آملہ/ Indian gooseberry/ Phyllanthus emblica

آملہ/ Indian gooseberry/ Phyllanthus emblica

 آملہ/ Indian gooseberry/ Phyllanthus Emblica

Indian gooseberry

نام

زبان

نام

Arabic Name

آملج

English Name

Indian gooseberry

Sanskrit

شری پھل، امرت پھل، کول پھل، آملک

Gujrati

آنبلہ

Hindi Name

آنبلہ

Latin name

Phyllanthus emblica

Persian Name

آملہ

Urdu Name

آملہ

Sindhi

آنوارا

 

ماہیت

 آملہ Indian gooseberry ایک مشہور پھل ہے۔جس کا درخت اوسط قد کا ہوتا ہے، تنے کی چھال ہلکے خاکی رنگ کی اور چکنی ہوتی ہے ۔پتتے چھوٹے  چھوٹے بکثرات ہوتے ہیں ۔ شاخوں میں پھل لگے ہوتے ہیں ۔ جوگول، لیمو کے برابرلیکن سبز رنگ کے بیرونی طور پرلکیروں سے منقسم ہوتے ہیں۔

 

 

جب یہ خشک ہوجاتے ہیں توان کا رنگ سیاہ ہوجاتا ہے اور دو حصوں میں ٹوٹ جاتے ہیں۔ ان میں پائی جانے والی گٹھلی بھی پھٹ جاتی ہے، جس میں چھوٹے   چھوٹے دو بیج پائے جاتے ہیں۔ خشک شدہ سا ہ پھل کے ٹکڑے  دواساز (عطار) کے پاس آملہ Indian gooseberryکے نام سے دستیاب ہوتے ہیں۔

مشہور پھل ہے اس کی خشک شدہ گٹھلی نکالا ہوا پوست آملہ منقی کے نام سے مستعمل ہے ،دودھ میں بھگو کر خشک کئے ہوے آملہ کو شیر پرور دہ کہتے ہیں۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

ابہل/ Common Juniper

مز آج

 سردد خشک

افعال

·      قابض

·      حابس

·      مسکن

·      مفرح

مقوی أفعال کی بنا پر آملہ Indian gooseberryکو اسہال۔کثرت عطش، خفقان قلب، ضعف بصر، ضعف دماغ، ضعف معدہ۔ضعف رحم اور انتشار شعر و غیره امراض و عوارض میں استعمال کیا جاتا ہے۔

مقوی اعضائے رئیسہ، مقوی معدہ، قابض، مسکن صفراء وخون، مقوی چشم، مقوی و مسود شعر بھی ہے۔

ترکیب استعمال

خشک آ ملوں Indian gooseberry کو تھوڑے سے پانی میں بگونے کے بعد نرم پڑنے  پر پیس لیں اور قدرے نمک اضافہ کر کے چنے برا برگونیاں بنالیں، دوگولی صبح اور دوگولی شام دیں۔ یہ اسہال کے یے مفید ہے۔ یا آملہ کا خیساندہ پلایں۔ آملہ Phyllanthus emblicaکا خیساندہ کثرت عطش میں استعمال کریں ۔

ضعف بصر میں تازہ آملوں Phyllanthus emblicaکو کچل کر اس کا رس نچوڑیں اور سلائی کے ذریعے نکھوں میں گائیں۔  ضعف دماغ اورضعف رحم میں مربہ آملہ مفید ہے ۔ اس کا تیل بناکر سر میں لگانا دماغ کوقوت دیتا ہے۔ آملوں کو پیں کہ بالوں کی جڑوں میں لگائیں،اور پانی میں بھگوکر اس پانی سے بالوں کو دھوئیں، آملہ سے تیارشدہ  تیل انتشار شعر میں استعمال کریں۔

ذہن و حافظہ اور قوت بصر کو طاقت دینے خفقان، ضعف قلب اور ضعف معدہ کو دور کرنے کے لیے آملہ بکثرت استعمال کیا جاتا ہے۔ صفراء وخون کے جوش کو تسکین دینے، پیاس کو زائل کرنے اور دستوں کو روکنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔

 آملہ Phyllanthus emblicaکا عصارہ تیار کرکے تقویت چشم کے لیے آنکھوں میں لگاتے ہیں ۔بالوں کو طاقت دینے اور ان کی سیاہی کو بر قرار رکھنے یا سیاہ کرنے کے لیے اس کے جوشاندہ سے بالوں کو دھوتے ہیں یا خضابوں میں شامل کر کے لگاتے ہیں۔ آملہ کا مربہ بھی بنایا جا تا ہے جو ضعف قلب، خفقان، ضعف دماغ اور ضعف جگر ومعدہ کو دور کرنے اور دستوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 جوارش آملہ اس کا مشہور مرکب ہے جو کہ معدہ کو طاقت دینے دستوں کو روکنے اختلاج قلب اور تبخیر کو دور کرنے کے لیے مستعمل ہے۔

نفع خاص

 حابس اسہال و مقوی معده

مضر

قبض و قولنج پیدا کر تا ہے۔

مصلح

 شہد

 روغن بادام

ہلیلہ کابلی تقویت معدہ میں۔

مقدار خوراک

3 ماشہ سے 5 ماشہ تک

مزید تحقیقات

دٹامن سی والی تمام سبزیوں اور پھلوں کے مقابلہ میں آملہ میں سب سے زیادہ دٹامن سی پایاگیا ہے ۔ اسی ہے اس کو لبسہ دامیہ) پایوریا (میں بے حد مفید مانا گیا ہے۔ ایک کلو تازہ آموں میں چھ ہزار یونٹ وٹامن  سی اور 500حرارے ہوتے ہیں۔

وٹامن سی کے علاوہ آملہ میں فولاد کی بھی کچھ مقدار پائی جاتی ہے۔ نیز مندجہ ذیل اجزاء بھی پاۓجاتے ہیں جن کا تناسب10 فیصدی ہوتا ہے ۔

·      ٹے نین

·      لیلٹک ایسڈ

·      گلوکوز

مشہور مرکبات

·      جوارش آملہ

·      انو شا دارو

·      جوارش شاہی

·      سفوف ہاضم

·      تمام اطریفلات 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں