پلاس پاپڑہ/ Bengal kino tree seed/Butea frondosa
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
NA |
English Name |
Bengal kino tree seed |
Bengali |
Palash gach |
Gujrati |
Khakda |
Hindi Name |
پلاس پاپڑہ |
Latin name |
|
Farsi |
تخم ڈھاک،ٹیسو |
Persian Name |
پلاہ |
Urdu Name |
پلاس پاپڑہ |
Sindhi |
چھاچھرو |
Marathi |
Palas |
Panjabi |
کھوہ بوٹی بیج |
Sanskrit |
پلاش بیج |
ماہیت
پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed (ڈھاک پاپڑه) درخت ڈھاک کے تخم ہیں جو پیسے کے برابر بڑے اور گول حجم میں باریک اور وزن میں ہلکے ہوتے ہیں ان کا پوست زرد اور مغز سفید مائل بہ زردی ہو تا ہے۔
مزاج
گرم و خشک بدرجہ سوم۔
افعال
· کاسر ریاح
· قاتل کرم شکم
· دافع تپ رابع
· جالی
· مفرح تریاق مارگزیده
· کثردم
· مقرح
· تریاق زہر ( سانپ بچھو )
استعمال
پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed قتل واخراج کرم شکم کیلئے سفوف یا مطبوخ کی شکل میں تنہا یا دیگر ادویہ کے ہمراہ پلاتے ہیں۔ پلاس پاپڑہ تپ ربع کو دور کرنے کی غرض سے ہم وزن مغز کر بخوہ کے ہمراہ گولیاں بنا کر تپ ربع کے دورے سے قبل کھلاتے میں خصوصاً جب کہ بذریعہ مسل تنقیہ مواد کر لیا گیا ہو۔
پلاس پاپڑہ Bengal kino tree seed جالی ومفرح ہونے کے باعث امراض جلد یہ خصوصاً قوبا کے لئے طلاء استعمال کرتے ہیں۔ پلاس پاپڑہ قرحہ ڈال کر تمام فاسد مواد کو بہا دیتا ہے ۔جالی ہونے کے باعث بیاض چشم کے دور کرنے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔
پلاس پاپڑہButea frondosa عضو مخصوص کو دراز کرنے والے طلاؤں میں بھی شامل کرتے ہیں اور صرف اسی کا روغن بذریعہ پتال جنتر نکال کر طلاء عضو مخصوص پر لگاتے ہیں۔ مار وعقرب گزیدہ کے لئے شرباوضماداً مستعمل ہے۔
پلاس پاپڑہ Butea frondosaکوسفوف یا جوشاندہ کی شکل میں دیدان امعاء اور جمی ربع میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ امراض جلد خصوصا قوبا میں ضمادا مستعمل ہے ۔ قوبامیں قرحہ پیدا کر کے تمام فاسدہ مادوں کو خارج کر دیتا ہے ۔
امراض چشم مثلا بیاض عین اور سانپ بچھو کے کاٹے ہوۓمریضوں میں شر بأوضماداً استعمال کیا جاتا ہے۔اسکوسعوط کے طور پر استعمال کرنے سے صرع میں فائدہ ہوتا ہے۔
نفع خاص
مخرج دیدان
مضر
امعاء کے لئے۔
مصلح
عرق گلاب۔
بدل
رائی
مقدار خوراک
500ملی گرام سے 1 گرام
کیمیاوی تجزیہ
Glucoside (Butein, Butin, Butrin)
Lipolytic
Proteolytic enzyme
Oil
Resin
مشہور مرکب
حب د یدان