اڑوسہ/ Malabar Nut/ Adhatoda vasica Nees
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
حشیستہ السعال |
English Name |
|
Bengali |
پاکش |
Gujrati |
آڑڈشو،آڑوسا |
Hindi Name |
Adulasa, Vasaka |
Latin name |
Adhatoda vasica Nees |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
بانسہ، اڑوسہ |
Sindhi |
NA |
Marathi |
آڈلسا |
Panjabi |
بسو نٹا بھینکڑ |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
اڑوسہ Malabar Nutچونکہ سعال (کھانسی(کے لیے نہایت مفید بوٹی ہے ۔ لہذا اس کا مجوزہ عربی نام حشیستہ السعال ہے۔ بانسہ Malabar Nut کا پودا آدھ گز سے 2گز تک بلند ہو تا ہے، اس کی شاخیں بہت زیادہ ہوتی ہیں جو زیادہ تر جڑ سے اگ کر پھیلتی ہے ۔پتے آم کے پتوں سے مشابہ لیکن ان سے نرم و نازک ہوتے ہیں اور ان کا مزہ تلخ ہو تا ہے ۔
پھول سفید اور نہایت خوبصورت ہو تا ہے اور بہت سے پھول ایک ساتھ جمع ہو کر گچھوں میں لگتے ہیں ،پھول کے نیچے کی ٹونٹی دار حصے میں ہلکی ہلکی نفیس شیرینی ہوتی ہے جو ذائقہ میں شہد کے مانند ہوتی ہے ۔مکھیاں زیادہ تر اسی شیرینی کو چوس کر شہد بناتی ہیں۔
مزاج
گرم وخشک بعض لوگ گرم تر اور سرد تر کہتے ہیں پھول کو سرد بیان کیا جا تا ہے۔
شاخیں
سفید بے ریشہ اور مضبوط ہوتی ہیں جڑ گٹھیلی اور مضبوط ہوتی ہے۔
پھل
جنگلی گولر کے مانند لیکن اس سے چھوٹا ہو تا ہے۔ اس کے 2حصے ہوتے ہیں ہر ایک حصے میں دال ارہر کے مانند لیکن اس سے بار یک تخم نکلتے ہیں۔
مقام پیدائش
اڑوسہ Malabar Nut ہندوستان کے اکثر حصوں خصوصا پنجاب صوبہ متحدہ اور بنگال میں بکثرت پیدا ہو تا ہے۔ زیادہ تر سخت کنکریلی پتھریلی زمین پر اگتا ہے۔
اقسام
اڑوسہ Malabar Nutدو قسم کا ہو تا ہے خار دار جس کو پیا بانسہ کہتے ہیں اور دوسرا بغیر خار اس کا نام بانسہ ہے ۔
افعال
· مخرج بلغم
· دافع تشنج
· قاتل جراشیم
· قاتل کرم
· مصفی خون
· حابس خون
· دافع بخار
استعمال
اڑوسہ Adhatoda vasica Nees مخرج بلم ہونے کی وجہ سے پاک ضیق النفس اور کھانسی میں مفید ہے، نیز اس وجہ سے مصفی آواز ہے کیونکہ قصبتہ الریہ کو بلغم سے پاک کر کے اس کو خشونت سے دور کر تا ہے۔ اڑوسہ مخرج بلغم اور دافع تشنج اور قاتل جراثیم ہونے کے باعث بچوں کی کالی کھانسی کو دور کرنے کے لیے اس کی جڑ کی چھال کا جوشاندہ استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں افعال کی وجہ سے اڑوسہ Adhatoda vasica Nees سل ودق کے لیے بہترین دواء خیال کی جاتی ہے ۔
چنانچہ سل ودق میں اڑوسہ Adhatoda vasica Nees کے پتوں کی یا جڑ کی چھال کا جوشاندہ مفرد یا دیگر ادویہ کے ہمراہ مستعمل ہے ۔نیز انہیں امراض میں اس کے پھولوں سے شربت یا گل قند بنا کر کھلایا جاتا ہے ۔ اڑوسہ قاتل کرم ہونے کے سبب کرم شکم اور کد ودانہ کے ہلاک کرنے کے لیے مستعمل ہے ۔
اونی کپڑوں میں اس کے پتے رکھنے سے ان کو کیڑا نہیں لگتا ہے۔ بخار کے ہمراہ کھانسی بھی ہو اور متعفن بلغم خارج ہو تا ہو تو اڑوسہ مصفی خون ہونے کی وجہ سے جذام جرب واورم جرب و حکہ میں مستعمل ہے ۔ اڑوسہ حابس خون ہونے کی وجہ سے رعاف اور نفث الدم کے لیے مفید ہے۔اڑوسہ Adhatoda vasica Neesکے تازہ پتوں کا رس نکال کر شہدمیں ملا کر پلاتے ہیں یا خشک پتوں کا سفوف شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں یا پھولوں کا گل قند بنا کر کھلاتے ہیں۔
نفع خاص
اڑوسہ Adhatoda vasica Nees ضیق النفس اور کھا نسی میں مفید ہے ۔
مضر
مبرد دین کے لیے ۔
مصلح
مقدار خوراک
پتے اور جڑ سفوف کی شکل میں 2 یا 3 ماشہ اور جوشاندہ خیساندہ کی شکل میں 5ماشہ سے 1 تولہ تک۔ بانسہ کو جلا کر اس کی راکھ سے نمک حاصل کیا جا تا ہے جو کہ مخرج بلغم ہونے کی وجہ سے کھانسی اور دمہ میں مفید ہے۔
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ کے ذریعہ برگ اڑوسہ سے حسب ذیل اجزاء حاصل کئے گئے۔
· قلمدار جو ہر (اروسین)
· ترشہ
· روعن کثیف
· تخم
· رال
· شکر
· لعاب دار ایک رنگین ماده
Arusine
Vasicine
Vasicinine
Resin
مرکبات
· شربت اعجاز
· شربت اڑوسہ
· شربت صدر