بادام شیریں/ Almond/ Prunus amygdalus
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
لوزالحلو |
English Name |
Almond |
Bengali |
बिलायती बादाम،Bilati Badam، बादाम،Badam |
Gujrati |
बादाम،Badam |
Hindi Name |
बादाम, बदाम |
Latin name |
|
Persian Name |
बादाम،Badam، بادام شیریں |
Urdu Name |
بادام شیریں |
Sindhi |
NA |
Marathi |
बादाम،Badam |
Panjabi |
बादाम،Badam |
Sanskrit |
वाताद, वाताम, वातवैरी, सुफला, नेत्रोपमफल |
ماہیت
بادام شیریں Almondکا اند رونی مغز استعمال کیا جا تا ہے جو رنگت میں سفید اور ذائقہ میں شیریں اور لذیز ہو تا ہے ۔ بادام Prunus amygdalus کا درخت متوسط قد کا ہوتا ہے ۔ بادام شیریںدرخت پر بیر کے برابر پھل لگتے ہیں جس کے اندر سخت قسم کاتخم) گٹھلی( ہوتیہے۔
بادام شیریں Almondکے اندر مغز پایا جا تا ہے جومغز بادام کہلا تا ہے ۔ جس بادام کا بیرونی پوست بار یک ہوتا ہے اور بآسانی ٹوٹ جا تا ہے اس کو کاغذی بادام کہا جا تا ہے۔یہ مغز ( گری ) وزن دار اور ذائقہ دار ہوتا ہے ۔
مزہ کے اعتبار سے بادام کی دوقسمیں شیر یں اور تلخ ہوتی ہیں شیر یں داخلا اور تلخ خار جا مستعمل ہے۔
دونوں اقسام سے روغن حاصل کیا جا تا ہے ۔اس کے درخت افغانستان، ایران ، پاکستان اور شمالی ہند میں کشمیراور پہاڑی علاقوں میں پاۓجاتے ہیں۔
مزاج
گرم وتر
افعال
· مقوی ومرطوب دماغ
· مئولد منی
· و مقوی باہ
· ملین شکم
· ملین صد ر
· جالی
· مقوی حافظہ
· ،مقوی اعضاء رئیسہ
· ،مقوی بصر
· مسمن بدن
استعمال
مغز بادام Almond کے کھانے سے غذایت حاصل ہوتی ہے، اس کا حریرہ بنا کر دیتے ہیں جس سے دماغ کو تقویت و ترطیب اور جسم کو غذائیت پہنچتی ہے ۔تولید منی اور تقویت باہ کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں اور اس غرض کے لیے مقوی باہ معالجین میں شامل کرتے ہیں۔
بادام شیریں Almond کھانسی میں بھی مستمعل ہے حلق و سینہ میں نرمی پیدا کر کے بلغم کے با آسانی خارج ہونے پر معین ہو تا ہے۔ چہرے کے رنگ کو نکھارنے کے لیے اس میں شاملکر کے چہرے پر طلاء کرتے ہیں۔
روغن بادام
بادام شیریں Prunus amygdalus سے روغن بھی نکالا جاتا ہے جس کو تقویت و ترطیب دماغ کے لیے سرمیں لگاتے ہیں اور دائمی قبض کو دور کرنے کے لیے دودھ میں شامل کر کے پلاتے ہیں۔ بعض امراض جلد یہ میں سوزش کو تسکین دینے کے لیے بھی اس کو طلاء کرتے ہیں۔
بادام شیریں Prunus amygdalus کاحریرہ ضعف دماغ ، نسیان ، بیوست د ماغ ضعف بصارت ، رقت منی ، جریان ، ہزال مفرط ، ہزال کلیہ اور ورم کلیہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ جلد کو نکھارنے کے لئے ضماداً مستعمل ہے۔ اس کو پیں کر شہد کے ہمراہ بلغمی کھانسی ،ضیق انفس، خشونت حلق وصدر،بحتہ الصوت میں چٹایا جا تا ہے ۔
بادام شیریںPrunus amygdalus کاروغن عمو اقبض کشا کے طور پرشر بااور دماغ کو مضبوط اور جلد کونرم و ملائم رکھنے کے لئے بطور مالش استعمال کیا جا تا ہے ۔ مغز بادام کا بیرونی پوست سوختہ کر کے بطورسنون دانتوں کی مضبوطی اور صفائی کے لئے مستعمل ہے۔
نفع خاص
مقوی دماغ
مضر
دیر ہضم
مصلح
مصطلی و نبات سفید
بدل
مغزاخروٹ
مقدار خوراک
مغز بادام 1سے7عدد
روغن بادام 10 ملی لیٹر
مزید تحقیقات
کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ مغز بادام میں ۲۰ فی صد مواد لحمیہ (پروٹین (ہوتے ہیں۔ مواد لحمیہ کی مقدار گوشت اور مچھلی سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔
بادام شیریں میں ۵۳ فی صدی سے زیادہ زود ہضم قسم کا روغن ہو تا ہے اور نشاستہ تھوڑی مقدار میں قدرتی شکر اس میں گاۓ کے گوشت سے دس گنا زیاده و ٹامن بی ون ( تھیامین) انڈوں سے دوگئی مقدار میں ریبو فلاوین (وٹامن بی ٹو) خفیف مقدار میں وٹامن سی اور ای بھی پائی جاتی ہیں۔
ماہرین نباتات کے اعتبار سے اس میں دودھ سے دوگنی مقدار میں کیلشیم ہو تا ہے اور فولاد بھی موجود ہو تا ہے۔ مواد لحمیہ جسم کی تعمیر اور خون کی پیدائش میں اہم حصہ لیتے ہیں۔ وٹامن جسم کے افعال کو درست رکھنے والے گوشت کے محافظ اجزاء ہیں۔
کیلشیم بچوں اور نو عمروں کی ہڈیوں اور دانتوں کے استحکام اور نشو و نما کے لیے لازمی ہے اور عورتوں کی حفظ صحت اور جنین کی بالیدگی کے لیے ناگزیر نیز جوانوں, بوڑھوں کے قلب کو توانا رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے۔
بادام شیریں تمام ایسے حیات بخش اجزاء سے بھرپور ہے جو جسم کے نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مسلسل استعمال سے بیماریوں کے مقابلہ میں قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ ان سب کے باوجود یہ خیال رکھنا ضروری ہے کہ بادام ایک غذائی دوا ہے اسے زیادہ مقدار میں استعمال کرنا ہاضمہ کے اعتبار سے درست نہیں۔ یومیہ ۵ سے بارہ عد د کی مقدار میں اس کو کھایا جاسکتا ہے۔
Protein
Starch
Sugar
Iron
Vit. B, C
مشہور مرکبات
· لعوق سپستان
· لعوق بادام
· لبوب کبیر
· لبوب صغير