بابچی/ Malaya tea/ Psoralea corylifolia

بابچی/ Malaya tea/ Psoralea corylifolia

 بابچی/ Malaya tea/ Psoralea corylifolia

Psoralea corylifolia in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

باکچی

English Name

Malaya tea, Malayati,Psoralea seed

Bengali

हाकुच,Hakuch, बवची ,Bavachi

Gujrati

बाबची,Babachi,बाकुची, Bacuchi

Hindi Name

बाकुची, बावची

Latin name

Psoralea corylifolia

Persian Name

Bavkuchi،वाग्ची ،Waghchi

Urdu Name

بابچی

Sindhi

NA

Marathi

बवची,Bavachi,बाकुची,Baavachi

Panjabi

बाकुची,Bacuchi

Sanskrit

अवल्गुज, बाकुची, सुपर्णिका, शशिलेखा, कृष्णफला, सोमा, पूतिफली, कालमेषी, कुष्ठघ्नी, सुगन्धकण्टक

ماہیت

 بابچی Malaya tea (جس کو بکچی بھی کہتے ہیں( ایک بوٹی کے تخم ہیں جو دانہ مسور کے مانند لیکن اس سے قدرے بڑے سیاہ رنگ کے گول لمبوترے سے اور چپٹے ہوتے ہیں۔ اندر سے مغز سفید ہو تا ہے، مزہ تلخ ہو تا ہے جو زبان میں لگتا ہے ۔ بابچی Psoralea corylifolia ایک پودے کے تخم ہیں جوتخم چاکسو کے مانندمگر بے چمک ہوتے ہیں ، تخم بالیوں میں لگتے ہیں ، بابچی کی رنگت سیاہی مائل لیکن اندر سے سفید ہوتی ہے، یہ زمانہ قدیم سے مرض برص میں استعمال ہوتا آرہا ہے ۔

بابچی Malaya tea کا پودا تقر یبا ۲ فٹ اونچا ہوتا ہے ، اس کے پتے چوڑے گول کنگرے داراور پھول چھوٹے سفید یا گلابی رنگ کے ہوتے ہیں، یہ پورے ہندوستان میں بنگال، بہار، یو پی ، اور مہاراشٹر میں کاشت کئے جاتے ہیں اور خو در وطور پر بھی پائے جاتے ہیں ، ببابچی کو مدبر کرنے کے بعد دواء استعمال کیا جا تا ہے۔

آپ  اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

 مزاج

گرم و خشک بد رجہ دوم۔

افعال

·      مصفی خون

·      ملین

·      قاتل کرم شکم

·      کاسر ریاح

·      بہق برص کلف

·      مقوی معدہ

استعمال

بابچیMalaya tea داد اور خارش میں گولیاں اور سفوف وغیرہ کی شکل میں بکثرت استعمال کیا جا تا ہے۔ بیرونی طور پر تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ امراض مذکورہ خصوصا بہق وبرس میں ضماد استعمال کرتے ہیں۔ جب کہ امراض جلد یہ کے ہمراہ قبض ،بواسیر، سقوط اشتہا،جیسے عوارض لاحق ہوں تو الی صورت میں بابچی Psoralea corylifolia کو استعمال کرتے ہیں۔

 باپچی Malaya tea کو مد بر کرنے کے بعد استعمال کرتے ہیں اور اس کا طریق تدبیر یہ ہے کہ اس کو آب ادرک میں کم از کم ایک ہفتہ تک بھگوئے رکھیں اور اس کو روزانہ تبدیل کرتے رہیں۔

بابچیPsoralea corylifolia کو سفوف یاز لال کی شکل میں برص، بہق، جذام،کلف دنمش ، جرب و حکہ ، داداور دیگر امراض فساددم میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ بابچیکا زلال استعمال کر نے کے بعداس کا ثفل سرکہ کے ہمراہ مقام برص وغیرہ پر لگایا جا تا ہے ۔ بواسیر، قبض ،ضعف اشتہا ء، دیدان امعاء میں بھی اس کا سفوف استعمال کیا جا تا ہے۔

 نفع خاص

 بہق وبرص میں مستعمل ہے۔

 مضر

·      نفاخ

·      مقرح

مصلح

·      دہی

·      روغنیات

بدل

تخم پنواڑ۔

مقدار خوراک

 1سے3گرام

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ”باپچی ” کا جو ہر مو ثر اصل میں اس میں موجود روغن ہے۔ اس روغن پر بابچی کے دافع برص اثرات کا انحصار ہے۔ یہ روغن جب جلد پر لگایا جا تا ہے تو ان خلیات کو تحریک دیتا ہے جن کے کام نہ کرنے کی وجہ سے برص ظاہر ہو تا ہے۔ اس کا کام جلد کو طبعی رنگت فراہم کرنا ہے اور ان کو” خلیات لوبیہ” کہا جا تا ہے ۔

 روغن باپچی کے مقامی استعمال سے ان خلیات کو تحریک ہوتی ہے جن سے لونی مادہ ان سے خارج ہو کر مقام ماؤف میں نفوذ کر جا تا ہے اور جلد حسب معمولی دکھائی دینے لگتی ہے۔ آج کل اعلی پیمانہ پر لیبارٹریز میں روغن باپچی حاصل کیا جا تا ہے۔

روز مرہ تجربہ سے تو یہی نتیجہ حاصل کیا جاسکتا ہے کہ تنہا روغن بابچی کو استعمال کرنے سے وہ بہتر نتایج حاصل نہیں ہوتے جو کہ خام حالت میں مذکورہ تراکیب سے استعمال کئے جانے پر ہوتے ہیں۔

Terpenoid oil

Psoralen

Isopsoralen

 مشہور مرکبات

·      سفوف برص

·      ضماد برص

·      سفوف جذام

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں