افسنتین/ Worm wood/Artemisia absinthium

افسنتین/ Worm wood/Artemisia absinthium

 افسنتین/ Worm wood/Artemisia absinthium

Worm wood in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

خترق

English Name

Worm wood

Bengali

NA

Gujrati

NA

Hindi Name

مجری،ستارہ،کرملہ

Latin name

Artemisia absinthium

Persian Name

مردہ

Urdu Name

افسنتین

Sindhi

NA

Marathi

NA

Panjabi

NA

Sanskrit

ناگدمنی

ماہیت

افسنتینWorm wood ایک بوٹی ہے جس کے پتے صعتر کی پتوں کی مانند ہوتے ہیں۔ پتوں اور شاخوں پر ملائم سفید رنگ کا رواں لگا ہو تا ہے، پھول گل بابونہ کے مانند لیکن اس سے چھوٹے ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک گھنڈی ہوتی ہے جس میں تم اسپند کے مانند بار یک تخم بھرے ہوتے ہیں۔

 افسنتین Worm wood بوٹی کی بو نہایت تیز و نا مرغوب اور مزہ نمایت تلخ ہو تا ہے۔ افسنتین Artemisia absinthium کے پتے اور پھول بطور دواء مستعمل ہیں۔ایک چھوٹے قسم کی بنات ہے جس کی اونچائی ۱-۲ فٹ ہوتی ہے، پھول گل بابونہ کے مثل سفیدی مائل زرد ہوتے ہیں، افسنتین Artemisia absinthium کے پودے شمالی ایشیا، افغانستان، ایران ، نیپال ،تبت اور ہندوستان کے کچھ علاقوں کشمیر،کمایوں اور جنوبی ہند میں پاۓجاتے ہیں ۔

 مزاج

 گرم ۲ خشک ۳

افعال

·      محلل

·      مفتح

·      مدر بول وحیض

·      قاتل کرم شکم

·      مسکن درد

·      مقوی معده وجگر

·      مقوی دماغ

·      دافع بخار

·      ملطف

·      دافع تعفن

·      مسہل صفراء

استعمال

افستین Worm wood کو امراض جگر وطحال مثلا ورم جگر، ورم طحال، استسقاء، پرانے بخاروں میں بکثرت استعمال کرتے ہیں۔ افسنتین کونوبتی بخاروں میں باری کو روکنے کے لیے بھی دیتے ہیں۔ ضعف معدہ ،ضعف ہضم، کرم شکم (خصوصا کیچوے اور چرنوں) کے ازالہ کے لیے پلاتے ہیں ۔

احتباس حیض اور عسر طمث میں اس کا جوشاندہ استعمال کراتے ہیں۔ ضعف دماغ، مرگی، درد سر ،رعشہ فالج، لقوہ ،استر خاوغیرہ کے مانند عصبی اور دماغی امراض میں دیتے ہیں ۔ افسنتین Artemisia absinthium بوایسر میں بھی مستعمل ہے درد گوش میں اس کے جوشاندے کا بھپارہ دیتے ہیں ورم جگر ،ورم طحال میں مناسب ادویہ کے ہمراہ اس کا ضماد لگاتے ہیں۔

جوشاندہ کی شکل میں مختلف قسم کے بخار مزمن، بلغمی ، وبائی ،حمی اجامیہ اور مختلف قسم کے اورام احتشاء، ورم جگر، ورم طحال ،ضعف معدہ ،ضعف اشتہا، سو ضم ،ضعف ہضم، دیدان امعاء، یرقان، استسقاء، نزلہ و زکام، درم لوزتین ، ختاق، احتباس طمت اور عسر طمت میں استعمال کیا جا تا ہے ۔ وجع الاذن میں اس کے جوشاندہ کا بھپارہ مستعمل ہے۔

 نفع خاص

 نافع حمیات  مرکبیہ  و بلغمی

مضر

 مسدع

مصلح

شربت انار و انیسوں

بدل

 گل غافث

 مقدار خوراک

3 سے5گرام

 مزید تحقیقات

 افسنتین Artemisia absinthium کے کیمیاوی تجزیہ سے حسب ذیل اجزاء حاصل ہوتے ہیں۔

·      روغن

·      جو ہر موثرا ن

·      خفیف مقدار میں بعض دھاتیں مثلا فولاد۔

Absinthine

Resin

Volatile oil

مشہور مرکب

·      قرص افسنتین

·      اطریفل دیدان

·      ضماد کبد 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں