اذخر/ Lemon grass/ Andropogon laniger

اذخر/ Lemon grass/ Andropogon laniger

 اذخر/ Lemon grass/ Andropogon laniger

Lemon grass in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

اذخر

English Name

Lemon grass

Bengali

روشیل

Gujrati

روش

Hindi Name

گندھیل،روساگھاس

Latin name

Andropogon laniger

Persian Name

کاہ مکی،فارسی گور گیا

Urdu Name

جرانکس

Sindhi

سنسی جو پتھر

Marathi

سوگندھ

Panjabi

کھوی گھاس

Sanskrit

روہش

 

ماہیت

اذخر Lemon grass سرکنڈے کے مشابہ ایک پودا ہے، اس کا شگوفہ اور جڑ بطور دواء مستعمل ہیں ان میں لطیف اور تیز خوشبو ہوتی ہے. پاکستان میں جو اذخر پیدا ہو تا ہے اس کو کھوی کہتے ہیں۔ لیکن بہترین اذخر Lemon grass حجازی زی ہے جو کہ اذخر مکی کے نام سے مشہور ہے ۔ مگر ایک سال کے بعد اس کی قوت ختم ہو جاتی ہے۔

اذخر Lemon grass سرکنڈے کے مشابہ ایک قسم کی گھاس ہے ، اس کے پتے شگوفہ اذخر اور جڑ بیخ اذخر کے نام سے دوا مستعمل ہیں ۔اس کے تمام حصے سے تیز خوشبو آتی ہے ،اس کے پتے لمبے، جڑ موٹی اور پھول سفید ہوتے ہیں، اس سے روغن بھی حاصل کیا جا تا ہے، یہ ہندوستان میں پنجاب ، آسام اور برما میں پیدا ہوتی ہے ۔

 عرب میں پیدا ہونے والی افادیت میں بہتر ہوتی ہے،اور وہیں سے درآمد کی جاتی ہے،اس کو اذخر Lemon grass حجازی ( اذخرمکی ) کہا جا تا ہے ۔

مزاج

گرم  خشک بد رجہ دوئم۔

 افعال

·      منضج اخلاط غلیظہ

·      مفتح سد و

·      محلل اورام

·      کا سر ریاح

·      مد ربول 

·      محرک اعصاب

·      مقوی معدہ اور قابض

·      شگوفہ اذ خران تمام افعال میں زیادہ قوی ہے۔

استعمال

 اذخر Andropogon laniger کو سرد بلغمی امراض مثلا فالج لقوہ ، تشنج ،استرخاء، نسیان اور تپ بلغمی میں بطور منضج و معدل بکثرت استعمال کرتے ہیں ۔استسقاء ،ورم معدہ و جگر و طحال، احتباس بول و حیض و سنگ گردہ و مثانہ میں اس کا جوشاندہ تنہایا دیگر ادویہ کے ہمراہ پلاتے ہیں۔

اذخر Andropogon lanigerمعدہ گردہ اور جگر کے سخت اورام کو تحلیل کرنے کے لیے اس کا ضماد بھی لگاتے ہیں ۔روغن شگوفہ اذخر Andropogon lanigerخارش کو زائل کرنے اور بدن کی تکان دور کرنے کے لیے بدن پر ملتے ہیں۔

روغن شگوفہ اذخر

 شگوفہ اذ خر بقدر ضرورت لے کر اس قدر روغن زیت میں بھگوئیں کہ دو چند تیل اوپر ہو شیشی میں ڈال کر تیسں روز تک دھوپ میں رکھیں اس کے بعد صاف کر لیں اور پھراس صاف شدہ تیل میں دوبارہ اذخر Andropogon laniger کا شگوفہ بھگو  کررکھیں ۔

غرضیکہ اس طرح تین مرتبہ کریں اور روغن تیار ہے دانتوں اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کے لیے بیخ اذ خر کے جوشاندہ سے مضمفہ (کلی) کراتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیخ اذخر کو ضعف معدہ اور خشیان بلغمی اور دستوں کو روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

اس کا جوشاند و اورام احشا، ورم جگر ، ورم طحال ، ورم رحم ، استسقاء،ضعف معد ہ ، نفخ شکم ،احتباس بول دحیض۔ عسر بول وحیض میں استعمال کیا جا تا ہے۔ بلغمی اور عصبی امراض مثلا فالج، لقوہ ،رعشہ، تشنج ، استرخاء، تپ بلغمی میں بطور منضج  اس کاجوشاندہ پلایا جاتاہے۔ ظاہری و باطنی اورام میں ضماد کے طور مستعمل ہے

نفع خاص

 استسقاء، ورم گردہ وطحال میں مستعمل ہے۔

 مضر

یہ مصدع ہے۔

 مصلح

·      صندل سفید

·      کشنیز

 بدل

·      عاقر قرحا

·      مرچ سیاہ

مقدار خوراک

 5گرام سے 7 م گرام تک۔

 مزید تحقیقات

 اذخر کے کیمیاوی تجزیہ سے اس کا روغن حاصل کیا گیا ہے جس کے فوائد اوپر تحریر کر دیئے گئے ہیں۔

Essential oil

Camphene

Limonene

Methyl ketone

اس کے علاوہ ایک Rusa oil) Fragrant Oil) پایا جاتا ہے

مرکبات

·      معجون دبید الورد

·      دواءاکرکم کبیروصغیر

·      ، روغن مجرب

·      سفوف نمک سلیمانی 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں