تج قلمی/ Indian cassia / Cinnamomum cassia
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
سلیخہ |
English Name |
Indian cassia, Cassia cinnamon, Tamala cassia, Cassia Bark |
Bengali |
Tejpatra |
Gujrati |
Tamalpatra,Taj |
Hindi Name |
तमालपत्र, पत्र, तेजपत्ता, बराहमी |
Latin name |
|
Farsi |
قرفہ |
Persian Name |
Sadrosu |
Urdu Name |
تج قلمی |
Sindhi |
کیڑو |
Marathi |
Tamalpatra,Dalchinitiki |
Panjabi |
NA |
Sanskrit |
पत्र, गन्धजात, पाकरञ्जन, तमालपत्र, पत्रक, तेजपत्र |
ماہیت
تج قلمی Indian cassia ایک درخت کی چھال ہے جو دار چینی کے مانند لیکن اس سے موٹی ہوتی ہے اور اس کامزہ اور بو دار چینی ہی کی مانند ہوتی ہے۔ تج قلمی دارچینی سے مشابہ ایک درخت کی چھال ہے لیکن یہ دار چینی سے موٹی، اندرونی حصہ سرخ سیاہی مائل ہوتا ہے اور بیرونی سطح کھر دری ہوتی ہے، مزہ چر پرہ اور بوخوشگوار ہوتی ہے ، تج قلمی کا درخت چین ، بر ما ، سری لنکا اور جنوبی ہند میں پایا جا تا ہے ۔
مزاج
گرم ۲ خشک ۲
افعال
· مقوی اعضاۓ بدن
· کاسر ریاح
· قابض
· مدر حیض
· منفث بلغم
· مقوی معدہ و جگر
· ہاضم
· مفرح و مقوی قلب
· مقوی اعضائے رئیسہ
· دافع زہر
استعمال
تج قلمی Indian cassia کو مصالحہ میں شامل کیا جاتا ہے، جس سے خوشبو کا فائدہ حاصل ہوتا ہے اور معدے کو تقویت پہنچتی ہے۔ تج قلمی مصالحہ کے علاوہ اعضاۓ بدن خصوصا معدے اور جگر کو طاقت دینے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں اور ادرار حیض کے نسخوں میں شامل کرتے ہیں۔
تج قلمیIndian cassia قابض ہونے کے باعث دستوں کو بند کرنے کے لئے مناسب ادویہ کے ہمراہ سفوف بنا کر کھلاتے ہیں۔ تج قلمی Cinnamomum cassia نزلہ زکام اور کھانسی کے لئے تنہا یا دوسری ادویہ کے ہمراہ شہد میں ملا کر چٹاتے ہیں۔
تج قلمی Cinnamomum cassia کا سفوف تنہا ضعف ہضم، ضعف معدہ، نفخ شکم ضعف جگر میں اور شہد کے ہمراونزلہ، زکام، کھانسی میں مستعمل ہے، احتباس بول وحیض وعسر بول و حیض میں جوشاندہ استعمال کیا جا تا ہے ، تج قلمی کا سرمہ ضعف بصر میں مفید ہے، پیشانی پر ضماداً استعمال کرنے سے دردسر اور نزلہ کوفائدہ ہوتا ہے۔
نفع خاص
مقوی معدہ و کبد ہے۔
مضر
گردوں کے امراض میں۔
مصلح
بدل
دار چینی
مقدار خوراک
1سے3گرام تک۔
کیمیاوی تجزیہ
Euginol
Terpene
مشہور مرکب
· جوارش جالینوس
· دواءالکرکم کبیر
· تریاق ثمانیہ