پیاز/ Onion/ Allium cepa
نام
زبان |
نام |
Arabic Name |
بصل |
English Name |
Bulb Onion, Onion, Garden onion, Common onion |
Bengali |
Peyaj |
Gujrati |
Dungali,Kando |
Hindi Name |
पियाज, प्याज |
Latin name |
|
Farsi |
پیاز |
Persian Name |
NA |
Urdu Name |
پیاز |
Sindhi |
بصر |
Marathi |
Kanda, Kando |
Panjabi |
Ganda, Piyaz |
Sanskrit |
पलाण्डु, यवनेष्ट, दुर्गन्ध, मुखदूषक, राजपलाण्डु |
ماہیت
پیاز Onion ایک مشہور جڑ ہے۔ یہ جڑ نیز اس کے تخم بطور دواء استعمال ہوتے ہیں۔
مزاج
گرم خشک بارطوبت فضلیہ ۔
افعال
· محلل
· منضج
· مقطع
· منفث بلغم
· جالی
· دافع ضرر مسموم
· مدربول و حیض
استعمال
پیاز Onion زیادہ تر مصالحہ میں شامل کر کے کھائی جاتی ہے۔ نفاخ اور دیر ہضم ہوتی ہے، اس کی کثرت دماغ کو ضرر پہنچاتی ہے لیکن اس کے استعمال سے باہ کو تقویت حاصل ہوتی ہے۔ اس کو کوٹ کر پانی نچوڑ لیتے ہیں اور اس سے شربت بنا کر تقویت باہ کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
گاہے اس غرض کے لئے آب پیاز Onion شہد خالص اور گھی تینوں ہم وزن پکا کر پلاتے ہیں۔ ورموں کو تحلیل کرنے اور پکانے کے لئے اس کو آگ میں دبا کر نیم گرم باندھتے ہیں ۔بحق اور برص جیسے امراض میں ادویہ کو اس کے پانی میں پیس کر ضماد لگاتے ہیں۔
بواسیر کے منہ کھولنے کے لئے اس کو مسوں پر باندھتے ہیں۔ ہیضہ میں آب پیاز Onion کے ہمراہ چونے کا پانی ملا کر پلاتے ہیں ۔طاعون اور دیگر امراض وبائیہ کے زمانے میں پیاز کو سرکہ میں ڈال کر کھاتے ہیں۔ بعض لوگ بغیر سرکہ کے پیاز خام Allium cepa کو وہائی ہوا کے ضرر سے بچنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔
تاریکی چشم اور دھند کو زائل کرنے کے لئے صرف پیاز Allium cepa کا چھلکا یا اس میں ہم وزن شہد ملا کر آنکھ میں لگاتے ہیں اگر کان میں پھنسی اور اس کی وجہ سے درد ہو تو پیاز کو آگ میں مشوی کر کے اس کا پانی نچوڑ کر نیم گرم ٹپکاتے ہیں۔
حالت سفر میں مختلف پانیوں کے ضرر سے محفوظ رہنے کے لئے پیا ز Allium cepa یا اس کے اچار کا استعمال مفید ہے۔
نفع خاص
· منضج اورام
مضر
گرم مزاجوں کے لئے۔
مصلح
· سرکہ
· نمک
· شہد
· آب انار
بدل
· کاندا
· کراث شامی
مقدار خوراک
آب پیاز 2سے3 تولہ ۔
مزید تحقیقات
پیاز میں مواد لحمیہ ، حرارت پیدا کرنے والے اجزاء معدنی ، کیلشیم، سوڈیم ،گندھک اور فولاد وغیرہ کافی مقدار میں پاۓ جاتے ہیں۔