بسکھپرا/ Desert Horse Purslane/ Trianthema monogyna

بسکھپرا/ Desert Horse Purslane/ Trianthema monogyna

بسکھپرا/ Desert Horse Purslane/ Trianthema monogyna

Desert Horse Purslane in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

حندقوقی

English Name

Desert Horse Purslane

Bengali

سانوری

Gujrati

NA

Hindi Name

وانٹھ،پرنواہ

Latin name

Trianthema monogyna

Persian Name

دیوا سپست

Urdu Name

بسکھپرا

Sindhi

داہو

Marathi

NA

Panjabi

اٹ سٹ

Sanskrit

شوبھاگنی،شودھنی

ماہیت

بسکھپراDesert Horse Purslane ایک بوٹی ہے جو زمین پر پھیلی رہتی ہے ،پتے بیضاوی بغیر دندانوں اور بغیر نوک کے ہوتے ہیں۔شاخوں کی گرہ پر ایک چھوٹا ساغلاف لگتا ہے جو تخم خرفہ کے مانند باریک باریک تخموں سے بھرا رہتا ہے ۔

پھولوں کی رنگت کے لحاظ سے بسکھپراDesert Horse Purslane سرخ و سفید دو قسم کا ہوتا ہے اس کی ایک قسم سانٹھ کے نام سے مشہور ہے ۔ ایک مفروش بوٹی ہے جو خودروطور پر پائی جاتی ہے، اس کے پتے برگ خرفہ کے مانندمگر اس سے بڑے ،گول ، بیضوی ہوتے ہیں۔

بسکھپرا Trianthema monogyna کےپھول سفید اور سرخ ہوتے ہیں ، شاخوں پر گانٹھیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سیاہ رنگ کے تخم بھرے ہوتے ہیں ، اس کے پتے اور تخم دواء استعمال کئے جاتے ہیں، یہ پودا ہندوستان کے اکثر حصوں نیز مصرو پاکستان میں پایا جا تا ہے ، اس کی کئی اقسام ہیں لیکن سب کو’’ پرنوا‘‘ ہی کہا جا تا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسندآسکتاہے

 مزاج

گرم و خشک

 افعال

برگ

·      مفتت حصاة

·      مدربول و حیض

·      جالی

·      محلل

·      منفث بلغم

·      دافع تپ

·      دافع زہر کثردم

·      مقوی باہ

تخم

·      مقوی باہ

·      کاسرریاح

 استعمال

تازہ بسکھپرے Desert Horse Purslane کاپانی نکال کر شیرہ گاؤ میں ملا کر بند پیشاب کو جاری کرنے کے لیے پلاتے ہیں اور بغیر دودھ کے استسقاء، یرقان اور اسہال معدی میں استعمال کرتے ہیں ۔صلابت جگر وطحال اور سنگ گردہ ومثانہ کو دور کرنے کےلیے بھی دیتے ہیں ۔

بیخ بسکھپرا Trianthema monogyna پیس کر دمہ کھانسی ، بلغمی و سوداوی بخار میں شربا ، بچھو کے کاٹنے میں مقام ماؤف پر ضماد اور امراض چشم جیسے جالا ، پھولا میں قطورا واكتحالا استعمال کیا جا تا ہے۔

جالے اور پھولے کو زائل کرنے کے لیے آنکھ میں قطور کرتے ہیں تیز بیخ بسکھپرہ Trianthema monogyna کو پانی میں گھس کر سلائی سے لگاتے ہیں ۔تازہ بسکھیرے کو کوٹ کر عرق مدنی (ناروا) دنبل اورام گلوپر باندھتے ہیں یا مرچ سیاہ کے ہمراہ پیس کر طلا کرتے ہیں۔

 بیخ بسکھپرا کو کھانسی اور دمہ میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ بلغمی اور سوداوی بخاروں میں کھلاتے ہیں بچھو کے زہر کو زائل کرنے کے بسکھپرے کو کوٹ کر مقام کثردم پر باندھتے ہیں یا جڑ کو پانی میں گھس کر طلاء کرتے ہیں۔ تخم بسکھپرا کو مقوی باہ معاجین میں شامل کر کے کھلاتے ہیں۔

 نفع خاص

مدر بول و حیض

 مضر

 صد راور گرم مزاج والوں کے لئے منفر ہے ۔

مصلح

·      کاہو

·      کتیرا

·      شہد

·      کاسنی

بدل

پتھر چٹا

مقدار خوراک

 آب برگ بسکھپرا 7سے10گرام

 تخم بسکھپرا ۲ ماشہ سے ۳ ماشہ تک۔

جڑ 3سے5گرام

 مزید تحقیقات

 بسکھپرا کی پوری بوٹی کا کیمیاوی تجزیہ کیا گیا جس سے پو ٹاشیم نائٹریٹ کی موجودگی کا پتہ چلا ہے اس وجہ سے اس میں ادرار بول کی تاثیر ہے اس کے علاوہ جو ہر موثر پنروین نام کا علیحدہ کیا گیا۔

Punarnavine

Sulphate

Pot. Nitrate

Saponine

Chloride

مشہور مرکب

·      روغن اوراق

·      را مہران (معجون)

·      دوابراۓاسقاط حمل (شیاف )

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں