Peepal Tree (1)

پیپل/ Peepal Tree/ Ficus religiosa

 پیپل/ Peepal Tree/ Ficus religiosa

Peepal tree in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

NA

English Name

Peepal tree, The bo tree, Bodh tree, The tree of intelligence, Sacred fig

Bengali

Asvatwha

Gujrati

Pipro

Hindi Name

पीपल वृक्ष

Latin name

Ficus religiosa

Farsi

درخت لرزاں

Persian Name

NA

Urdu Name

پیپل

Sindhi

پپر

Marathi

Pimpal

Panjabi

Pipal

Sanskrit

पिप्पल, कुञ्जराशन, अश्वत्थ, बोधिवृक्ष, चलदल, बोधिद्रुम, गजाशन

ماہیت

 پیپل Peepal tree ہندو پاک کا مشہور بڑا درخت ہے، جس کے پتے کسی قدر پان سے مشابہ اور مضبوط ہوتےہیں۔ بالائی طرف سے چکنے اور چمک دار زیریں طرف سے بغیر چکنائی اور چمک کے ہوتے ہیں۔ پیپل کے پتے اور چھال دواء مستعمل ہیں۔

 مقام پیدائش

پیپل Peepal tree برصغیر کے ہر علاقے میں پاے جاتے ہیں۔

آپ اسکو بھی پسند کر سکتے ہو

 مزاج

گرم خشک۔

 افعال

·      محلل اورام

·      مجفت

·      دافع قے و تہوع

 استعمال

برگ پیپل Peepal tree کو گرم کر کے دمامیل پر باندھتے ہیں جو تحلیل کرنے یا پکانے میں امداد کرتے ہیں، اس غرض کے لئے پوست پیپل Ficus religiosa بھی پانی میں پیس کر دمامیل پر ضماد کیا جاتا ہے۔ پوست درخت کو جلاتے ہیں جب دھواں بند ہو جاتا ہے تو اس کو پانی میں ڈال کر بجھاتے ہیں اور پھر صاف کر کے مریض کو پلاتے ہیں۔ قے ابکائیاں اور تشنگی زائل ہو جاتی ہے۔

 بعض اس غرض سے برگ پیپل Ficus religiosa کو جلا کر گرم گرم راکھ کو پانی میں بجھا کر پانی کو صاف کر کے پلاتے ہیں۔ذات الجنب اور ڈبہ اطفال میں خاکستر برگ پیپل Ficus religiosa کا آب زلال پلایا جاتا ہے۔ پوست پیپل کو جوش دے کر ورم لثہ اور جوش دہن میں مضمفہ کراتے ہیں۔

پیپلFicus religiosa جریان مردان وزنان میں دیگر ادویہ کے ہمراہ سفوفاً مستعمل ہے۔ مجفف ہونے کی وجہ سے فائدہ بخشتی ہے۔

 نفع خاص

 محلل ورم دنبل۔

 بدل

 برگد کے پتے۔

 مزید تحقیقات

کیمیاوی تجزیہ سے پتہ چلا ہے کہ چھال میں ٹے نین Tanine ،ربڑ جیسا مادہ اور موم پاۓجاتے ہیں۔

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں