انجیر/ Fig/ Ficus carica

انجیر/ Fig/ Ficus carica

 انجیر/ Fig/ Ficus carica

Fig in urdu

نام

زبان

نام

Arabic Name

تین

English Name

Fig, Common fig, Brown turkey fig

Bengali

آنجیر

Gujrati

Anjeer

Hindi Name

अंजीर

Latin name

Ficus carica

Persian Name

Anjir

Urdu Name

انجیر

Sindhi

NA

Marathi

Anjeer

Panjabi

Fegeri, Fagu

Sanskrit

फल्गुजम्, अंजीरकम्, काकोदुम्बरिकाफलम्

 مابیت

انجیر Figمشہور پھل ہے مزے میں شیریں اور لذیر ہو تا ہے، گولر کے پھل سے بہت کچھ مشابہت رکھتا ہے۔ انجیرایک درخت کا پھل ہے جومزہ میں شیر یں اور لذ یذ ہوتا ہے۔ شروع میں یہ پھل سبنر گولر کے مانند پختہ ہونے پر بھورے رنگ کا ہو جا تا ہے، انجیر کو چپٹا کر کے لڑی میں پروکرنمک کے محلول میں تر کر کے خشک کرنے کے بعد Pack کر لیا جا تا ہے ۔

 انجیر Fig بستانی و دشتی دوقسم کا ہوتا ہے ۔اس کا درخت متوسط قد کا تقریبا۲ -۲افٹ اونچا ہوتا ہے دو تین سال کے بعد اس پر پھل آنا شروع ہوتا ہے ۔ درخت کے ہر حصہ میں دودھ جیسی رطوبت پائی جاتی ہے ۔ انجیرFicus carica کے درخت افغانستان، ایران ، اور ہندوستان کے جنوبی علاقوں میں زیادہ پاۓجاتے ہیں ۔

مزاج

گرم تر بد رجہ دوئم

 افعال

·      ملین مواد

·      ملین شکم

·      منضج

·      معرق

·      منفث بلغم

·      مدر بول

·      مغذی

·      مسمن بدن

·      ملطف

·      محلل اورام

·      مصفی خون

 استعمال

 انجیر Fig کو بطور میوے کے بھی کھایا جا تا ہے نیز بطور دواء بھی استعمال کیا جا تا ہے۔ انجیر Ficus carica ایک کثیرالغذا میوہ ہے اس وجہ سے بدن کو فربہ کر تا اور رنگ بدن کو نکھار تا ہے ۔ مواد بدن کو نضج دینے، انجیر قبض کو کھولنے اور دمہ کھانسی میں اخراج بلغم کے لیے دیتے ہیں۔

 چونکہ یہ معرق ہے اور فضلات کو ظاہر بدن کی طرف خارج کر تا ہے لہذا مرض جدری میں استعمال ہو تا ہے۔ انجیرFicus carica مواد کو باہر کی طرف رجوع کر کے کرب اور شدت حرارت میں تخفیف بخشتا ہے ۔جگر اور طحال کے سدوں کو کھولنے اور ورم طحال کو تحلیل کرنے کے لیے بھی زیادہ مستعمل ہے۔

 پھو ڑوں کو پختہ کرنے کے لیے انجیر Ficus carica کا ضماد لگاتے ہیں مغزا خروٹ کے ہمراہ کھانا تقویت باہ کے لیے بہتر بیان کیا جاتا ہے ۔ قبض، دایمی قبض، مختلف قسم کے بخار، خسرہ، چیچک۔ جدری، ضیق النفس ، کھانسی ، دمہ، ورم طحال ، یبوست امعاء ، عام کمزوری اور ہزال مفرط میں استعمال کیا جا تا ہے ۔

انجیرامراض جلد، ورم طحال، ختاز یر اور دیگر او رام کونضج دینے کے لئے ضمادا استعال کیا جا تا ہے۔ تاز ہ انجیر کا دوده Wartsکوختم کر نے کے لئے مقامی طور پر استعمال کیا جا تا ہے ۔

 نفع خاص

 موتی جھرہ، جد ری وغیرہ میں، دانوں کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کراتے ہیں۔

 مضر

معدہ اورجگر کے لیے ۔

مصلح

صعتر،انیسون،  سکنجبین اور انار

 بدل

مویز منقے ۔

 مقدار خوراک

2سے5عدد

 مزید تحقیقات

 کیمیاوی تجزه سے پتہ چلا ہے کہ انجیر میں اجزاء لحمیہ، اجزاء معدنی اور اجزاء شکر ، کیلشیم ، فاسفورس پاۓجاتے ہیں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ انجیر میں جو معدنی اجزاء پاۓجاتے ہیں دونوں قسم کے انجیر میں )یعنی تازہ اور خشک) وٹامن اے اور سی کافی مقد را میں پاۓجاتے ہیں

قلیل مقدار میں وٹامن بی اور ڈی بھی ہوتے ہیں ان مذکورہ بالا اجزاء کے پیش نظر انجیر ایک نہایت مفید دواۓغذائی کی حثیت رکھتا ہے،اس لیے عام کمزوری اور بخاروں میں اس کا استعمال اچھے نتائج کا حامل ہو گا۔

Protein carotin

Tyrosine

Amino acid

Vitamin A, B, C & D

Minerals

Calcium

Phosphorus

Zinc

Lipase

Craven

Protease

Sugar

Gum

مشہور مرکب

·      معجون انجیر

·      معجون مصفی خون

 

WhatsApp Group Join Now
Telegram Group Join Now
Instagram Group Join Now

اپنا تبصرہ بھیجیں