ببول/ Acacia/ Acacia arabica

 ببول/ Acacia/ Acacia arabica

نام

زبان

نام

Arabic Name

ام غیلان

English Name

Black babool,Gum arabic tree, Indian arabic tree, Acacia

Bengali

बाबला, बबूल

Gujrati

बावल ,बाबलिआ

Hindi Name

बबूर, बबूल, कीकर

Latin name

Acacia arabica

Persian Name

Muginlan,Kharemughilan

Urdu Name

ببول

Sindhi

NA

Marathi

बभूल , बबूल

Panjabi

बाबला , बबूल

Sanskrit

बब्बूल, किङिकरात, सपीतक, आभा, युग्मकण्टक, दृढारूह, सूक्ष्मपत्ते, मालाफल

ماہیت

ببول Acacia ایک مشہور خار دار ریگستانی درخت ہے، جس کی اونچائی ۲۵فٹ تک ہوتی ہے۔ ببولکے پتتے املی کے پتوں کے مشابہ ہوتے ہیں، ببول پر زردرنگ کے پھول اور سبزی مائل سفید ایک بالشت کے برابر پھلیاں لگتی ہیں ۔

پھلیوں اور پتوں سے عصارہ بنایا جا تا ہے، جس کو اقاقیا کہا جا تا ہے ۔ درخت کی شاخوں سے سفید یا بھورے رنگ کا شفاف گوند از خودمترشح ہوتارہتا ہے ۔ یا پھر شاخ میں شگاف دینے سے خارج ہوتا ہے،جس کو سمغ عربی کہا جا تا ہے۔ یہ درخت ہندوستان کے تقریبا تمام حصوںمیں خودرو پاۓجاتےہیں۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہیں

مزاج

سرد خشک ۲

افعال

·      قابض

·      مجفف

·      مبرد

·      رادع

·      حابس دم

·      مقوی باہ

·      ملطف

استعمال

تحرک دندان اور استرخاء لثہ میں ببول Acacia کی بار یک شاخیں بطور مسواک پوست ببول Acacia arabica کو چبا کر یا اس کو سوختہ کر کے بطورمنجن یا پھر اس کا جوشاند و بطور مضمضہ استعمال کیا جا تا ہے ۔ ببول  Acacia کی چھال کے سفوف کو اسہال،سرعت انزال ،احتلام، جریان ،سوزاک اور سیلان الرحم میں استعمال کیا جا تا ہے ۔

سوزاک ،سوزش بول اورا سہال میں اس کی پتیاں بھی استعمال کی جاتی ہیں، ببول Acacia arabica کا ذرو رمجفف قروح اور مضیق فرج )فرج  کو تنگ کرنا(ہے. ببول کے پتوں اور جڑ کے جوشاندہ سے مرض بواسیر،خروج المقعد، سوزاک اورسیلان الرحم میں آبزن کرایا جا تا ہے ،ا قاقیا کو سحج امعاء، اسہال دموی اور جملہ اعضاء سےجریان خون کو روکنے کے لئے استعمال کیا جا تا ہے ، اورام حارہ اورر مدحار میں ضمادا مستعمل ہے ۔

ببول Acacia arabica کی چھوٹی چھوٹی شاخیں بطور مسواک استعمال کی جاتی ہیں جو کہ دانتوں کو صاف کرنے اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کے لیے نہایت مفید ہیں۔ مضبوطی واستحکام دندان کے لیے پوست ببول کو منہ میں رکھ کر چباتے ہیں نیز انہیں فوائد کی غرض سے اس کو سنون میں شامل کرتے ہیں۔

قابض و مجفت ہونے کی وجہ سے اس کو اسہال رقت، سرعت احتلام، سوزاک ،جریان و سیلان الرحم میں بطور سفوف کھلاتے ہیں۔ برگ نورستہ ببول کو زیرہ اور غنچہ انار کے ہمراہ پیس کر پانی میں اسہال  اطفال کے حبس کرنے کے لیے دیتے ہیں۔

نفع خاص

 رقت منی کے لیے مستعمل ہے۔

مقدارخوراک

 ۵-۷ گرام

کیمیاوی تجزیہ

اس کی چھال سے زیادہ مقدار میں ”ٹے نین“ حاصل ہوئی اور ایک قابض جو ہر بھی پایا گیا اور گوند میں عربین نامی جو ہر ایک کیلشیم پوٹاشیم اور میگنیشیم کے ہمراہ پایا جا تا ہے ۔

Tannin

Tannic acid

Resin

مضرات

 معد وامعاء کے لئے مضر ہے ۔

 مصلح

·      کتیر ا

·      شہد

بدل

چھال امرود۔

مشہور مرکب

·      سنون پوست مغیلاں

·      لعوق نز لی

·      لعوق خشخاش

·      ا قا قیا

·      تریاق فاروق

·      حب پیچس

·      حب بختہ الصوت

·      حب تپ بلغمی (حب مبارک)

·      حب سل

·      لعوق سپستان  

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں