بکائن/ Persian Lilac/ Melia azedarach
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
حب البان |
English Name |
Persian Lilac, Bead tree, Pride of China, Pride of India |
Bengali |
,Ghoranim Mahanim |
Gujrati |
Bakanlimbado |
Hindi Name |
बकायन, बकाइन, महानीम |
Latin name |
|
Persian Name |
بان |
Urdu Name |
بکائن |
Sindhi |
داہو، بکائن نم |
Marathi |
Vilayati nimb, Bakananimb |
Panjabi |
Drek, Chen |
Sanskrit |
महानिम्ब, केशमुष्ठी, रम्यक, विषमुष्टिका |
ماہیت
بکائن Persian Lilac مشہور درخت ہے اس کے پتے پھول اور پھل نیم سے مشابہ ہوتے ہیں لیکن پھل کے اندر خانے ہوتے ہیں اور ہر ایک خانے میں ایک ایک تخم ہو تا ہے جو کسی قدر مغز تخم خیار سے مشابہ ہو تا ہے، جس کے اوپر سیاہ رنگ کی جھلی سی ہوتی ہے اور اندر سے مغز سفید نکلتا ہے۔ نیم کے مانند اس درخت کے تمام اجزاء کا مزہ تلخ ہو تا ہے۔
بکائن Persian Lilac نیم کی طرح ایک درخت ہے ، نیم ہی کی طرح اس کے پتے، پھول اور پھل ہوتے ہیں، لیکن اس کی رنگت میں سبزی زیادہ پائی جاتی ہے ۔ بکائنکا پھل گول ہوتا ہے جس کے اندر چار خانے ہوتے ہیں ہر خانہ میں تخم خیارین کے مانند ایک ایک تخم ہوتا ہے، تخم کے اندرمغز ہوتا ہے، بکائن Melia azedarach کے تمام اجزاء تلخ ہوتے ہیں۔
بکائن Persian Lilacہندوستان کا درخت نہیں ہے، قدیم عربی کتابوں میں بان کے نام سے اس کا تذکرہ کیا گیا ہے اس کے تمام ہی اجزاء یعنی برگ، چھال، پھل (حب البان) اور پھول دواء مستعمل ہیں ، یہ درخت ہندوستان میں بکثرت پایا جا تا ہے ۔
مزاج
گرم و خشک بدرجہ دوم
افعال
· مصفی خون
· مسکن درد
· دافع بواسیر
· منقی و مجفت قروح
· قاتل کرم
· دافع تپ کهنہ وربع
· محلل اورام
· دافع تعفن
· مدرحیض
· ملین
استعمال
بکائن Persian Lilac مصفی خون ہونے کی وجہ سے اس کے پتے اور پوست امراض فساد خون مثلا جذام وبرص وغیرہ میں مستعمل ہیں ۔مسکن درد ہونے کی وجہ سے پتوں کو جوش دے کر مقام ماؤں کو بھپارہ دیتے اور اس کے پتوں کی بھجیا باندھتے ہیں۔
بواسیر میں بکائن Melia azedarach کے تخموں کا مغز دیگر ادویہ کے ہمراہ بکثرت مستعمل ہے۔ پوست بکائن کو جلا کر کتھ سفید کے ہمراہ مرض قلاع میں منہ کے اندر چھڑکتے ہیں۔ کرم شکم (خصوصاحب القرع اور خراطین) کے قتل اور اخراج کے لیے پوست بیخ بکائن کا جوشاندہ پلاتے ہیں۔
تپ کہنہ اور تپ چو تھیا میں درخت بکائن کا درمیانی پوست لے کر تخم کاسنی نیم کوفتہ اور دھمامیہ کے ہمراہ نقوع بناکر پلاتے ہیں۔ اس کے مغز کا سفوف بواسیر، قبض، احتباس طمث، عسرطمت ، قر حہ معدی و
اثناعشری ، ذیابیطس، سلس البول اور تقطیر البول میں مستعمل ہے ۔
بکائن Melia azedarachکے برگ ، پوست اور مغز کو امراض فسادوم ، جذام، برس ، خنا ز یر ، خارش و و دیگر امراض جلد میں داخل و خارجا استعمال کیا جا تا ہے ۔ برگ مختلف اورام میں ضماد او بخو را مستعمل ہے۔پوست بکائن کا خیساندہ مختلف قسم کے بخاروں میں اور پوست بیخ بکائن کا سفوف حب القرع و دیگر دیدان امعاء میں استعمال کیا جا تا ہے ۔
نفع خاص
مصفی خون ہے۔
مضر
معدہ اور جگرکے لیے مضر ہے۔یہ قے آور ہے ۔
مصلح
· انیسون
· شہد
بدل
· تج
· جاوتری
· نیم
مقدار خوراک
مغز تخم بکائن کو 1سے2گرام
پوست 5سے7گرام تک۔
مزید تحقیقات
پوست بکائن (چھال) میں رال پائی جاتی ہے، تخم بکائن کے بیرونی پوست میں تلخ اجزاء پائے جاتے ہیں لیکن اس کے مغز میں تلخ اجزاء نہیں ہوتے جیسا کہ نیم کے پھل میں مغز بھی تلخ ہو تا ہے۔ جڑ میں ایک جوہر فعال بکانین اور شکر کی کچھ مقدار اور ٹے نین پاۓ جاتے ہیں۔ مغز تخم بکائن کو قرحہ معدہ اور قرحہ اثناعشری میں کافی مفید پایا گیا ہے۔
Sugar
Resin
Bakanine
Tannin
مشہور مرکبات
· حب بواسیر
· معجون مسکن در در حم
· حب سرخبا دہ ( برگ )