تخم تربوز/ Watermelon seeds/ Citrullus lanatus
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
بزرالبطیخ |
English Name |
Watermelon seeds |
Bengali |
NA |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
تخم ہندونہ |
Latin name |
|
Farsi |
تخم ہندونہ |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
تخم تربوز |
Sindhi |
ہندوانے جو بج |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
تخم تربوز Watermelon seeds دراصل تربوز کے بیج ہیں جو سیاہ یا سرخ رنگ کے اور چمک دار ہوتے ہیں۔
مزاج
سرد و تر بدرجہ دوم۔
افعال
· مبرد ومرطب
· مسمن بدن
· ملین صدر
· مسکن صفراء وخون
· مدربول
استعمال
مذکورہ افعال کی وجہ سے تخم تربوز Watermelon seeds کو لاغری جسم، لاغری گردو، جوش خون، زیادتی صفراء، شدت عطش، سوزش معده، خشونت ریہ ، قصبہ ریہ ی، سرفہ حار ،نفث الدم اور حمیات حارہ میں زیادہ تر شیرہ نکال کر پلایا جاتا ہے۔
اگر آپ کا جسم کمزور ہے تو تخم تربوز Watermelon seedsآپ کو بہت زیادہ فائدہ دے سکتا ہے۔ گردے کی خرابی کی وجہ سے اگر کوئی دقت پیش آرہی ہے تو تخم تربوز Citrullus lanatus سے وہ دور ہوجاتی ہے۔
جوش خون میں تخم تربوز Citrullus lanatus کے استعمال سال سے سے خون کے جوش کو کو ٹھنڈا کیا جا سکتا ہے۔ گرمیوں میں پیاس کی شدت کے نتیجے میں ہم تخم تربوز کا استعمال کرکے پیاس کی شدت سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
تخم تربوز Citrullus lanatusمبردو مرطب ہونے کے باعث یبوست دماغ اور سر میں شربا و ضماداً و سعوطاً مستعمل ہے۔ سل و دق میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، تخم تربوزمدربول ہونے کے باعث سوزش بول، سوزاک اور عسرالبول جو کہ گرمی خشکی کی وجہ سے ہو، میں استعمال کیا جاتا ۔
معدے میں سوزش کی وجہ سے اگر ہمارا معدہ خراب ہو تو دوسری دواوں کے ساتھ تخم تربوز کے استعمال سے ہمیں اچھے نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔ گرمی کے بخار میں ہم تخم تربوز کا شیرا نکال کر پلا سکتے ہیں اور نتیجہ حیرت انگیز طور پر اچھا ملے گا۔
نفع خاص
· مدربول
· مسکن
· ملین صدر
مضر
طحال کو
مصلح
· نبات سفید
· شہد خالص
مقدار خوراک
۵ماشہ سے ۷ماشہ تک۔
مزید تحقیقات
تربوز کے گودہ میں مواد لحمی، شحم، معدنی مواد، شکر و نشاستہ پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز میں پکٹین کافی مقدار میں ہوتی ہے۔ مغز تربوز میں بھی کیی اجزاء پائے جاتے ہیں اس کے علاوہ ایک روغن بھی حاصل کیا جاتا ہے۔
مشہور مرکبات
لعوق آب تریو ز والا۔