بہروزہ/ Pine gum/ Pinus longifolia

بہروزہ/ Pine gum/ Pinus longifolia

بہروزہ/ Pine gum/ Pinus longifolia

Pine gum in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

 قنہ،بازو

English Name

Pine gum, Oleo Resin of pine

Bengali

گندھ برجا

Gujrati

NA

Hindi Name

بروجا

Latin name

Pinus longifolia, Roxburghii

Persian Name

بیرژو

Urdu Name

چیڑ کا گوند

Sindhi

بیچو

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

सरल, पीतवृक्ष, सुरभिदारुक

ماہیت

بہروزہ Pine gum ایک درخت کا منجمد دودھ ہے جو اول سفید رنگ قدرے رقیق و غلیظ ہو تا ہے اور اس کے بعد بتدریج منجمد و زرد رنگ اور اس کے بعد زرد اور بعد ازاں سرخ اور خشک ہو جاتا ہے۔ بازار میں بہروزہ Pine gumخشک و تر دو قسم کا دستیاب ہو تا ہے اور دونوں قسمیں دواء مستعمل ہیں۔

بہروزہ Pine gum ایک درخت کا رالدار روغن ہے جو درخت میں شگاف دینے سے یا از خود نکلتاہے، شروع میں بہروزہ  دودھ جبیا سفید اور رقیق ہوتا ہے بعد میں منجمد ہو کر گہرے زرداور پھر سرخ رنگ کا ہو جا تا ہے ۔اس سے روغن کشید کیا جا تا ہے ، جو روغن تارپین کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

بہروزہ Pinus longifolia کی بو مخصوص ہوتی ہے، ذائقہ تلخ ہوتا ہے، اس کے درخت شمالی ہند ، یو  پی ، پنجاب اور آسام میں پائے جاتے ہیں، بہروز ہ کو مد بر (مصفی ) کرنے کے بعد دواء استعمال کیا جا تا ہے ۔

 مقام پیدائش

کوہ ہمالیہ پر اس کے درخت بکثرت پیدا ہوتے ہیں۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہو

مزاج

گرم و خشک بدرجہ دوم

 افعال

·      مسخن

·      محلل

·      ملین

·      کاسر ریاح

·      محلل اورام

·      مجفت قروح

·      نافع امراض بلغمیہ عصبانیہ

·      منفث ومخرج بلغم

·      مدربول و حیض

·      مخرج جنین و شیمہ

·      قاتل کرم

·      وافع تعفن

استعمال

بہروزہ Pinus longifolia کو زیادہ تر سوزاک میں بطور حبوب وسفوف استعمال کرتے ہیں نیز اس کا روغن کشید کر کے استعمال کرتے ہیں ۔ بہروزہ قروح کے لیے مرہموں میں مستعمل ہے اگر زخموں میں کیڑے پڑ گئے ہوں تو ان کو ہلاک کر کے زخم میں تازہ گوشت پیدا کرتا اور جلد بھی خشک کر دیتا ہے۔

بہروزہ Pinus longifolia خناز یر وغیرہ کے تحلیل کرنے کے لیے بطور ضماد استعمال کرتے ہیں۔ اورام رحم، ادرار حیض، اخراج جنین و مشیمہ کے لیے اکلاو حمولا مستعمل ہے۔

بہروزہ مختلف قسم کے قروح ، خنازیر،سوزاک، ورم رحم ، احتباس حیض ، عسر حیض اور اخراج جنین ومشیمہ کے لئے داخل و خارجا استعمال کیا جا تا ہے۔ بہروزہ زخم پر لگانے سے زخم کے کیڑوں کو ہلاک کرتا ہے ۔ بہروزہ بلغمی کھانسی ، نفث الدم ، ذات الجنب ، ذات الریہ، وجع المفاصل اور وجع انقطن میں استعمال کیا جا تا ہے۔ مختلف قسم کے درد میں روغن تار پین طلا مستعمل ہے۔

 نفع خاص

بہروزہ ورموں کو تحلیل کرنے اور حیض کو جاری کرنے کیلیے مفید ہے۔

مضر

گرم مزاجوں کے لیے مضر ہے۔

مصلح

·      روغن بنفشہ

·      کافور

مقدار خوراک

1گرام

بدل

 جاؤشیر

 مشہور مرکبات

·      ضماد جالینوس

·      مرہم جدوار

·      مرہم زنگار

·      مرہم رال

·      مرہم سفید

·      ضماد خناز یر

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں