Terminalia arjuna

Arjuna/ ارجن/ Terminalia arjuna

 Arjuna/ ارجن/ Terminalia arjuna

Arjuna-in-urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

White Marudah

Bengali

Arjhan

Gujrati

کڈانو،ساداڑو

Hindi Name

کوہ

Latin name

Terminalia arjuna

Persian Name

NA

Urdu Name

ارجن

Sindhi

NA

Marathi

سادھڑا

Panjabi

Arjuna

Sanskrit

Arjuna, Dhanvi

 

ماہیت

ارجن Arjunaایک بڑا اور گھنا درخت ہے جس کی چھال استعمال کی جاتی ہے، جو کہ دبیز ریشہ دارتقر یبا نصف انچ موٹی چکنی اور خاکستری رنگ کی ہوتی ہے۔ ارجن Arjuna کا مز ہ عفص ( کسیلا ) ہوتا ہے۔ اس کی پتیاں امرود کے پتوں کی طرح ہوتی ہیں، اس پر پھل بھی آتے ہیں جو چھوٹے دوانچ کے قریب اورسخت ہوتے ہیں، اس کے درخت شمالی، جنوبی ہند ، بہاراوراڑیسہ میں پاۓجاتے ہیں۔

ارجنا Arjuna ایک 80سے85 فٹ لمبا درخت ہے جس کی چھال ہی بطور دواء مستعمل ہے۔ ارجن جس قدر سفید ہو گا اچھا ہے۔ اس کے پتے لمبے لمبے گولائی مائل امرود کے پتوں جیسے ہوتے ہیں۔ موسم بہار میں اس میں زرد رنگ کے پھول آتے ہیں۔

 ان پھولوں کے جھٹرنے پر کمر کھ سے مشابہ پہلودار پھل لگتے ہیں جو لکڑی کے مانند سخت ہوتے ہیں ان پھلوں سے ہی اس درخت کو با آسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔ چھال سفید رنگ کی ہوتی ہے اور اس سے دودھ نکلتا ہے۔

 ذائقہ

تیز اور کھٹا۔

 رنگ

 چھال باہر سے سفید اندر سے لال

 پھل

·      پیلا

·      بھورا

·      زرد

مزاج

گرم اور خشک دو سرے درجے میں۔

مقام پیدائش

·      پنجاب

·      کانگڑہ

·      وسط ہند

·      صوبہ سرحد

·      چھوٹاناگ پور

·      جنوبی ہند

·      لنکا اور برما

 افعال

·      مقوی قلب

·      محرک قلب

·      مصفی دم

·      حابس قابض

·      مانع أنجما والدم

·      دافع حمی

مواقع وترکیب استعمال

اس Terminalia arjuna کا سفوف ضعف قلب، خفقان، ورم بطانہ قلب (Endocarditis)، ورم غلاف القلب (Pericarditis)، وجع القلب ((Anginaاور ذ بحہ صدر یہ میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ اس کے سفوف کے استعمال سے خون کا دوران بڑھ جا تا ہے ۔کلف ونمش اور مہاسے میں ضماداً مستعمل ہے۔اس کا جوشاندہ اسہال ،سنگرھنی ، جریان خون میں شر بار اورزخم کو دھلنے کے لئے خار جا استعمال کیا جا تا ہے ۔

اس Terminalia arjuna کا جوشانده دودھ میں تیار کر کے پینا امراض قلب میں مفید ہے ارجن کی چال ایک تولہ دودھ ایک پاؤپانی میں ابال کر پلاتے ہیں۔ اس کو ہومیو پیتھک کی مشہور دوا ڈیجی ٹیلس کے مدمقابل پیش کیا جا تا ہے ۔پیشاب کی کثرت کو روکتا ہے ،درد کان میں اس کے پتوں کارس قطور کرتے ہیں، چوٹ کی جگہ پر ضماد کرتے ہیں۔ ارجن Terminalia arjuna ورم اور درد کو تسکین بخشتا ہے، اس کے جوشاندہ سے پھوڑے پھنسیوں اور زخموں کو دھوتے ہیں۔

 اس Terminalia arjuna کی چھال کا سفوف دودھ گڑیا یا پانی کے ہمراہ چوٹ لگنے اور ہڈی ٹوٹنے میں کھلاتےہیں، جب کہ خون جمنے سے جلد پر سرخ یا نیلے رنگ کے داغ پڑ گئے ہوں۔ آیوروید میں عام طور پراس کا جوشاندہ ہی مستعمل ہے معمولی چوٹ میں چھال کو پانی میں پیس کر لیپ کر دینا ہی کافی ہے۔

 بنگال کیمیکل کمپنی اس کا لیکوڈ ایکسٹرکٹ بھی تیار کر رہی ہے جس کی مقدار خوراک نصف سے ایک چمچہ خرد ہے اس کی چھال میں ۱۵فی صد نے ٹنین کا جزو ہو تا ہے اور ۳۰فی صد کیلشیم کاربونیٹ (چونا) پایا جاتا ہے اس لیے اس کی کھاد چھلکا جلا کر بنائی جاتی ہے۔ مدنا پور (بنگال) میں اس کی چھال خاکی کپڑارنگنے میں کام آتی ہے ۔

مقدارخوراک

 5-3گرام

کیمیاوی تجزیہ

Calcium carbonate

Tannin

 Arjunine

Arjunetin

Lactone

Reducing Sugar

Colouring Matter

مضرت

 محرورین کے لئے مضر ہے۔

 مصلح

·      شہد

·      گھی

 بدل

 پوست ڈھاک

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں