اشنہ / Stone flowers/ Parmelia perlata

اشنہ / Stone flowers/ Parmelia perlata

اشنہ      / Stone flowers/ Parmelia perlata

Stone flowers in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اشنہ     Ashina , ،  Ushnah

English Name

Yellow lichen, Litho lichen, ,Stone flowers, Lichens

Bengali

शैलज ، Shelaj

Gujrati

घबीलो ،Ghabilo , पत्थरफूला ، Patharphula، छडीलो ،Chadilo

Hindi Name

छरीला, भूरिछरीला, पत्थरफूल

Latin name

Parmelia perlata

Persian Name

दवाला ، Davala ، दोवालह ، Dowalah ، उशनह ، Ushnah ، गुलेसंग ،  Gulesang، اشنہ     

Urdu Name

हबाक्कारमनी ,Habakkarmani, रीहानकरमनी ,Rihankarmani

ریحان کرمانی

Sindhi

NA

Marathi

दगडफूल ، Dagadaphula

Panjabi

चालचालीरा ، Chalchalira

Sanskrit

शैलेय, शिलापुष्प, वृद्ध, कालानुसार्यक, अश्मपुष्प, शीतशिव

 ماہیت

اشنہ Stone flowers    بار یک پوست یا چال کے مانند ایک خوشبودار چیز ہے جو لوط جو ز اور صنوبر کے درختوں پر لپٹی رہتی ہے۔ اشنہ Parmelia perlata     ایک کائی نما نبات (Lichen) ہے جو 86 ہزار فٹ اونچے پہاڑوں اور کچھ درخت ( دیودار، صنوبر ، بلوط (کی شاخوں پر از خود پیدا ہو جاتی ہے اوران پر چپکی رہتی ہے۔

اشنہ Stone flowers     خشک ہونے کے بعد بآسانی چھوٹ جاتی ہے۔ بیرونی طرف اس کی رنگت سبزی مائل سیاہ اور اندر کی طرف سفید ہو تی ہے۔ اشنہ Parmelia perlata     میں عنبر کی طرح خوشبو پائی جاتی ہے، اشنہ     کا مزہ پھیکا اور کسی قد رتلخ ہوتا ہے ۔ اشنہ     شملہ، ہماچل اور نینی تال نیز فارس، عراق اور جدہ میں سمندروں کے کنارے بھی پائی جاتی ہے ۔

مزاج

گرم  و خشک

 افعال

·      مقوی ومفرح قلب

·      مقوی معده

·      مسکن درد

·      قابض ومحلل

·      مسکن الم

·      دافع تعفن

·      مقوی دماغ

·      تریاق سموم حیوانی

·      مدر بول

·      مفتت حصاة کلیہ ومثانہ

 استعمال

 چھڑیلہ اکثر مفرحات میں شامل کیا جاتا ہے اور امراض قلب میں استعمال ہو تا ہے۔ حلوں میں شامل کر کے تقویت بخشنے، درد جگر کو تسکین دینے کے لئے کھلاتے ہیں اور بعض دردوں کو تسکین دینے کے لئے اس کے جوشاندے میں بٹھاتے ہیں۔

 اورام کو تحلیل کرنے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ ضماد کرتے ہیں ،چشم کو تقویت دینے اور دمعہ (ڈھلکہ( جیسے مرض کو زائل کرنے کے لئے کھرل کر کے آنکھ میں لگاتے ہیں۔

اشنہ Stone flowers سفوف کی شکل میں ضعف قلب، خفقان، ضعف معدہ، قے ، غثیان ،سل ودق اور صرع میں استعمال کی جاتی ہے ۔ اشنہ     ضعف دماغ، صداع حار وصرع میں اس کا لخلخہ اور ضماد استعال کیا جا تا ہے۔ اشنہ     Parmelia perlata  کا خیساند عسر بول، احتباس بول اور حصاۃ کلیہ و مثانہ میں مستعمل ہے ، مقام مثانہ پر اس کا ضمادلگانے سے کھل کر پیشاب ہوتا ہے۔

 نفع خاص

اشنہ     مفرح اور مسکن درد ہے۔

 مضر

اشنہ      امعاء کے لئے مضر ہے۔

 مصلح

 انیسوں

 بدل

قردمانا

 مقدار خوراک

 3 سے 5 گرام تک

کیمیاوی تجزیہ

Usanic acid

Crysophanic acid

Lecanoric acid

Atranorin

مشہور مرکب

·      دواءالمسک حارمعتدل

·      مفرح یاقوتی

·      روغن کلاں

·      روغن سرخ 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں