اسپغول/ Spogel seeds/ Plantago ovata

اسپغول/ Spogel seeds/ Plantago ovata

 اسپغول/ Spogel seeds/ Plantago ovata

Spogel seeds in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

بزرقطونا

English Name

Bond psyllium, Spogel seeds, ispaghula

Bengali

اسپغول  

Gujrati

NA

Hindi Name

Isabgol

Latin name

Plantago ovata

Persian Name

اسپغول  

Urdu Name

اسپغول  

Sindhi

اسپنگو سموگل

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

Ashwagola, Ishabgola

 

ماہیت

اسپغول Spogel seeds ایک بوٹی کے چھوٹے چھوٹے تخم ہیں جن کی شکل کشتی نما ہوتی ہے، رنگت سفید کسی قدر گلابی ہوتی ہے ان کو منہ میں رکھنے یا پانی میں بھگونے سے لعاب پیدا ہو تا ہے۔ اسپغول Spogel seeds کا چھلکا سبوس اسپغول کے نام سے مشہورہے۔

اسپغول Spogel seedsایک پودے کا تخم ہے جس کی شکل گھوڑے کے کان کی طرح ہوتی ہے ،اس بنا پر فارسی زبان میں اس کو اسپغول Plantago ovata ( اسپ = گھوڑا،غول = کان (کہا جا تا ہے(۔اس کی سائز تقریبا کلونجی کے برا براور رنگت سفید گلابی مائل ہوتی ہے ،مزہ پھیکا اور لعابی ہوتا ہے۔

 ان تخموں پر سفید چھلکا پایا جا تا ہے جس کو علیحدہ کرنے کے بعد سبوس ( بھوسی ) اسپغول Plantago ovata اور بغیر علیحد ہ کئے ہوۓتخم کو اسپغول Spogel seeds مسلم کے نام سے دواء استعمال کیا جا تا ہے ۔ اس کا پودا 2  فٹ تک اونچا ہوتا ہے ، پتے پچھوں کی شکل میں زمین کے قریب ہی سے نکلتے ہیں۔ یہ زیادہ تر کشمیر،ایران اور افغانستان میں پیدا ہوتا ہے۔

 مزاج

اسپغول Plantago ovata  سرد وتر مزاج کا مالک ہے۔

  افعال

·      محلل ومسکن اورام حاره

·      مسکن عطش

·      تپ شدید

·      ملین

·      مغری

·      اسپغول   بریان قابض ہوتا ہے۔

·      مزلق

·      مسکن الم

·      مسکن حرارت

·      دافع حموضت معدی

 نفع خاص

 استعمال

 اسپغول Plantago ovata کو زیادہ تر اسہال و پیچش میں استعمال کرتے ہیں۔ اسپغول   اپنی لزوجیت کی وجہ سے سدوں کو پھیلا کر خارج کر تا ہے۔ اور آنتوں میں جو خراش پید اہو جاتی ہے اس کو تسکین دیتا ہے ۔اسپغول    کو روغن گل میں بریان کر کے کھلانے سے اسہال و پچپش کو روک دیتا ہے۔

 لزوجیت ہی کی وجہ سے خشک کھانسی اور قصبہ ریہ کی خشونت کو دور کرنے کے لیے اسپغول   کو استعمال کیا جا تا ہے ۔گرم بخاروں میں بخار کی شدت کم کرنے اور پیاس کو تسکین دینے کے لیے اسپغول Plantago ovata کالعاب نکال کر پلاتے ہیں۔

 آنتوں کی خشکی کے باعث اگر قبض لاحق ہو تو اسپغول کے استعمال سے دور ہو جاتی ہے، اسپغول کو گرم ورموں مثلا حمرہ، نملہ وغیرہ کی تحلیل و تسکین اور گرم سردر د کو زائل کرنے کے لیے بطور ضماد استعمال کرتے ہیں۔

مختلف قسم کی زحیر صادق،کاذب،امیبائی ،عصوی، حموضت معدی ، تشنج امعاء، قبض ،قروح معدی وا ثناعشری ، سعال یابس ،خراش حلق وصدر ، امراض گردہ ومثانہ، سوزاک ،سوزش بول ، عسر بول ،  میں اسپغول مسلم یا سبوس اسپغول یا پھر اس کا لعاب استعمال کیا جا تا ہے ۔

مختلف بخار ، شدت عطش ، پیوست امعا ، میں اس کا شربت مستعمل ہے۔ اورام  حارہ ، سوزش وجلن پیدا کر نے والے قروح و ثبور،آ کلہ،نملہ، فارسی اور Herpes میں ضماد استعمال کیا جا تا ہے۔

مقدارخوراک

 5-7 گرام

مضرت

مقلل جوع ہے ۔

مصلح

شہد خالص ۔

 بدل

 بہی دانہ۔

 مزید تحقیقات

اسپغول کا کیمیاوی تجزیہ کیا گیا ہے اور حسب ذیل اجزا  دریافت کئے گئے ہیں

·      لعابی مادہ

·      شحمی روغن

·      رالی ماده

Fatty oil

Mucilage

Holoside planteose

مشہور مرکبات

·      سفوف طین

·      قرص طباشیر کافوری

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں