بادآورد/ Desert Fagonia/ Fagonia arabica

بادآورد/ Desert Fagonia/ Fagonia arabica

 بادآورد/ Desert Fagonia/ Fagonia arabica

Desert Fagonia in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

شو کتہ البیضہ

English Name

Desert Fagonia

Bengali

NA

Gujrati

ધમાસો ,dhamaso

Hindi Name

दमहर, damhar, धमासा, dhamasa, धन्वयास, dhanvayas, हिंगुण ,hingun

Latin name

Fagonia arabica

Persian Name

بادآورد

Urdu Name

دھماں

Sindhi

NA

Marathi

धमासा ,dhamasa

Panjabi

ਦਮਾਂਹ , damanh, ਦਮੀਯਾ , damiya, ਧਮਾ , dhama

Sanskrit

धन्वयवास , dhanvayavasa, दुःस्पर्शा , duhsparsha

ماہیت

بادآوردDesert Fagonia ایک خاردار بوٹی ہے جس کی شاخیں سفیدی مائل چوپہل اور لجوف ہوتی ہیں ۔ بادآورد کے پھول نیلے اور کڑ کے تخموں سے مشابہ، لیکن اس کی نسبت گول ہوتے ہیں۔ ، رنگت میں سفیدی مائل ہوتی ہیں ۔

بادآورد Desert Fagonia کے  پھول نیلے رنگ کے اور پھل گول ہوتے ہیں ،پھل کے اطراف میں تین یا چار کانٹے پین کی طرح ہوتے ہیں ، پورا پودادوا مستعمل ہے جو کہ بدمز اور تلخ ہوتا ہے ۔یہ ریگستانی علاقوں میں پایا جا تا ہے ۔

آپ کو یہ بھی پسند آسکتا ہے

مزاج

 سرد و خشک

 افعال

·      مفتح سد د

·      مدر

·      حابس خون

·      دافع بخار

·      مسکن درد

·      معرق

·      مصفی

·      مسہل بلغم وسوداء

·      قابض

 استعمال

 باد آورد Desert Fagonia کو زیادہ تر پرانے بخاروں میں مناسب ادویہ کے ہمراہ جوش دے کر پلاتے ہیں۔ بادآورد Fagonia arabica  نفث الدم، درد جگر اور سدہ جگر اور اسہل کہنہ میں بھی استعمال کرتے میں ۔درد دندان میں اس کے جوشاندہ سے کلیاں کراتے ہیں ۔تخم باد آور د Fagonia arabicaکے متعلق بیان کیا جا تا ہے کہ مقام عقرب گزیدہ پر طلاء کرنے سے زہر کو جذب کر تا اور درد کو ساکن کر تا ہے۔

بادآورد Fagonia arabica جوشاندہ کی شکل میں حمئی کہنہ ، جلدی امراض ، سد و جگر، درد جگر ، اسہال ، نفث الدم، استسقاء اور یرقان میں استعمال کیا جا تا ہے ، وجع الاسنان میں جوشاندہ سے کلیاں کرائی  جاتی ہیں ،سانپ ،بچھو کے کاٹی ہوئی جگہ پر ضماد کر نے سے زہرکو جذب کر کے درد میں سکون پہنچا تا ہے۔

 نفع خاص

 حمیات مزمنہ بلغیمہ میں مستعمل ہے۔

 مضر

 پھیپھڑے کے لیے۔

مصلح

افسنتین

 بدل

 شاہترہ (چرائتہ)

مقدار خوراک

 5سے7گرام

کیمیاوی تجزیہ

Chlorophil,

Resin

Salt

مشہور مرکب

عرق برنجاسف 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں