیاہ رنگ اور مزے میں کسی قدر میٹھا ہو تا ہے اور اس کے اندر آٹھ سات چھوٹے چھونے چکنے تخم ہوتے ہیں۔ یہ پھل حب الا آس اور تخم مئور د کے نام سے اور پتے ورق آس اور برگ مئور د کے نما سے مشہور ہیں۔
مزاج
سرد وخشک۔
افعال
حب آلاس Myrtle جابس خون، حابس عرق، مقوی معده بالخاصہ مقوی قلب، برگ مئورد مسکن، مجفف، مسد د و مقوی شعر۔
مسکن مقامی، قابض،اور حابس افعال کی بنا پر حرق و سلق، جروح وقروح ، جریان خون ،قلاع دہن جیسے عوارض میں بیرونی طور پر اور اسہال ،سلس البول اور کثرت طمث میں اندرونی طور پر استعمال کرتے ہیں۔
استعمال
حب آلاس Myrtus Communis Linn کو دستوں کو بند کرنے اور ہرایک عضو کے سیلان خون کو روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ پسینہ کو روکنے کے لیے باریک پیس کر بدن پر ملتے ہیں ضعف قلب اور خفقان کو دور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں چوں کو مقام سوختہ گرم اورام اور درد سر پہ تسکین درد کی غرض سے بطور ضماد لگاتے ہیں ۔
بغل کے پسینہ کو رو کنے اور بو کو زائل کرنے کے لیے بغل میں ملتے ہیں۔ بالوں کو مضبوط کرنے اور ان کو سیاہ رکھنے یا سیاہ کرنے کے لیے خضابوں میں شامل کرتے ہیں۔ شربت حب لاس کا مشہور مرکب ہے جو دستوں کو روکنے خون کو بند کرنے معدہ اور قلب کو تقویت دینے کے لیے مستعمل ہے۔
بیرونی استعمال
تازہ برگ مورد کو پیس کر جسم کے ظاہری عوارض میں مقامی طور پر بطور ضماد استعمال کریں۔ -برگ مورد تازہ یا خشک کے جوشاندے سے مضمضہ کرنا قلاع دہن اور مسوڑھوں کے عوارض میں مفید ہے۔ حب الاس کو پیس کر بطورمنجن استعمال کرنا بھی مسوڑھوں کے عوارض میں مفید ہے۔
اندرونی استعمال
حب آلاس Myrtus Communis Linnکاسفوف6 گرام تک کی مقدار میں پانی کے ہمراہ کھلائیں۔ اسہال و بول الدم اور کثرت طمث میں مفید ہے۔ جب آلاس کا جوشاندہ تیار کر کے اندرونی جسم کےعوارض میں استعمال کرائیں۔
مزید تحقیقات
حب آلاس Myrtus Communis Linn کا کیمیاوی تجز یہ بھی کیا گیا ہے۔ اس سے جونتیجہ حاصل ہوا اس سے اس بات کی تصدیق ہوگیی کہ اطبا اس دوا کو سینکڑوں سال سے جن امراض اور عوارض میں استعمال کر رہے ہیں وہ اپنے تجربہ میں بالکل کامل ہیں۔ چنانچے حسب ذیل اجزا کا پتہ چلایا گیا ہے۔
روغن
رال
سیٹرک ایسڈ
سیلک ایسڈ
شکر
نفع خاص
حابس، اسہال، ورم
مضر
درد سر اور بے خوابی پیدا کرتا ہے۔
مصلح
رسوت و برگ توت
بدل
بیخ انجبار
مقدار خوراک
تین ماشتہ سے پانچ ماشہ تک۔
مشہور مرکبات
جوارش جالینوس
شربت جب الآس
معجون ماسک البول
سنون مجلی دندان