تخم خرپزہ/ Melon seed/ Cucumis melo

 تخم خرپزہ/ Melon seed/ Cucumis melo

Melon seed in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

بزرالبطیخ

English Name

Melon seed

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

NA

Latin name

Cucumis melo

Farsi

تخم خرپزہ

Persian Name

NA

Urdu Name

خربوزہ کا بیج

Sindhi

گدرے جوبیچ

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

NA

 ماہیت

تخم خرپزہMelon seed دراصل خربوزے کے بیج ہیں، جو ککڑی کی بیج کی طرح ہوتے ہیں۔ تخم خرپزہ کا رنگ سفید مگر کبھی کبھی میلے بھی نظر آتے ہیں۔ ان کا ذائقہ بہت اچھا ہوتا ہے۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

 گرم و تر

 افعال

·      مدربول و حیض

·      مفتت سنگ گردہ

·      مفتت سنگ مثانہ

·      جالی

·      مفتح

 استعمال

 تخم خربزه Melon seed احتباس بول و حیض،سنگ گردہ و مثانہ ، سوزاک میں شیرہ نکال کر پلایا جاتا ہے۔ تخم خرپزہحمیات میں ادرار کی وجہ سے ہی حرارت کو دور کرتا ہے۔ مدر ،جالی اور مفتح ہونے کی وجہ سے سدہ جگر کو کھولتا اور اورام جگر و مثانہ کو زائل کرتا ہے۔

تخم خرپزہMelon seed گردہ ،جگر اور مثانے سے سدوں کو غائب کرتی ہے۔ تخم خرپزہ Cucumis melo کے استعمال سے قوت باہ کو تقویت ملتی ہے، تخم خرپزہ گرمی کی کھانسی ،سینے کے درد، زبان اور حلق کی خشونت میں بہت زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔ جالی ہونے کے باعث چہرے کے رنگ کو نکھارنے اور بعض امراض جلد یہ کو زائل کرنے کے لئے بیرونی طور پر طلاء مستعمل ہے۔

اس جڑی بوٹی کے استعمال سے سے پیاس کی شدت میں کمی آتی ہے ، اور اور تخم خرپزہ Cucumis melo پیشاب کی جلن میں بھی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ امراض گردہ میں دوسری دواوں کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے سے بہت اچھے نتائج ملتے ہیں۔

 نفع خاص

جگر کے سدوں کو کھولتا ہے اور پیشاب جاری کرتا ہے۔

 مضر

 طحال کے امراض کے لئے مضر ہے۔

 مصلح

شہد خالص

 بدل

 ککڑی کے بیج۔

مقدار خوراک

5ماشہ سے7 ماشہ  تک۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں