اجوائن دیسی/ Omum seeds/ Trachyspermum ammi

اجوائن دیسی/ Omum seeds/ Trachyspermum ammi

 اجوائن  دیسی/ Omum seeds/ Trachyspermum ammi

Omum seeds in Urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

کمون ملوکی

English Name

Omum seeds،Carum copticum

Bengali

یوناناجوڈن

Tamil

اومم

Hindi Name

اجوائن

Latin name

Trachyspermum ammi

Persian Name

نانخواہ

Urdu Name

اجوائن  دیسی

Sindhi

جان

Kashmiri

جاونڈ

 

ماہیت

 اجوائن Omum seeds کے تخم بادیان سے مشابہ لیکن اس سے بہت چھوٹے رنگت میں بھورے مائل بزردی، بو اور مزہ میں تند اور کسی قدر تلخ ہوتے ہیں۔ اجوائن Omum seeds کا پودا سوۓکے پودے سے مشابہ لیکن اس سے زیادہ بار یک مائل بہ سفیدی ہو تا ہے۔ پھول سوۓکے مانند چتر دار ہو تا ہے، اس کے تمام اجزاء سے تیز بو آتی ہے اس کے تخم دوا مستعمل ہیں۔

 ان کی قوت 4سال تک باقی رہتی ہے بشرطیکہ ان کو بحفاظت تمام رکھا جائے۔یہ سوۓکے پودے کے مانندایک پودے کے پھل میں جوسونف کی طرح لیکن اس سےچھوٹے، گہرے بھورے رنگ کے خوشبودار اور مزرہ میں کسی قدر تلخ ہوتے ہیں۔

 ان تخموں سے ایک جو ہر حاصل کیا جا تا ہے جس کو ’ ست اجوائن (Thymol) کہا جا تا ہے، فارسی زبان میں اس کا نام نان خواہ رکھا گیا ہے، نان ( روٹی( اور خواو ( چاہنا(کیوں کہ اس کے استعمال سے روٹی کی چاہت یعنی بھوک بڑھ جاتی ہے۔

آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

 کچلہ/ Nux vomica

 

مقام پیدائش

·      پاکستان

·      ہندوستان

·      ایران

·      مصر

مزاج

 گرم خشک تیسرے درجہ میں

 افعال

·      مسخن

·      محلل

·      مسکن

·      مجفف

·      مفتح سد ر

·      جالی

·      مشتہی

·      کا سر ریاح

·      مدر

·      قاتل وخرج کرم شکم

·      وحب القرع

·      دافع تشنج

·      تریاق سموم

·      دافع تعفن

استعمال

 مسخن، محلل اور مفتح سد ر ہونے کی وجہ سے پرانے بخاروں میں بکثرت مستعمل ہے، چنانچہ آٹھ پہری اجوائن Omum seeds کے نام سے اس کا نقوع آٹھ پہر میں تیار کر کے پرانے بخار کے مریضوں کو پلاتے ہیں۔ صلابت جگر وطحال کو زائل کرتی ہے، جالی ہونے کے باعث اکثر امراض جلد یہ میں مستعمل ہے چنانچہ بہق، برص. شور لبنیہ (مہاسے) اور زیر جلد خون منجمد ہونے سے نیلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے۔ ان کے دور کرنے کے لیے طلاء مستعمل ہے۔

 مشتہی اور کاسر ریاح ہونے کے سبب سے امراض معدہ کی ادویہ میں بکثرت شامل کی جاتی ہے اور شکم، ضعف اشتہاء وجمع الفواد اور قراقرشکم اور مفص ریحی کو زائل کرتی ہے۔ ان افعال سے اور نیز مجفف اور مسخن ومفتح ہونے کے سبب سے امراض تشنجی مثلا کالی کھانسی وغیرہ میں مستعمل ہے ۔

تریاقیت رکھنے کی وجہ سے گزیدگی عقرب اور گزیدگی زنبور کے لیے طلاء مفید ہے درد کو تسکین بخشتی ہے اور معضریات افیون کو دور کرتی ہے۔ تریاق سموم اور دافع تعفن ہونے کی وجہ سے وبائی امراض میں مستعمل ہے۔

نفع خاص

 مجفف رطوبات

 معدہ کاسر ریاح

 مضر

 مصدع

مقا ل منی ولبن

مصلح

کشنیز خشک

بدل

کلونجی

زیرہ سیاہ

 مقدار خوراک

 3 ماشہ سے پ5 ماشہ تک

نوٹ

اجوائن Trachyspermum ammi سے ایک جو ہر نکالا جا تا ہے جو کہ” ست اجوائن“ یا ”جو ہراجوائن“ کے نام سے مشہور ہے، یہ اگر چہ ہندوستان میں بھی بنایا جا تا ہے لیکن زیادہ تر یورپ سے آتا ہے یونانی اطباء عرصہ سے اس کا مرکب تیار کر کے استعمال کرتے ہیں اور نہایت مفید و سریع الاثر پاتے ہیں۔ اس کے اندر اجوائن Trachyspermum ammi کے تمام افعال زیادہ قوت کے ساتھ پاۓجاتے ہیں اس کی مقدار خوراک نصف رتی سے تین رتی تک ہے۔

مزید تحقیقات

 اجوائن Trachyspermum ammi کا کیمیاوی تجزیہ کرنے سے ایک جو ہر موثر حاصل ہوا ہے جس کو “ست اجوائن” یا (تھائمول) کہتے ہیں ۔یہ جو ہر دیدان شکم کے قتل واخراج کی تاثیر رکھتا ہے، اس غرض سے یہ بکثرت مستعمل بھی ہے یہ تمام افعال میں اجوائن کی بہ نسبت تیز اثر رکھتا ہے۔ 135ملی گرام کی مقدار میں پانی میں حل کرکے یا کیپسول میں بند کر کے استعمال کریں تو مذکورہ عوارضات میں نہایت تیز اور جلد اثر کر تا ہے۔

مرکبات

·      معجون نانخواہ

·      عرق عجیب

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں