برہمی/ Brahmi/ Hydrocotyle asiatica

برہمی/ Brahmi/ Hydrocotyle asiatica

 

برہمی/ Brahmi/ Hydrocotyle asiatica

Brahmi in urdu
نام

زبان

نام

Arabic Name

زرنب

English Name

Marsh pennywort, Sheep rot, Indian pennywort

Bengali

Thankuni

Gujrati

Khadbrahmi,Moti brahmi

Hindi Name

ब्राह्ममाण्डूकी मण्डूकपर्णी

Latin name

Centella asiatica,

Hydrocotyle asiatica

Persian Name

سرد ترکستان

Urdu Name

برہمی

Sindhi

NA

Marathi

Karivana,Brahmi

Panjabi

NA

Sanskrit

मण्डूकपर्णी, माण्डूकी, ब्राह्मी, सरस्वती, मडूकी, दिव्या, सुप्रिया, ब्रह्ममाण्डूकी, दर्दुच्छदा

ماہیت

برہمیBrahmi ایک چھوٹی بوٹی ہے جو کہ چھتے دار ہوتی ہے جڑ سے باریک بار یک شاخیں نکلتی ہیں اور ان کے سرے پر ایک پتالگا ہو تا ہے جو کہ گول گھوڑے کے سم کے نشان کے مانند ہو تا ہے۔یہ پتا تقریباچونی کے برابر یا اس سے کسی قدر بڑا ہو تا ہے اور برہمیHydrocotyle asiatica سے خاص قسم کی بو آتی ہے۔ ذائقہ تلخ اور کسیلا ہو تا ہے۔

برہمی Brahmi ایک چھوٹی مفروش بوٹی ہے جو نمناک جگہوں پرخودرو پائی جاتی ہے، برہمی کی باریک بار یک شاخیں جڑ سے نکلتی ہیں ، ان شاخوں کے سروں پر ایک ایک پتہ پایا جا تا ہے جو گول اور نصف انچ قطر کا ہوتا ہے۔

برہمیBrahmi کےپودے سے خاص قسم کی بو آتی ہے اس کا ذائقہ تلخ اور کسیلا ہوتا ہے، اس کو تازہ حالت میں یا پھر سایہ میں خشک شد و استعمال کرنا چاہئے ، کیونکہ تیز حرارت سے اس کا جو ہراڑ جا تا ہے، یہ پودے شمالی ہند میں پاۓجاتے ہیں ۔

مقام پیدائش

 صوبہ پنجاب ، آگرہ ،اودھ میں مرطوب مقامات پر پیدا ہوتی ہے نہروں کے کنارے زیادہ تر دیکھی جاتی ہے۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے  ہیں

مزاج

 گرم و خشک بدرجہ دوم بعض سرد خشک بتاتے ہیں۔

 افعال

·      مقوی دماغ وحافظہ

·      مقوی اعضاء رئیسہ

·      مسکن أعصاب

·      مصفی خون

·      مد رحیض

 استعمال

 برہمی بوٹیBrahmi کا زیادہ تر شیرہ نکال کر سفوف بنا کر تقویت دماغ و تقویت حافظہ کے لیے شیر گاؤ کے ہمراہ کھلاتے ہیں۔ نیز دوسری مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف یا حبوب یا معجون بنا کر بھی استعمال کرتے ہیں۔ بعض اطباء دیگر امراض خصوصاً جریان منی میں بھی مختلف ترکیبوں سے کھلاتے ہیں۔

برہمی Hydrocotyle asiatica کوشیرہ کی شکل میں ضعف دماغ، نسیان ، حافظہ کی کمزوری ، صرع ، جنون، اختناق الرحم اور صداع مزمن میں استعمال کیا جا تا ہے ، برہمیHydrocotyle asiatica کا سفوف ، خیساند ہ یا جوشاندہ نزلہ زکام، کھانسی اور جلدی امراض میں مستعمل ہے۔

 نفع خاص

مفرح و مقوی اعضائے رئیسہ ۔

 مضر

گرم مزاج لوگوں کے لیے مضر ہے۔

 مصلح

کشنیز خشک

 بدل

·      دار چینی کبابہ

·      تیج

مقدار خوراک

3سے5گرام

مزید تحقیقات

 اول الذکر برہمی میں کیمیاوی تجزیہ پر حسب ذیل اجزاء معلوم ہوۓ۔

 ایک روغنی مادہ رال، نامیاتی حامض، ٹے نین اور ایک جو ہر موثر کے چند ذرات۔ دوسری قسم کی برہمی کے کیمیاوی تجزیہ سے حسب ذیل اجزاء حاصل ہوۓ۔ ایک جو ہر موثر جس کا نام برہمین ہے یہ جو ہر براہ راست محرک و مقوی قلب پایا گیا  ہے۔

اس بارے میں اس کا اثر اذراقی کے جو ہر ’’اسٹر کنین“ کے مماثل ہوالیکن برہمین میں سمی اثرات نہیں ہوتے اور اثر براہ راست ہو تا ہے اور اسٹر کنین کا اثر بالواسطہ ہو تا ہے۔

Peptic acid

Vellarine

Brahmin

Resin

Sugar dant

Vit. C

Salt

Glucoside

Asiaticoside

Fatty oil

Asiaticoside tannin

Hydrocotyln

مشہور مرکب

·      معجون براہمی

·      د ماغین

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں