Strychnos nux-vomica

کچلہ/ Nux vomica/ Strychnos nux-vomica

 کچلہ/ Nux vomica/ Strychnos nux-vomica

Nux vomica in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اذاراقی

English Name

Nux vomica

Bengali

کچیلہ

Gujrati

کجرا

Hindi Name

کچلہ

Latin name

Strychnos nux-vomica

Persian Name

حب الغراب

Urdu Name

کچلہ

Sindhi

NA

Kashmiri

NA

 ماہیت

اذاراقی Nux vomica گول چپٹے ٹکیوں کے مانند نہایت سخت تخم ہیں جو ایک درخت کے پھل کے اندر سے نکلتے ہیں رنگت باہر سے خاکستری اور اندر سے سفید ہوتی ہے اور مزہ نہایت کڑوا ہو تا ہے۔ یہ ایک درخت کے پھل کا بیج ہے جو ٹکیہ کے مانند سخت گول ، چپٹے، مخملی اور رنگت میں خاکی ہوتے ہیں اور مزہ  نہایت تلخ ہوتا ہے ۔

 اذاراقی Nux vomica کے اندر سمیت پائی جاتی ہے، اس لئے اس کو مد برکرنے کے بعد دواء استعمال کیا جا تا ہے، درخت 50فٹ تک بلند اور پتے آم یا جامن کے پتوں کی طرح ہوتے ہیں۔ اس پر سردی اور موسم بہار میں دو بارا پھول آتے ہیں ، پھل بہی پاسنترہ کے بقدر ہوتا ہے، توڑنے پر دوحصوں میں منقسم ہو جا تا ہے اس کے اندر۴ – ۵عددتک بیج پاۓ جاتے ہیں۔ اس کے درخت ہندوستان کے کئی شہر گور کھپور ، بنگال ،اڑیسہ، بہاراور مدراس میں پاۓجاتے ہیں ۔

مزاج

خشک بدرجہ سوم گرم بد رجہ دوئم

 مقام پیدائش

·      ہندوستان

·      سری لنکا

·      چاینہ

·      جزائر غرب الہند

·      گور کھپور

·      بنگال

·      اڑیسہ

·      بہار

·      مدراس

افعال

اذاراقی Nux vomicaدافع امراض عصبایہ و بلغمیہ مثلا فالج، لقوہ، وجع المفاصل، درد کمر وغیرہ میں بکثرت مستعمل ہے ۔ کچلہ Strychnos nux-vomica معدہ، اعصاب اور باہ کو تقویت دینے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ضعف اشتہاء کو دور کرنے کے لیے بھی کھلاتے ہیں ،آنتوں کی کمزوری کی وجہ سے جو قبض رہتی ہے اس میں بھی استعال کیا جا تا ہے ۔

اذاراقی Strychnos nux-vomicaمنفث ومخرج بلغم ہونے کے باعث سرفہ، ضیق النفس اور مرض سل میں بھی مستعمل ہے۔

 بڑھاپے میں پیشاب کی کثرت کو روکنے اور بچوں کے ضعف مثانہ کو دور کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔ محلل ہونے کی وجہ سے اورام پر خصوصاً ورم طاعون پر اس کو گھس کر طلاء کیا جا تا ہے نیز وجع مفاصل وغیرہ کے لیے روغن کنجد میں اس کو جلا کر اور روغن کو صاف کر کے مالش کرتے ہیں۔

اذاراقی مصفی خون ہونے کے باعث آتشک جیسے امراض، فساد خون میں کھلایا جا تا ہے ۔معجون لنا اور حب اذاراقی اس کے مشہور مرکب ہیں جن میں یہ بطور جز وأعظم شامل ہے اور یہ امراض مذکورہ میں بکثرت مستعمل ہیں۔

نوٹ

 اذاراقی Strychnos nux-vomica چونکہ سمی دوا ہے لہذا اس کو مد بر کر کے استعمال کیا جا تا ہے۔

 مدبر کرنے کا طریقہ

 کچلہ Strychnos nux-vomicaکو ہفتہ  تک پانی میں بھگوئیں، جب پھول کر نرم ہو جائیں تو ان کو چھیل کر ان کے درمیان سے پتہ نکال ڈالیں اور گرم پانی سے دھو کر ایک صاف کپڑے میں پوٹلی باندھ کر شیر گاؤ میں نرم آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ دودھ کا کھویہ بن جاے۔ اس کے بعد نکال کر گرم پانی سے دھو کر فورا ہی بار یک پیسں لیں یا خشک ہونے پر ریتی سے برادہ کر کے کام میں لائیں۔

سمی اثرات

کچلہ Strychnos nux-vomica کو ملک مقدار ( تین ماشہ) میں کھانے سے چند ساعت کے بعد اعضاء شکنی ہونے لگتی ہے۔ پشت اور ہاتھ پاؤں میں درد ہونے لگتا ہے، حرارت قدرے بڑھ جاتی ہے اس کے چند لمحہ بعد پسینہ آجاتا ہے اور معمولی تکان محسوس ہونے لگتی ہے۔

تنفس میں رکاوٹ ہونے اور تشنج شدید ہونے لگتا ہے اور چہرے کا رنگ نیل گوں پڑ جاتا ہے، آنکھیں بالکل باہر کو نکل آتی اور خوف و دہشت طاری ہو جاتی ہے اور جبڑے کے عضلات میں بھی تشنج ہونے لگتا ہے اور عضلات پشت کے تشنج ہونے سے تمام جسم مثل کمان خمیدہ ہو کر صرف مسموم کاسراور ایڑی چارپائی پر لیگی رہتی ہے۔ بالا آخر تشنج کی حالت میں دم بند ہو کر موت لاحق ہوتی ہے ۔

 تدبیر

 مسموم کو تشنج ہونے سے قبل گاۓکا گھی اور دودھ بار بار پلا کر قے کرائیں یا انبویہ معدی سے معدے کو بخوبی صاف کردیں۔ اس کے بعد دیگر مناسب ادویہ جو اس کے لیے تریاق ہیں استعمال کرائیں۔

 نفع خاص

مقوی اعصاب

 مضر

غیرمد بر

کچلہ Nux vomica زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے تشنج اور اختلاط عقل پیدا کر دیتا ہے، بیرونی استعمال سے آبلے پڑ جاتے ہیں۔

 مقدار خوراک

نصف رتی سے لے کر 2 رتی تک۔

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تجزیے کے ذریعہ کچلہ Nux vomica سے ایک جو ہر موثر سٹر کنین حاصل کیا گیا۔ بظاہر کچلہ کے سارے افعال اس جو ہر پر منحصر ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور جو ہر بروسین نام کا بھی پایا جا تا ہے۔ اذاراقی کے علاوہ حب پاپیتہ کے نام سے بازار میں بیج دستیاب ہوتے ہیں۔

·      Colubrine alfa

·      Brucine

·      Strychnine

·      Pseudo strychnine

·      Alkaloids’

 مرکبات

·      حب اذاراقی

·      معجون اذاراقی

·      معجون لنا

 مضراور اس کا علاج

کچلہ Nux vomica زیادہ مقدار میں استعمال کرنے سے 3گرام کی مقدار میں تشنج واختلاط عقل پیدا ہو تا ہے اور ہلاکت کا باعث ہے تشنج شروع ہونے سے قبل گاۓکا گھی اور دودھ بار بار پلا کر قے کرائیں یا انبو یہ معدی سے معدے کو بخوبی صاف کر دیں اس کے بعد مناسب دواء دیں۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں