بہی دانہ/ Quince seed/ Cydonia oblonga Mill
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
حب السفرجل |
English Name |
Quince seed |
Bengali |
گندھ برجا |
Gujrati |
NA |
Hindi Name |
NA |
Latin name |
|
Persian Name |
تخم سفر جل |
Urdu Name |
بہیدانہ،بہی دانہ |
Sindhi |
NA |
Marathi |
NA |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
NA |
ماہیت
بہی دانہ Quince seed دراصل بہی کے لعاب دار تخم ہیں، جو سیب کے تخم کی طرح ہوتا ہے ، بہی کا درخت متوسط قد کا ہوتا ہے، جس پر سیب کے برابر سنہرے پیلے رنگ کے پھل لگتے ہیں جولذ یذ ، رسدار اور شیر یں یا ترش ہوتے ہیں ۔
پھل کے اندرتخم پاۓجاتے ہیں جو لعابی مادے سے ڈھکے رہتے ہیں، یہی تخم ( بہ دانہ ) Quince seed اور پھل کا پانی (آب بہی ) دوا مستعمل ہیں ، اس کا درخت ایران ، افغانستان ، پاکستان اور ہندوستان کشمیر میں پایا جا تا ہے۔
مزاج
سرد و تر
افعال
· مزلق
· مفرح
· مسکن حرارت
· مغری
· مسکن عطش
· ملین
· مدر بول
· مقوی قلب
· مقوی دماغ
· مقوی معدہ وجگر
استعمال
بہی دانہ Cydonia oblonga Millکالعاب گرم نزلہ و زکام ، گرم کھانسی، حلق کی خشونت،زبان کی سوزش ،سل و دق، پیچش اور گرم بخاروں میں بکثرت استعمال کیا جا تا ہے۔ اس کا مغز سل اور کھانسی میں مستعمل ہے۔
لعاب بہی دانہ Cydonia oblonga Millحار نزلہ وزکام ، خشک کھانسی ،خشونت حلق وصدر ، قلاع دہن ،سل و دق ، اسہال، زحیر ، سوزاک ،سوزش بول،عسر بول اور مختلف قسم کے حمیات میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ بہی دانہسلق وحرق میں لعاب کا ضماد مستعمل ہے ۔ آپ بہی کو خفقان حار، ضعف قلب، ضعف معد ہ وجگرمیں استعمال کیا جا تا ہے۔
نفع خاص
اسہال حار کی لیے مفید ہے۔
مضر
· مجفف
· مرخی معدہ
مصلح
· شکر
· بادیان
· بدل
· اسپغول
مقدار خوراک
3سے5گرام
کیمیاوی تجزیہ
Mucilage
Tannin
Glucoside
Starch
Amygdalin
Sugar
Hydrocyanic acid
مشہور مرکب
· شربت اعجاز
· جوارش سفر جلی