بسفایج/ Common polypody/ Polypodium vulgare

بسفایج/ Common polypody/ Polypodium vulgare

بسفایج/ Common polypody/ Polypodium vulgare

Common Polypody in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اضراس الکلب

English Name

Common Polypody

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

کھنگالی

Latin name

Polypodium vulgare

Persian Name

ضراس

Urdu Name

بسفایج

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

ماہمیت

بسفایجPolypody ایک نبات کی جڑ ہے جس میں دونوں جانب زوائد نکلے ہوۓہیں، جنس سے اس کی شکل کنکھجورے کے مشابہ ہوتی ہے اس بنا پراس کو کھنگالی کہا جا تا ہے ۔ یہ جڑ گرہ دار ہوتی ہے جو باہر سے سرخ سیاہی مائل اور اندر سے سبز پستی رنگ کی ہوتی ہے، جس کو بسفا یج فستقی کہا جاتا ہے۔

بسفایج  Polypodium vulgareپرانی ہونے پر اندر سے بھی باہر کے رنگ کی ہو جاتی ہے، اس کا مزہ تلخ ہوتا ہے ۔ بسفایجکے پودے شمالی ہند کے پہاڑی علاقوں میں پاۓجاتے ہیں اس کی أصل جاۓپیدائش امریکہ، یوروپ مصر وایران ہے ۔  

بسفایج Polypody  کی رنگت باہر سے سرخ سیاہی مائل اور توڑنے پر اندر سے سبز پستی نکلتی ہے ۔کہنہ ہونے پر اندر سے بھی سرخ سیاہی مائل ہو جاتی ہے۔ جس کا رنگ اندر سے پستی نکلتا ہے وہ بہترین سمجھی جاتی ہے جس کو سفائج پستی کہتے ہیں۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

گرم و خشک

 افعال

·      مسہل سوداء وبلغم

·      کاسر ریاح

·      مصفی دم

·      محلل

استعمال

بسفائج Polypody کو سوداء و بلغم کے اخارج کرنے کے لیے امراض سوداوی و بلغمی مثلا جذام، صرع (مرگی(، مالیخولیا اور وجع المفاصل میں استعمال کرتے ہیں. سوداء کو خارج کرنے کی وجہ سے باالغرض ہوتی تفریح و تقویت قلب بھی ہوتی ہے۔

بسفایج Polypodium vulgare کو  قولنج ونفخ شکم میں استعمال کرنے سے ان کو زائل کرتی ہے، بواسیری مسوں کو گرانے کے لیے بھی کھلاتے ہیں۔ بسفائج فستقی Polypodium vulgare جوشاند ہ یا سفوف کی شکل میں سوداوی و بلغمی امراض، جذام، صرع ، مالیخولیا، وجع المفاصل، استقاء، جرب وحکہ ، بواسیر، قولج اور نفخ شکم میں مستعمل ہے ۔ بسفایج Polypodium vulgare مسہل سوداء ہونے کی وجہ سے قلبی امراض میں اور تفریح وتقویت قلب کے لئے بھی استعمال کیا جا تا ہے ۔

نفع خاص

 مسہل بلغم وسودا ہے۔

مضر

پھیپھڑوں اور گردوں کے لیے۔

مقدار خوراک

3سے5گرام

بدل

 افتیمون

کیمیاوی تجزیہ

Saponin

Resin

Glycerol

Hexoic

Butyric

Succinic

Lauric acid

Methyl salicylate

 مشہور مرکبات

·      معجون عشبہ

·      معجون چوب چینی

·      معجون نجاع

معجون  زاعفرانی

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں