باقلا/ Broad bean/ Vicia faba

باقلا/ Broad bean/ Vicia faba

 باقلا/ Broad bean/ Vicia faba

Broad bean in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

باقلہ

English Name

Broad bean, fava bean, faba bean

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Vicia faba

Persian Name

باقلہ

Urdu Name

باقلہ

Sindhi

چونرا

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

 

ماہیت

باقلہBroad bean تین چار انگل لمبی اور گول پھلیاں ہیں اوران پر باریک بار یک رواں ہو تا ہے، ہرایک پھلی کے اندر چار پانچ تخم نکلتے ہیں۔

باقلہ Broad bean ایک نبات اور اسکے دا نے مٹر کے برابر تخم ہیں جو پچھلیوں کے اندر ہوتے ہیں ، ہر پھلی کے اندر ۶-۷ عددپاۓ جاتے ہیں ، یہ تخم تازہ حالت میں سبز سفیدی مائل اور خشک ہونے پر سیاہ سبزی مائل ہو جاتے ہیں۔

با قلہ Vicia faba کی تازہ پھلیاں بطور ترکاری استعمال کی جاتی ہیں، ان کے اندر غذائیت ہوتی ہے، ہند وستان کے مختلف علاقوں میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔

آپ کو یہ پسند آسکتا ہے

 مزاج

·      باقلہ تازہ سردو تر

·      باقلہ خشک سرداخشک

 افعال

·      منفث بلغم

·      محلل اورام

·      جالی

·      منضج اورام

·      منفث بلغم

·      مسکن حرارت

 استعمال

باقلہ Broad bean کی تازہ پھلیاں تنہایا گوشت کے ہمراہ پکا کر کھاتے ہیں ،اس سے غذائیت کافی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن باقلہ نفخ پیدا کرتی اور دیر میں ہضم ہوتی ہے۔ باقلہVicia faba کے تخموں کا مغز نکال کر مناسب ادویہ کے ہمراہ کھانسی اور دمہ میں اخراج بلغم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

باقلہ Vicia faba کو ورموں کو تحلیل کرنے اور پکانے کے لیے پیس کر ضماد کرتے ہیں ۔چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور جھائیں کو دور کرنے کے لیے مناسب ادویہ کے ہمراہ طلا کرتے ہیں، اور نیز بطور ابٹن استعال کرتے ہیں۔

باقلہVicia faba کوتحلیل اورام اور مواد کو قابل اخراج بنانے کے لئے ضمادکے طور استعمال کیا جا تا ہے۔ تخموں کا سفوف دیگر ادویہ کے ہمراہ کھانسی ،ضیق انفس اور دمہ میں مستعمل ہے، کلف وجھائیں کو دور کر نے اور چہرہ کی رنگت کونکھار نے کے لئے بطور غازہ و ابٹن استعمال کیا جا تا ہے۔

 نفع خاص

محلل اورام

 مضر

·      نفخ پیدا کر تا ہے۔

·      دیر ہضم ہے۔

مصلح

 روغن بادام اس کو چھیل کر جوش دے دینے سے بھی اس کی اصلاح ہو جاتی ہے۔

 بدل

 لوبیا

مقدار خوراک

 بطور غذا  بقدر ہضم بطور دواء 3سے5گرام تک

مشہور مرکب

·      قیروطی آرد باقلا

·      قیر وطی  آرد جووالی

·      حلواۓثعلب

·      حب لبان

کیمیاوی اجزاء

Vicine

Convicine

Jasmonic & Isojasmonic acid

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں