بہمن/Behen/Centaurea behen Linn

بہمن/Behen/Centaurea behen Linn

 Bahman- Centaurea behen Linn- بہمن

Centaurea behen Linn

نام

زبان

نام

Arabic Name

Bahman

English Name

Behen

French Name

Behen Blanc

German Name

Behenflockenblume, Rübendistel

Hindi Name

Behman

Latin name

Centaurea behen Linn

Persian Name

Behman

Urdu Name

Behman ، بہمن

 

ماہیت

چھوٹی  چھوٹی مخروطی شکل کی جڑیں بہمن Behman) (کے نام سے بازار میں دستیاب ہوتی ہیں ،جن کی بیرونی سلح جھری دار ہوتی ہے۔ بہمن Behman) (کی جڑ حبس پودے سے حاصل کی جاتی ہیں ،یہ ہندوستان میں نہیں پا یا جاتا  ہےبلکہ یہ ایران کا پودا ہے۔ یہیں سے یہ جڑ در آمد کی جاتی ہے۔

بہمن Centaurea behen Linn) (کے نام سے دوقسم کے رنگ کی جڑ یں دستیاب ہوتی ہیں۔ ایک بہمن سفید اور دوسرا بہمن سرخ۔اس کا بیان نہایت قدیم عربی کتابوں میں بھی ملتا ہے عرب اطبا نے بھی بہمن Centaurea behen Linn) (،کے عنوان کے تحت ماہیت بیان کرتے ہوئے اس کی دو قسمیں بیان کی ہیں۔اور ان میں سے سرخ کو زیادہ قوی  بتایاہے۔بعدمیں بہمن  سرخ اس پودے کی جڑ کو کہا جانے  لگا جسکا نباتی نام Salvia heamatodes  ہے۔ یہ علیحدہ پو دا ہے اور پنجاب کے علاقہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کی جڑ بھی بہمن  جیسی ہوتی ہے ۔ اورنگ سرخ ہی ہوتا ہے ۔

ہوسکتا ہے قدیم زمانے میں یہ سمجھا جاتا رہا ہوکہ دونوں ایک ہی قسم کی جڑیں ہیں۔ اس سے دونوں کو ایک ہی جگہ بیان کردیا گیا۔ دونوں بہمن( Behman)    ایک سا افعال وخواص رکھتے ہیں۔ ہندوستان کے اطبا نے بہمن کو ” اسگند ولایتی “ کا نام بھی دیا ہے۔ یہ بھی  محض  اسکے افعال و خواص کی بنا  پر دیا ہے۔ کیونکہ بہمن  بھی اسگند کے مانند مقوی  کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔

یہ اصل  میں چھوٹی چھوٹی خشک گاجروں کی مانند ایک بوٹی کی کھردری جڑیں ہیں جن کے اوپر جھریاں پڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ یہ سرخ و سفید دو قسم کی ہوتی ہیں بہمن سرخ باہر سے سرخ سیاہی مائل اور اندر سے قدرے سرخ ہوتی ہے اور بہمن سفید اندر باہر سے سفید ہوتی ہے۔

 آپ اس جڑی بوٹی کو بھی پسند کر سکتے ہیں

آبنوس

مزاج

گرم وخشک۔ بہمن سرخ کو زیادہ گرم بیان کیا جا تا ہے۔

 افعال

مفرح و مقوی قلب Strengthens the heart) (-مسمن بدن-

استعمال

بہمن Centaurea behen Linn) کو تقویت قلب اور تفریح کی غرض سے خفقان اور ضعف قلب میں استعمال کرتے ہیں اور مفرحات و یا قوتیات میں شامل کر کے کھلاتے ہیں . بدن کو فربہ کرنے کے لیے بھی تنہا یا مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں۔

مقوی قلب ، مفرح ہونے کی وجہ سے بہمن کو خفقان ، صنعف  قلب،کرب ،بے چینی، وسواس وغیرہ میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ قدیم اطبامہ نے بہمن کے بارے میں لکھا ہے کہ نباتی ادویہ میں، تقویت قلب کے لیے اس سے بہتر کوئی دوارنہیں ہے-شیخ الرئیس بوعلی سینا نے بھی اددویہ قلب کے کتابچہ میں اس دوا کو شامل  فہرست کیا ہے۔

نفع خاص

 مسمن بدن ہے۔

مضر

گرم مزاجوں کے لے مضر ہے ۔

 مصلح

انیسون

کتیرا

عناب

 بدل

ایک دو سرے کا بدل ہے اور دونوں کا بدل تو دری اور موصلی ہے ۔

 مقدار خوراک

۵ ماشہ سے ۷ ماشہ تک۔

ترکیب استعمال

شہد میں یا مناسب شکر اور پانی کے آمیزہ میں ملاکرکھلائیں۔ تمام عوارض میں مفید ہے اس کی زیادہ مقدار خوراک ۴گرام تک ہوسکتی ہے۔

مزید تحقیقات

بہمن میں شحمی مواد ٹے نک ایسڈ اور ایک جو ہر موثر بھمنین پایا جاتا ہے ۔

مشہور مرکبات

(۱) حب جدوار

 (۲) معجون چوب چینی

 (۳) دواء المسک معتدل

 (۴) خمیرہ گاؤ زبان

(۵)لبوب کبیر

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں