بابونہ/ Chamomile/ Matricaria chamomilla

بابونہ/ Chamomile/ Matricaria chamomilla

 بابونہ/ Chamomile/ Matricaria chamomilla

chamomile in urdu
نام

زبان

نام

Arabic Name

بابونج،زہرالملک،حبق البقر

English Name

Chamomile, German chamomile, wild chamomile

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

Marhi

Latin name

Matricaria chamomilla

Persian Name

NA

Urdu Name

بابونہ

Sindhi

بابونو

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہیت

 بابونہ Chamomile ایک بوٹی ہے، اس کے پتےچھوٹے چھوٹے اور روئیں دار ہوتے ہیں پھول زرد اور سفید ہو تا ہے ، بابونہکی بو تیز اور خوشگوار اور مزہ تلخ ہو تا ہے ۔ پھول اور اس کی جڑ ہی بطور دواء استعمال کئے جاتے ہیں۔ بابونہ Matricaria chamomilla ایک پودا ہے جس کی اونچائی تقر یبا   ایک میٹر ہوتی ہے، اس کے پتے چھو ٹے چھوٹے روئیں دار ہوتے ہیں ۔

 بابونہChamomile کی بہت سی نرم و نازک بار یک بار یک شاخیں ہوتی ہیں ، پھولوں کی رنگت سفید یا زرد ہوتی ہے ، پورے پودے سے تیز قسم کی خوشبو آتی ہے ،اور مزہ تلخ  ہوتا ہے، زیادہ تر اس کا پھول اور جڑ گل بابونہ اور بیخ بابونہ کے نام سے دواء استعمال کیا جا تا ہے۔ہندوستان ، ایران اور عراق میں پایا جاتا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

گرم ۲ خشک1

افعال

·      مقوی معده

·      کاسر ریاح

·      محلل

·      مقوی دماغ واعصاب

·      مدر بول و حیض

·      دافع حمی

استعمال

 بابونہ Chamomile کو زیادہ تر ورموں اور صلابتوں کے تحلیل کرنے کے لیے ضمادوں میں شامل کرتے ہیں، درد سینہ وغیرہ میں اس کے روغن کی مالش کرتے ہیں۔ موچ کھاۓہوۓ عضو یا مقام ورم پر اس کے جوشاندے تکمید کرتے ہیں۔

بابونہ Matricaria chamomillaدماغی و عصبی امراض میں کھلاتے ہیں ضعف معدہ اور درد معدہ ریحی میں بھی مستعمل ہے، بابونہ کا جوشاندہ قے لانے اور تپ و لرزہ کے لیے پلاتے ہیں۔ بابونہMatricaria chamomilla سینہ سے بلغم کو خارج کرنے اور یر قان کو دور کرنے کے لیے بھی مستعمل ہے۔ ادرار پیشاب و حیض اور اخراج جنین و مشیمہ کے لیے اس کے جوشاندے سے آبزن کراتے ہیں اور اند رونی طور پر بھی استعمال کرتے ہیں (بابونہ کی جڑ بابونہ سے زیادہ قوی بیان کی جاتی ہے(۔

بابونہ Matricaria chamomilla کو ضماد کی شکل میں اورام کی تحلیل کے لئے، ضر بہ وسقطہ ، چوٹ، موچ ، اندرونی اعضاء میں ورم ہونے کی صورت میں اندرونی اعضاء کے بیرونی مقام پر استعمال کیا جا تا ہے ۔ درج بالا امراض میں اس کے روغن کی مالش بھی کی جاتی ہے ۔

دماغی اورعصبی امراض، وجع المفاصل،عرق النساء،نقرس ، وجع الاذن ، ورم جگر ، ورم طحال ،عسر بول و حیض، احتباس بول و حیض میں مختلف طریقوں سے (شربا ، ضاداً ، نطول ) استعمال کیا جا تا ہے ، ادر ار بول وحیض کے لئے اس کے جوشاندہ میں آبزن (Sitz bath) کرایا جا تا ہے۔

 نفع خاص

 محلل اورام ہے۔

 مضر

حلق کے لیے

 مصلح

 شہدخالص

 بدل

 برنجا سف

 مقدار خوراک

1سے3گرام یندرونی،حسب ضرورت خارجا

مز ید تحقیقات

کیمیادیتجزیہ سے بابو نہ میں حسب ذیل اجزاء کا پتہ چلایا گیا۔

·      روغن فراری

·      سیلی سلک ایسڈ

·      ایپی حنین نام کا ایک گلو کو سائیڈ وغیرہ ۔

Apigenin

Salysilic acid

Chamazulen

3% Glycoside

مشہور مرکبات

·      جوارش بابونہ

·      روغن بابونہ

·      معجون فلاسفہ

·      ضماد محلل

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں