بلادر/ Marking Nut/ Semecarpus anacardium
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
حب القلب،جب الفہم |
English Name |
Marking Nut |
Bengali |
بھیلایا،بھیلوا |
Gujrati |
بھلاماں |
Hindi Name |
بھلانواں |
Latin name |
|
Persian Name |
بلادر |
Urdu Name |
انقردیا |
Sindhi |
داہو، بکائن نم |
Marathi |
بیلبا |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
بھلاتک |
ماہیت
بلادر Marking Nut ایک درخت کا پھل ہے جو کہ بیرسے چھوٹا صنوبری شکل کی رنگت میں سیاہ ہوتا ہے۔اس کے سر پر ایک چھلکا لگا ہو تا ہے جس کو گلاہ بلادر کہتے ہیں۔ بلادر کو دہانے سے شہد کے مانند غلیظ سیاہ رنگ کی رطوبت نکلتی ہے جو کہ عسل بلادر کے نام سے مشہور ہے۔
بلادر Marking Nut کے جسم پر لگنے سے سوزش اور ورم ہو جاتا ہے اندر سے مغز نکلتا ہے۔ عسل بلادر اور مغز بلادر دواء مستعمل ہیں۔یہ ایک درخت کا پھل ہے جو عناب کے برابر سیاہ رنگ کا مثلث اور تقریبا دل کی شکل کا ہوتا ہے ۔
پھل کے اوپری حصہ پر ایک چھلکا یا ٹوپی نما غلاف ہوتا ہے، جو’’ کلاہ بلا در“ کہلا تا ہے ،پھل کے اندرشہد کی طرح گاڑھی اور ہلکی شیر یں رطوبت پائی جاتی ہے جس کو’’عسل بلادر‘‘ کہا جا تا ہے ، اس میں سمیت پائی جاتی ہے اس لئے اس کو عمل تدبیر کے ذریعہ پھل سے نکال کر دوا استعمال کیا جا تا ہے ۔
بلادر Marking Nut کا درخت کافی بڑا ہوتا ہے اس کے پتے بڑے، چوڑے اور پھول لمبے سبزی مائل زرد رنگ کے ہوتے ہیں ۔ یہ درخت ہندوستان کے اکثر حصوں خصوصا بہار، آسام، بنگال، ایم پی اور یو پی میں پایا جاتا ہے۔
مقام پیدائش
برصغیر کے اکثر علاقوں میں بنتا ہے۔
مزاج
· عسل بلادر گرم و خشک بدرجہ چہارم
· مغز بلادر گرم و خشک
افعال
· عسل بلادر
· مقرح
· متورم
· مسخن
· محلل
· کاسر ریاح
· مقوی اعصاب
· مقوی ذہن و حافظہ
· بخوراً مجفف بواسیر
· جاذب سم الفار
· مغز بلادر
· مقوی باہ
· دافع امراض بلغمی
استعمال
بلادر Semecarpus anacardium اور عسل بلادر کو اندرونی طور پر بعد اصلاح استعمال کرتے ہیں چنانچہ اصلاح کے بعد ان سے کئی معجونیں تیار کی جاتی ہیں جو ذہن و حافظہ کو تقویت دینے اور امراض بلغمیہ عصبانیہ کے ازالہ میں مستعمل ہیں۔
بواسیری مسوں کو اس کی دھونی دینے سے وہ خشک ہو کر گر جاتے ہیں چونکہ عسل بلادر مقرح ہے لہذا ثالیل ، قوبا، برص اور دیگر امراض جلد یہ میں طلاء مستعمل ہے۔ مقام مارگزیدہ پر پچھنے لگا کر عسل بلادر لگانے سے اس کا زہر اندر جذب ہونے سے رک جاتا ہے۔ مغز بلادر کو مقوی باہ معاجین میں شامل کرتے ہیں۔
بلا در Semecarpus anacardium کوضعف قلب ، خفقان ،ضعف اعصاب عصبی اور بلغمی امراض، فالج، لقوہ ، وجع المفاصل وعرق النساء ،نزلہ وزکام ،نسیان، حافظہ کی کمزوری اور ضعف باہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ مقرح ہونے کی وجہ سے عسل بلا در پرانے قسم کے زخم ، قوبا، ثآلیل اور برص میں خارجا مستعمل ہے۔
سانپ کاٹی ہوئی جگہ پر عسل بلا در Semecarpus anacardium کو لگانے سے جسم کے اندر ز ہر جذب نہیں ہو پاتا ہے، اس کی دھونی سے بواسیری مسے خشک ہوکر ختم ہو جاتے ہیں۔
نفع خاص
سرد بیماریوں میں مفید ہے۔
مضر
· مورث جنون
· مقرح ہے
مصلح
· روغن کنجد
· روغن زرد
· اور گھی
بدل
بلسان
مقدار خوراک
500ملی گرام سے 1 گرام
مزید تحقیقات
بلادر میں حسب ذیل اجزاء دریافت ہوئے
· اناکارڈیک ایسڈ
· کار ڈول
· کاٹے جول
· اناکار ڈول
· روغن
· سمی کار پول
· بھلانوانول
Anacardiac acid
Anacardol
Cardol
Bhilavanal
مشہور مرکبات
· انقر دیا صغیر
· انقردیا کبیر
· معجون بلا در